دعوتِ اسلامی کی جانب سے کتاب کا تحفہ موصول ہونے پر پروفیسر حبیب اللہ صاحب کے تاثرات
دعوت اسلامی کے شعبہ
رابطہ برائےمحققین و مصنفین کے زیر اہتمام راولپنڈی میں پروفیسر حبیب اللہ صاحب کو مکتبۃ المدینہ سے شائع ہونے والی کتاب ”اسلامی
مہینوں کے فضائل“ بذریعہ ڈاک تحفۃًبھیجی گئی جس کو وصول کرتے ہوئے پروفیسر صاحب نے
دعوت اسلامی کا شکریہ ادا کیا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے عمدہ تاثرات
دیئے۔
تاثرات کا خلاصہ:
مجھے
آپ کی کتاب” اسلامی مہینوں کے فضائل“ موصول ہوئی اللہ عَزَّ
وَجَلَّ آپ کو جزائے خیر دے، یہ بہت عمدہ کاوش ہے۔ اس کتاب کی ضرورت عوام کے
ساتھ ساتھ علما کو بھی ہوتی ہے، آپ
نے جس طرح مدلل انداز میں اس موضوع کو نبھایا ہے اور اسی طرح اس میں ہرمہینے کا مفہوم اور اس کے فضائل اور اس کے
بارے میں ہونے والی عبادات اور اس کے متعلقات کو آپ نے ڈسکس کئے ہیں، یہ بہت اچھی کاوش ہے اللہ عَزَّ وَجَلَّ اسے اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت بخشے، اور اللہ پاک
آپ کی تمام خدمات کو شرف قبولیت عطا فرمائے اور دعوت اسلامی کو مزید عظمتیں اور
مزید شرف عطا فرمائے، اللہ عَزَّ وَجَلَّ آپ کو سلامت رکھے۔