دعوت اسلامی کے تحقیقی و تصنیفی شعبے اسلامک ریسرچ سینٹر فیصل آباد کی کارکردگی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے نگران مجلس مولانا محمد آصف خان عطاری مدنی 31 مئی 2021ء کو کراچی سے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد پہنچے جہاں انہوں نے المدینۃ العلمیہ کے ذیلی شعبہ جات کا فردا ًفردا ًاور اجتماعی مشورہ لیا۔

مدنی مشورے میں شعبہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور اہداف طے کرتے ہوئے دیگر معاملات پر گفتگو کی گئی۔ ذیلی شعبہ جات کے ہونے والے مدنی مشوروں کی تفصیلات اور اہداف ملاحظہ کیجئے:

شعبہ بیانات ِدعوتِ اسلامی

نگران مجلس مولانا آصف خان عطاری مدنی نے شعبہ بیانات دعوت اسلامی کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں شعبے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئےآئندہ کے اہداف طے کئے۔

مدنی مشورے میں طے ہونے والے اہداف کی تفصیل: ٭جمعہ کے 6 بیانات 30 جون 2022ء تک مکمل کرنے کا ہدف طے ہوا ٭ہفتہ وار اجتماع کے بیانات 30 جون تک اس کے علاوہ 3 ماہ کا ایڈوانس بیان کرنے کا اہدف طے ہوا ٭ٹریننگ سیشن کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے ان شاء اللہ الکریم آن لائن سیشن ہوتے رہیں گے۔ ٭کام کومزید بہتر کرنے اور تیز کرنے پر اقدامات کئے جائیں۔

شعبہ تنظیمی رسائل

بعد ازاں شعبہ تنظیمی مسائل کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں نگران مجلس مولانا محمد آصف خان عطاری مدنی نے مختلف امور پر گفتگو کی اور اہداف طے کئے۔

مدنی مشورے میں طے ہونے والے اہداف کی تفصیل: ٭12 دینی کام مجلد 27 جون 2022ء تک پرنٹنگ کے لئے بھیجنے کا ہدف طے ہوا ٭سینئر اسلامی بھائیوں سے فائنل کام کروائے جائیں، تربیت ہوتی رہے اور مزید افراد تیار کئے جائیں۔

شعبہ فقہ شافعی

نگران مجلس المدینۃ العلمیہ مولانا آصف خان عطاری مدنی نے شعبہ فقہ شافعی کا مدنی مشورہ لیا جس میں اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اہداف طے کئے۔

مدنی مشورے میں طے ہونے والے اہداف کی تفصیل: ٭رسالہ ”نماز کا طریقہ فقہ شافعی“31 جولائی 2022ء میں فائنل کرنے کا ہدف طے ہوا ٭فقہ شافعی کے جو رسائل عربی اور انگلش ٹرانسلیٹ کے لئے بھیجے گئےہیں ان کا فالو اپ کیا جاتا رہے۔ ٭سفر میں نماز کے احکام رسالے کی شرعی تفتیش کا فالو اپ کیا جائے اور اسے فائنل کیا جائے ٭تجہیز و تکفین کا طریقہ کتاب پر مشاورت کے بعد ہدف بنایا جائے ٭جون2022ء کے ہدف میں میت کے غسل و کفن کا طریقہ رسالے کا ہدف بنایا جائے۔

شعبہ فیضانِ صحابیات و صالحات

نگران مجلس مولانا محمد آصف خان عطاری مدنی نے شعبہ فیضان صحابیات و صالحات کے درمیان اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں یہ طے پایا کہ صحابیات اور شوہر کی خدمت پر رسالہ جون 2022ء میں تنظیمی تفتیش پیش کیا جائے گا، اس کے علاوہ ”صحابیات اور محبت قرآن، صالحات اورمحبت قرآن“ دو رسائل عنقریب 5 جولائی 2022ءتک مکمل کئے جائیں گے۔

