دعوتِ اسلامی کی جانب سے کتاب کا تحفہ موصول ہونے پر محمد ذاکر ہاشمی صاحب(پی ایچ ڈی اسکالر) کے تاثرات
دعوت اسلامی کے شعبہ
رابطہ برائےمحققین و مصنفین کی جانب سے محمد ذاکر ہاشمی صاحب(پی ایچ ڈی
اسکالر) کو مکتبۃ المدینہ سے شائع ہونے والی کتاب ”اسلامی مہینوں کے فضائل“ بذریعہ ڈاک تحفۃًبھیجی
گئی جس کو وصول کرتے ہوئے ذاکر ہاشمی صاحب نے دعوت اسلامی کا شکریہ ادا کیا اور اپنی نیک
خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے عمدہ تاثرات دیئے۔
تاثرات کا خلاصہ:
کتاب
مستطاب"اسلامی مہینوں کے فضائل" دعوت اسلامی کی دینی وعلمی خدمات کا
بہترین تسلسل ہے ۔ ہر مسلمان مردو زن ،بچہ وجوان کی ضرورتِ دینی کا بہترین انتظام
ہے۔ آسان فہم، ادعیہ واذکار اور خصوصا
"مہینہ کیسے گزاریں "کے عنوانات نہایت مفید ہیں معمولاتِ اسلاف اور تواریخ
اعراس بہترین اضافہ ہے۔ رب کریم بجاہ سید المرسین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اس کاوش کو قبول ودوام بخشے اور امت کو اس سے
نفع دے۔