دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائےمحققین و مصنفین کی جانب سے مدنی غلام مرتضیٰ ساقی صاحب کو مکتبۃ المدینہ سے شائع ہونے والی کتاب ”اسلامی مہینوں کے فضائل“ بذریعہ ڈاک تحفۃًبھیجی گئی جس کو وصول کرتے ہوئے غلام مرتضیٰ ساقی صاحب نے دعوت اسلامی کا شکریہ ادا کیا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے عمدہ تاثرات دیئے۔

تاثرات کا خلاصہ:

رکن شوریٰ حاجی ابو ماجد محمدشاہد عطاری مدنی کی طرف سےکہ المدینہ العلمیہ کی ایک نئی کاوش ”اسلامی مہینوں کے فضائل“ موصول ہوئی۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے، دعوتِ اسلامی دیگر شعبہ ہائے زندگی کے علاوہ میدانِ تصنیف و تالیف اور ترجمہ و تخریج میں بھی گراں قدر خدمات سر انجام دے رہی ہے اور اس سلسلے میں کثیر کتب اورر سائل شائع ہوچکے ہیں، جوتحقیق و تصنیف کے تمام اُصولوں اور ضوابط کے مطابق خوبصورت انداز میں شائع ہو کر اہلِ علم کی علمی پیاس بجھانے کے لیے موجود ہیں۔ ماشا اللہ یہ کتاب بھی اپنی مثال آپ ہے جس نے 12ماہ کے فضائل ،معمولات، عبادات، اوراد و وظائف اور پھر اسلامی مہینےکے مختلف ایام میں اہل بیت کرام، صحابہ کرام، بزرگانِ دین کے اعراس مقدسہ ا ور پھر ان کا تعار ف تاریخ وفات اور جائے دفن یہ تمام چیزیں اس میں موجودہیں،المدینہ العلمیہ اور تمام دعوت اسلامی اس بہترین کتاب کی اشاعت پر مبارک بادکے لائق ہے، اللہ عَزَّوَجَلَّ ان کو مزید برکات عطا فرمائےاور دعوت اسلامی کو اللہ رب العالمین مزید چار دانگ عالم میں شہرتِ دوام سے نوازے ، اور اس کے بانی امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ کی شفقتیں عنایتیں قائم و دائم رکھے، اور ان کو عمر دراز بل عافیت اور خیر سے نوازے۔ آمین