شعبہ مدنی چینل پروگرام

شعبہ مدنی چینل پروگرام کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران مجلس مولانا محمد آصف خان عطاری مدنی نےکہا کہ تین ماہ ایڈوانس ہونے پر پلاننگ کی جائے اور جو سلسلے و پروگرام مکمل ہوچکے ہیں ان پر ورکنگ کر کے ویب ایڈیشن کی صورت کی جائے۔

اجتماعی مدنی مشورہ

انفرادی مشورے کےبعد المدینۃ العلمیہ کا اجتماعی مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام شعبہ جات کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران مجلس مولانا محمد آصف خان عطاری مدنی نے شرکا کی تربیت کی جبکہ مدنی مشورے میں یہ طے پایا کہ المدینۃ العلمیہ کی لائبریری کے انتظامی امور کو دیکھنے کے لئے ایک اسلامی بھائی ہائر کئے جائیں گے جو علمی کام کے ساتھ ساتھ لائبریر ی کے انتظامی امور کو ملاحظہ فرمائیں گے۔

شعبہ ذمہ داران کا مشورہ

آخر میں نگران مجلس مولانا آصف خان عطاری مدنی نے المدینۃ العلمیہ کے تمام شعبہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں چند اہم امور پر گفتگو ہوئی اور کچھ معاملات طے پائے جن کی تفصیلات درجِ ذیل ہیں:

٭ کام فائنل کرنے والے اسلامی بھائی بڑھائے جائیں ، سینئر پر فوکس کیا جائے، ہر مہینے فائنل والا کام دیا جائے تاکہ مزید پختگی آئے اور غلطیاں ،کمیاں دور ہوں اور فائنل کام کے لئے اسلامی بھائی تیارہوں ٭ نمایاں کارکردگی دکھانے والے اسلامی بھائیوں کے لئے نگران پاکستان مشاورت حاجی محمدشاہدعطاری اور نگران مجلس مولانا آصف خان صاحب سے وقتاً فوقتاً تحائف وغیرہ کا سلسلہ ہونا چاہیے تاکہ اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی ہو اور استقامت نصیب ہو٭ شعبہ جات کے رسائل میں شرعی مدنی پھول لازمی ہونے چاہیے، پاک کابینہ آفس میں 15 شعبہ جات کے شرعی مدنی پھول آچکے ہیں وہ علمیہ کے لئے لے لئے جائیں۔

عطار ٹاور میں زیر تعمیر المدینۃ العلمیہ کا وزٹ

تمام مصروفیات سے فارغ ہونے کے بعد نگران مجلس المدینۃ العلمیہ مولانا آصف خان عطاری مدنی نے عطار ٹاور فیصل آباد کے 4th فلور پر تعمیر ہونے والے نیو المدینۃ العلمیہ کا وزٹ کیا۔

اس موقع پر فیضانِ مدینہ فیصل آباد کے ناظم الامورمولانا زبیر عطاری مدنی، ناظم المدینۃ العلمیہ فیصل آباد برانچ مولانا حسین عطاری مدنی، رکنِ مجلس المدینۃ العلمیہ مولانا حاجی عمر عطاری مدنی اور دیگر شعبہ ذمہ داران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

جہاں المدینۃ العلمیہ فیصل آباد کے ناظم الامور مولانا زبیر عطاری مدنی کے ساتھ تمام معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔


دعوتِ اسلامی کے تحقیقی اور علمی شعبے المدینۃ العلمیہ کے تحت 9 مئی 2022ء بروز پیر عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم برانچ میں ذیلی شعبے شب و روز کے اسلامی بھائیوں کی میٹنگ منعقد ہوئی۔

دورانِ میٹنگ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے شب و روز کی ویب سائٹ کےحوالے سے چند اہم نکات پر مشاورت کی نیز شعبے میں ترقی کے لئے مدنی پھولوں سے بھی نوازا۔اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں سے سابقہ کارکردگیوں کا فالواپ لیا اور مزید احسن انداز میں شعبے کے کام کو کرنے کا ذہن دیا۔

آخر میں رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کی ہر ماہ مختلف موضوعات پر مضامین لکھنے کے حوالے سے ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


