دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائےمحققین و مصنفین کی جانب سے جامعہ ہجویریہ مرکز معارف الاسلام کے محمد صدیق ہزاروی صاحب کو مکتبۃ المدینہ سے شائع ہونے والی کتاب ”اسلامی مہینوں کے فضائل“ بذریعہ ڈاک تحفۃًبھیجی گئی جس کو وصول کرتے ہوئے محمد صدیق ہزاروی صاحب نے دعوت اسلامی کا شکریہ ادا کیا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے عمدہ تاثرات دیئے۔

تاثرات کا خلاصہ:

مولانا محمد عدنان چشتی عطاری مدنی کی تالیف لطیف ”اسلامی مہینوں کے فضائل“ پیشکش شعبہ المدینۃ العلمیہ ( دعوت اسلامی کا عظیم تحفہ) آپ کی جانب سے موصول ہوا۔مدلل اورباحوالہ مضامین بابت فضائل اسلامی مہینے نہایت عمدہ کاوش ہے اور ملت ِ اسلامیہ کے لئے عظیم تحفہ ہے۔ آپ کے شکریہ کے ساتھ مولف صاحب اور دعوت اسلامی بالخصوص حضرت علامہ مولانا محمد الیاس قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے لئے دعا گو ہوں۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائےمحققین و مصنفین کی جانب سے محمد ذاکر ہاشمی صاحب(پی ایچ ڈی اسکالر) کو مکتبۃ المدینہ سے شائع ہونے والی کتاب ”اسلامی مہینوں کے فضائل“ بذریعہ ڈاک تحفۃًبھیجی گئی جس کو وصول کرتے ہوئے ذاکر ہاشمی صاحب نے دعوت اسلامی کا شکریہ ادا کیا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے عمدہ تاثرات دیئے۔

تاثرات کا خلاصہ:

کتاب مستطاب"اسلامی مہینوں کے فضائل" دعوت اسلامی کی دینی وعلمی خدمات کا بہترین تسلسل ہے ۔ ہر مسلمان مردو زن ،بچہ وجوان کی ضرورتِ دینی کا بہترین انتظام ہے۔ آسان فہم، ادعیہ واذکار اور خصوصا "مہینہ کیسے گزاریں "کے عنوانات نہایت مفید ہیں معمولاتِ اسلاف اور تواریخ اعراس بہترین اضافہ ہے۔ رب کریم بجاہ سید المرسین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اس کاوش کو قبول ودوام بخشے اور امت کو اس سے نفع دے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائےمحققین و مصنفین کے زیر اہتمام شور کوٹ میں مفتی نصرالدین صاحب کو مکتبۃ المدینہ سے شائع ہونے والی کتاب ”اسلامی مہینوں کے فضائل“ بذریعہ ڈاک تحفۃًبھیجی گئی جس کو وصول کرتے ہوئے مفتی صاحب نے دعوت اسلامی کا شکریہ ادا کیا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے عمدہ تاثرات دیئے۔

تاثرات کا خلاصہ:

دعوت اسلامی کی جانب سے یہ خوبصورت علمی تحائف ملتے ہیں۔ اللہ پاک اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ہمیں اس سے فیض یاب فرمائے، اور اللہ تعالیٰ قبلہ امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی عمر دراز فرمائے اور آپ کے اس خوبصورت شعبے کو اللہ عَزَّ وَجَلَّمزید ترقی اور کامیابی سے ہمکنار فرمائے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائےمحققین و مصنفین کی جانب سے ظفر محمود قریشی صاحب کو مکتبۃ المدینہ سے شائع ہونے والی کتاب ”اسلامی مہینوں کے فضائل“ بذریعہ ڈاک تحفۃًبھیجی گئی جس کو وصول کرتے ہوئے ظفر محمود صاحب نے دعوت اسلامی کا شکریہ ادا کیا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے عمدہ تاثرات دیئے۔

تاثرات کا خلاصہ:

قرآن و سنت کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کے رکن شوریٰ جناب ابو ماجد محمد شاہد عطاری کی طرف سے ایک نہایت نفیس اور علمی کتاب اسلامی مہینوں کے فضائل 21 اپریل بروز بدھء 2021ء کو بذریعہ ڈاک موصول ہوئی۔ کچھ نجی مصروفیات کی بنا پر کتاب کا بالاستیعاب مطالعہ تو نہیں کر سکا البتہ چیدہ چیدہ مقامات سے دیکھا ۔کتاب اپنے عنوان کے مطابق صوری و معنوی خوبیوں سے آراستہ و پیراستہ ہے۔ اسلامی مہینوں کے فضائل سے متعلق قرآن و حدیث اور اقوال آئمہ و بزرگانِ دین کے حوالہ جات سے مزین ہے جس مہینے میں جس بزرگ ہستی کا وصال ہوا انکے اسما گرامی بھی شامل کئے گئے ہیں جو علم و تحقیق سے تعلق رکھنے والوں کے لیے خاصے کی چیز ہے۔ درج ذیل کتاب عوام و خواص کے لئے یکساں مفید ہے۔ اللہ کریم دعوت اسلامی کے رکن شوری محترم ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی کو شاد و آباد رکھے۔ دعوت اسلامی کا عظیم اشاعتی ادارہ مکتبہ المدینہ اور اس کتاب کی تیاری میں جن احباب نے حصہ لیا ان سب کو برکتوں سے مالا مال فرمائے۔ آمین ثم آمین


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائےمحققین و مصنفین کے زیر اہتمام کھاریاں ضلع گجرات میں صاحبزادہ مفتی محمد محمود احمدصاحب کو مکتبۃ المدینہ سے شائع ہونے والی کتاب ”اسلامی مہینوں کے فضائل“ بذریعہ ڈاک تحفۃًبھیجی گئی جس کو وصول کرتے ہوئے مفتی صاحب نے دعوت اسلامی کا شکریہ ادا کیا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے عمدہ تاثرات دیئے۔

تاثرات کا خلاصہ:

دعوت اسلامی کے مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری کی جانب سے بہت محبت بھرا تحفہ اور بڑی شفقتوں بھرا عطیہ ”اسلامی مہینوں کے فضائل“ کے عنوان سے مبارک کتاب مجھے وصول ہوئی۔ اس سے پیشتر بھی آپ کی جانب سے مرسلہ کتب رسائل تحائف کی صورت میں مجھے وصول ہوتے رہتے ہیں، آپ کی ان محبتوں پر میں آپ کا متشکر ہوں اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ٰ اس کتاب کا مطالعہ کرنے کے بعد اپنے کچھ تاثرات بھی ضرور عرض گزار کروں گا یہ ایک ویسے تو بظاہر دیکھنے میں ایک خوبصورت اور حسین کتاب ہے۔ اس میں ظاہر ہے اسلامی مہینوں کے فضائل بھی بیان کئے گئے ہیں اور ہر مہینے میں کیا عبادات کرنی چاہیے مطالعہ کا عبادات بھی ان کا بیان کردیا گیا ہےاور یہ ہمارے محترم جنہوں نے ایک کتاب تحریر فرمائی جس کے مؤلف جناب محمد عدنان چشتی عطاری مدنی صاحب وہ ہماری طرف سے مبارک باد کے مستحق ہیں، جنہوں نے بہت زیادہ کتابوں سے یہ باتیں اخذ کرکے استنباط فرما کر یہ ایک حسین گلدستہ امتِ مسلمہ کو پیش کیا ہے۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائےمحققین و مصنفین کے زیر اہتمام صاحبزادہ حافظ محمد نذیر قادری صاحب (جانشین درگاہ حضرت فرید ملت محلہ گلزار مدینہ ڈھوک عالم دین سروالہ اٹک) کو مکتبۃ المدینہ سے شائع ہونے والی کتاب ”اسلامی مہینوں کے فضائل“ بذریعہ ڈاک تحفۃًبھیجی گئی جس کو وصول کرتے ہوئےحافظ صاحب نے دعوت اسلامی کا شکریہ ادا کیا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے عمدہ تاثرات دیئے۔

تاثرات کا خلاصہ:

