کراچی کے جامعات المدینہ ضیائے مدینہ اور فیضانِ عثمانِ غنی کا دورہ

طلبہ کو ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کا تعارف پیش کیا گیا

تفصیل:

8اور 11جنوری 2020ء کو جامعۃ المدینہ فیضانِ عثمانِ غنی (گلستانِ جوہرکراچی) اور جامعۃ المدینہ ضیائے مدینہ(شاہ فیصل کالونی کراچی) میں ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کی تشہیر اور تحریری مقابلہ میں حصہ لینے کے حوالے سے پریزنٹیشن کا سلسلہ ہوا جس میں جامعات المدینہ کے درجہ اولیٰ تا سابعہ تک کے طلبۂ کرام سمیت سینئر اساتذہ اور ناظمین نے شرکت کی۔ ناظم ماہنامہ فیضانِ مدینہ ۔۔۔۔۔ نے طلبائے کرام کو ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا مطالعہ کرنے اور تحریری مقابلے میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر طلبۂ نے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا مطالعہ کرنے اور تحریری مقابلہ میں بھر پور حصہ لینے کی نیت کی۔(رپورٹ: راشد علی عطاری مدنی، ناظم ماہنامہ فیضانِ مدینہ)