دعوتِ اسلامی کی جانب سے کتاب کا تحفہ موصول ہونے پر ظفر محمود قریشی صاحب کے تاثرات
دعوت اسلامی کے شعبہ
رابطہ برائےمحققین و مصنفین کی جانب سے ظفر محمود قریشی صاحب کو مکتبۃ المدینہ سے شائع ہونے والی کتاب ”اسلامی مہینوں کے فضائل“ بذریعہ ڈاک تحفۃًبھیجی
گئی جس کو وصول کرتے ہوئے ظفر محمود صاحب نے دعوت اسلامی کا شکریہ ادا کیا اور اپنی نیک
خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے عمدہ تاثرات دیئے۔
تاثرات کا خلاصہ:
قرآن
و سنت کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کے رکن شوریٰ جناب ابو ماجد محمد شاہد عطاری کی
طرف سے ایک نہایت نفیس اور علمی کتاب اسلامی مہینوں کے فضائل 21 اپریل بروز بدھء
2021ء کو بذریعہ ڈاک موصول ہوئی۔ کچھ نجی مصروفیات کی بنا پر کتاب کا بالاستیعاب
مطالعہ تو نہیں کر سکا البتہ چیدہ چیدہ مقامات سے دیکھا ۔کتاب اپنے عنوان کے مطابق
صوری و معنوی خوبیوں سے آراستہ و پیراستہ ہے۔ اسلامی مہینوں کے فضائل سے متعلق
قرآن و حدیث اور اقوال آئمہ و بزرگانِ دین کے حوالہ جات سے مزین ہے جس مہینے میں
جس بزرگ ہستی کا وصال ہوا انکے اسما گرامی بھی شامل کئے گئے ہیں جو علم و تحقیق سے
تعلق رکھنے والوں کے لیے خاصے کی چیز ہے۔ درج ذیل کتاب عوام و خواص کے لئے یکساں
مفید ہے۔ اللہ کریم
دعوت اسلامی کے رکن شوری محترم ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی کو شاد و آباد رکھے۔ دعوت اسلامی کا عظیم اشاعتی ادارہ مکتبہ المدینہ
اور اس کتاب کی تیاری میں جن احباب نے حصہ لیا ان سب کو برکتوں سے مالا مال فرمائے۔
آمین ثم آمین