دعوت اسلامی دین متین کی خدمت میں کوشاں ہے اور دعوت اسلامی کا ایک شعبہ جو اسلامی تعلیمات کو عام کرنے والا المدینة العلمیہ بھی ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ مولانا ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی(رکن مرکزی مجلس شورٰی و نگران المدینة العلمیہ) کی طرف سے ”اسلامی مہینوں کے فضائل“ کتاب موصول ہوئی اسکے مختلف مقامات کامطالعہ کیا اس کا ہر عنوان اپنی جگہ بڑی اہمیت کا حامل ہے اور اپنے اندر علم و حکمت کے بے شمار موتی سمیٹے ہوئے ہے بالخصوص آخر میں باب فیضان ایام نے اسکے حسن کو دوبالا کردیا اللہ پاک اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے ، دعوت اسلامی کو مزید ترقی اور ہر میدان میں کامیابی عطا فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائےمحققین و مصنفین کے زیر اہتمام ضلع جھنگ میں خانقاہ قادریہ طاہر آباد منگانی شریف کے پیر محمد طاہر حسین قادری صاحب کو مکتبۃ المدینہ سے شائع ہونے والی کتاب ”اسلامی مہینوں کے فضائل“ بذریعہ ڈاک تحفۃًبھیجی گئی جس کو وصول کرتے ہوئے انہوں نے دعوت اسلامی کا شکریہ ادا کیا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے عمدہ تاثرات دیئے۔

تاثرات کا خلاصہ:

”اسلامی مہینوں کے فضائل“ باصرہ نواز ہوا۔ میں نے اسے ہرلحاظ سے ( صوری و معنوی) مفید پایا، ایسی تحریریں دینی خدمات کے ساتھ ساتھ وقت کی اہم ضرورت بھی ہیں اللہ پاک اپنے محبوب کریم علیہ الصلوة والتسلیم کے تصدق سے ہمیں نیک اعمال کی توفیق سے مالا مال فرمائے۔زندگی آمد برائے بندگی- زندگی بے بندگی شرمندگی


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائےمحققین و مصنفین کے تحت پروفیسر محمد اعجاز جنجوعہ صاحب کو مکتبۃ المدینہ سے شائع ہونے والی کتاب ”اسلامی مہینوں کے فضائل“ بذریعہ ڈاک تحفۃًبھیجی گئی جس کو وصول کرتے ہوئے پروفیسر صاحب نے دعوت اسلامی کا شکریہ ادا کیا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے عمدہ تاثرات دیئے۔

تاثرات کا خلاصہ:

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ کتاب بذریعہ ڈاک باصرہ نواز ہوئی ۔جزاکم اللہ، ایک مائدہ کرم ، ایک عطرفشاں گلدستہ -ڈیڑھ سو کتب میں سے محنت شاقہ کے ذریعے مرتب ایک نصاب زندگی جو عام فہم بھی ہے اور اثر آفریں بھی ۔ یکے بعد دیگرے دو نسخے موصول ہوئے آپ کی اجازت سے ایک نسخہ کو افادہ عام کیلئے مسجد کی لائیبریری میں رکھنے کا ارادہ ہے۔تحریکِ دعوت اسلامی اپنی دینی تبلیغی کاوش سے واقعی کئی جہتی ایک خاموش نہیں محسوس انقلاب لا رہی ہے اور اس کا فیض عام ہو رہا ہے جس کیلئے اس کے جملہ اراکین و معاونین ہدیہ تبریک و تحسین کے لائق ہیں ۔اللہ کریم بطفیل سیدالمرسلین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ان خدمات جمیلہ کو اپنی بارگاہ قدس میں قبول فرمائے اور زمین پر اسے قبولیت عامہ کا شرف عطا فرمائے۔ اٰمین 


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائےمحققین و مصنفین کے زیر اہتمام راولپنڈی میں پروفیسر حبیب اللہ صاحب کو مکتبۃ المدینہ سے شائع ہونے والی کتاب ”اسلامی مہینوں کے فضائل“ بذریعہ ڈاک تحفۃًبھیجی گئی جس کو وصول کرتے ہوئے پروفیسر صاحب نے دعوت اسلامی کا شکریہ ادا کیا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے عمدہ تاثرات دیئے۔

تاثرات کا خلاصہ:

مجھے آپ کی کتاب” اسلامی مہینوں کے فضائل“ موصول ہوئی اللہ عَزَّ وَجَلَّ آپ کو جزائے خیر دے، یہ بہت عمدہ کاوش ہے۔ اس کتاب کی ضرورت عوام کے ساتھ ساتھ علما کو بھی ہوتی ہے، آپ نے جس طرح مدلل انداز میں اس موضوع کو نبھایا ہے اور اسی طرح اس میں ہرمہینے کا مفہوم اور اس کے فضائل اور اس کے بارے میں ہونے والی عبادات اور اس کے متعلقات کو آپ نے ڈسکس کئے ہیں، یہ بہت اچھی کاوش ہے اللہ عَزَّ وَجَلَّ اسے اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت بخشے، اور اللہ پاک آپ کی تمام خدمات کو شرف قبولیت عطا فرمائے اور دعوت اسلامی کو مزید عظمتیں اور مزید شرف عطا فرمائے، اللہ عَزَّ وَجَلَّ آپ کو سلامت رکھے۔