دعوت اسلامی کے تحقیقی و تصنیفی شعبے اسلامک ریسرچ سینٹر فیصل آباد کی کارکردگی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے نگران مجلس مولانا محمد آصف خان عطاری مدنی 30 مارچ 2022ء کو کراچی سے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد پہنچے جہاں انہوں نے المدینۃ العلمیہ کے ذیلی شعبہ جات کا فردا فردا  اور اجتماعی مشورہ لیا۔

مدنی مشورے میں شعبہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور اہداف طے کرتے ہوئے دیگر معاملات پر گفتگو کی گئی۔ ذیلی شعبہ جات کے ہونے والے مدنی مشوروں کی تفصیلات اور اہداف ملاحظہ کیجئے:

شعبہ بیانات دعوت اسلامی

نگران مجلس مولانا آصف خان عطاری مدنی نے شعبہ بیانات دعوت اسلامی کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں شعبے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئےآئندہ کے اہداف طے کئے۔

مدنی مشورے میں طے ہونے والے اہداف کی تفصیل: ٭2021ء کے بیانات کی کتب ضرور تیار کرنی ہیں اس کے بہت سےفوائد ہیں ٭5اپریل 2022ء تک دو ماہ کا ایڈوانس بیان تیارکرنا ہے ٭جمعہ بیان کی ایڈوانس کتاب تیار کرنے کا طے ہوا ٭کوشش کی جائے کہ 2023ء تک تین کتابیں تیار کرلی جائے جس کی پہلی جلد کا ہدف 31 جولائی 2022ء کا طے ہوااور چھپنے کا ہدف 20 اگست 2022ء مقرر کیا گیا، اس کے علاوہ 2022ء کے اہداف بھی تیار کرلئے جائیں ٭حدیث چیکنگ کے لئے نکات بھی لکھ لئے جائیں۔

شعبہ مدنی چینل پروگرام

بعد ازاں شعبہ مدنی چینل پروگرام کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں نگران مجلس مولانا محمد آصف خان عطاری مدنی نے مختلف امور پر گفتگو کی۔

٭مدنی چینل کے سلسلوں اور بیانات کے مواد کو عنوان دے کر ویب ایڈیشن کے لئے دیا جائے گا۔ ٭”جنت میں آقا کا پڑوسی“ اس پر جلد کام کرکے اسے کتابی صورت میں تیار کیا جائے۔

شعبہ فیضان صحابیات

شعبہ فیضان صحابیات کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں انہیں چند اہداف دیئے گئے۔

٭2022 کے سالانہ اور مہینے وائز اہداف بناکر دیئے جائیں ٭شعبے میں کتب کی کمی کو پورا کرنے کے لئے کراچی کے لائبریرین اسلامی بھائی سے خواتین سے متعلقہ تمام کتب حاصل کی جائیں۔

شعبہ فقہِ شافعی

اسلامک ریسرچ سینٹر فیصل آباد میں قائم ”شعبہ فقہ شافعی“ کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران مجلس مولانا محمد آصف خان عطاری مدنی نے شرکا کو مختلف اہداف دیئے۔

اجتماعی مدنی مشورہ

نگران مجلس المدینۃ العلمیہ مولانا محمد آصف خان عطاری مدنی نے اسلامک ریسرچ سینٹر کے اسٹاف کا اجتماعی مدنی مشورہ لیا جس میں ان کی تربیت کرتے ہوئے شعبے کی ترقی کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے بتایا کہ امید ہے شوال المکرم میں تربیتی نشست ہوگی ، اس کے علاوہ ادارے میں چونکہ سب کام کمپیوٹر پر ہی کئے جاتے ہیں، لہذا کمپیوٹر ٹریننگ کے حوالے سے سیشن بھی کروائے جائیں گے۔ 


دعوتِ اسلامی کے علمی و تحقیقی ادارے المدینۃ العلمیہ میں دورِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق عوام و خواص کے لئے تحریری و تصنیفی کام جاری ہیں۔ ان کاموں کو مزید بہتر سے بہتر بنانے کے لئے ” شعبہ ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ“ بھی موجود ہے۔