امتِ محمدیہ کو دین ِ اسلام کی روشن تعلیمات فراہم کرنے اور زندگی گزارنے کے سنہرے اصولوں سے آشنائی کے لئے عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی اپنی خدمات جس طرح انجام دے رہی ہے اس سے ہر شخص واقف ہے۔ دعوتِ اسلامی کے ہزاروں مبلغین لاکھوں حضراتِ امت کو دین سے وابستہ کرنے کے لیے دنیا بھر میں محنت کر رہے ہیں جس کے ثمرات و نتائج بھی حوصلہ افزا ہیں۔

دعوتِ اسلامی نے انسانوں تک اسلام کی دعوت اور پیغام پہنچانے کے لیے ابلاغ کے دوسرے ذرائع کے ساتھ ساتھ سنتوں بھرے اجتماعات کا سلسلہ بھی شروع کیا ہوا ہے جن میں بلاشبہ لاکھوں افراد اپنے شہر میں ہونے والے اجتماعات میں شرکت کرتے اور علم کی شمع سے اپنے سینوں کو منور کرتے ہیں۔ ان اجتماعات میں ہونے والے بیانات دعوتِ اسلامی کے اسلامک ریسرچ سینٹر میں تیار کئے جاتے ہیں ۔ دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کی ہدایات پر اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات پہلے ہی کتابی صورت میں شائع کردئیے جاتے ہیں۔ اس سلسلے میں اب تک سن 1441 ھ سے لے کر سن 1442ھ کے پہلے آٹھ ماہ کے بیانات پانچ جلدوں بنام ”اسلامی بیانات جلد 1 تا 5“ شائع ہوچکے ہیں ۔ اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے رمضان المبارک تا ذوالحجۃ الحرام سن 1442ھ کے 17 بیانات پر مشتمل چھٹی جلد بھی مکتبۃ المدینہ سے شائع کردی گئی ہے جس میں خاتونِ جنت کی شان و عظمت، وضو کے طبی فوائد، مکہ مکرمہ کی شان وعظمت، ایک زمانہ ایسا آئے گا، والد کے ساتھ حسنِ سلوک سمیت مختلف موضوعات پر تحریری بیانات موجود ہیں۔

اس کتاب کے اکثر حصے کو مرتب کرنے کی سعادت مولانا عبدالجبار عطاری مدنی نے حاصل کی ہے جبکہ شعبہ بیاناتِ دعوتِ اسلامی کے محمد حامد سراج عطاری مدنی،محمد جان عطاری مدنی، محمد منعم عطاری مدنی، محمد حسین فریدی عطاری مدنی، سید عدیل چشتی اور حفیظ الرحمن عطاری مدنی نے بھی اس کتاب پر کام کرنے کی سعادت پائی ہے۔

واضح رہے کہ اس کتاب کو انگلش، بنگلہ اور ہندی زبان میں ٹرانسلیٹ بھی کیا گیا ہے۔

380صفحات پر مشتمل یہ کتاب دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت حاصل ڈاون لوڈ بھی جاسکتی ہے

Download


21اپریل 2021ء کو شعبہ صحابیات و صالحات کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے اسلامی بہنوں کی طرف آنے والے کاموں کی کثرت پر گفتگو کی اور کام کے لئے ایک اسلامی بھائی کا اضافہ کرتے ہوئے انہیں اس کام کے لئے مختص کردیا گیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیہ) کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہواجس میں شعبہ ملفوظات امیر اہل سنت کے تینوں شعبہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری نے شعبے کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور اہداف طے کئے۔

مدنی مشورے میں یہ طے پایا کہ مدنی چینل پر ہونے والا سلسلہ ”دلوں کی راحت“ میں ہونے والے سوالات و جوابات کو کتابی شکل دیکر ایک جلد تیار کی جائیگی اور 1441ھ میں جتنے بھی مدنی مذاکروں پر کام ہوا اس پر ایک تفصیلی مضامین لکھے جائیں گے۔