اس شعبے کے مقاصد و اہداف میں سےایک اہم مقصد یہ بھی ہے کہ اسلامک اسکالرز کو میدانِ تحقیق و تصنیف میں ہونے والی تبدیلیوں اور وقتی تقاضوں سے آگاہ رکھا جائے اور پروفیشنل کورسزاورٹریننگ سیشنز کا انعقاد کیا جائے۔

اسی مقصد کے پیشِ نظر 28مارچ2022ء کو ”ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ“ اور ”شعبہ سیرتِ مصطفیٰ“ کے اشتراک سے”سیرت النبی اور جدید مقالہ نگاری“ کے عنوان سے ایک تربیتی سیشن کا اہتمام کیا گیا۔

سیشن میں شعبہ سیرت مصطفیٰ کے نگران مولانا محمد حامد سراج عطاری مدنی سیرت النبی پر مقالہ نگاری کے حوالے سے گفتگو کی اور مقالہ نگاری میں خاکہ کی اہمیت، خاکہ بنانے کے اہم نکات، سیرت النبی پر لکھنے کے لئے اہم مصادر کیا ہیں؟ پر گفتگو کی۔

جبکہ ایڈیٹر ماہنامہ فیضان مدینہ اورڈائریکٹر ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ(المدینۃ العلمیہ) مولانا راشد علی عطاری مدنی نے موضوع پر مواد جمع کرنے ،خاکہ بنانے اور Creative Writing کے چند عملی طریقوں کا پریکٹیکل کروایا اور اس بارے میں مزید تربیت بھی فرمائی۔

اس سیشن میں المدینہ العلمیہ کے چند منتخب ریسرچ اسکالرز نے شرکت فرمائی اور سیرتُ النبی پر مقالات لکھنے کیلئے اپنے عزائم کا اظہار فرمایا۔


المدینۃ العلمیہ فیصل آباد کا تعارف

Introduction of Ilmia Faisalabad

علمِ دین وہ نور ہے جس سے جہالت کے اندھیرے دور ہوتے ہیں اور بےعملی کی نحوست کا خاتمہ ہوتا ہے۔اسی اہمیت کے پیشِ نظر عاشقان ِ رسول کی دینی تحریک دعوت ِ اسلامی نے تعلیمی ،تدریسی اورتحقیقی شعبے قائم کر رکھے ہیں جن کی بدولت ہر عمر کے فرد کو علمِ دین حاصل کرنے کے مواقع میسر آرہے ہیں اورجہالت کے اندھیرےدم توڑرہے ہیں۔

ان شعبہ جات میں سے ایک شعبہ اسلامک ریسرچ سینٹر المدینۃ العلمیہبھی ہےجس کی پاکستان میں دو برانچز ہیں۔ایک برانچ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہے جسے 2001ء بمطابق 1422ھ میں قائم کیا گیا جبکہ دوسری برانچ مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں قائم ہے جس کی بنیاد 2009ء میں رکھی گئی۔

المدینۃ العلمیہ فیصل آباد کے ذمہ داران:

٭مرکزی مجلسِ شوریٰ پر اس شعبے کے نگران ”رکنِ شوریٰ مولانا حاجی ابو ماجدمحمد شاہد عطاری مدنی “ ہیں۔

٭نگرانِ مجلس (یعنی پاکستان سطح پراس شعبےکے ذمہ دار) مولانا آصف خان عطاری مدنی ہیں۔

٭ المدینۃ العلمیہ فیصل آباد کے برانچ ناظم مولانا محمد حسین یونس عطاری مدنی ہیں جبکہ رکنِ مجلس حاجی مولانا محمد عمر عطاری مدنی ہیں۔

المدینۃ العلمیہ فیصل آباد میں قائم شعبہ جات کے ذمہ داران کے نام:

شعبہ ذمہ دار: ٭مولانا محمد حسین یونس عطاری مدنی ٭ مولانا حسین خوشی عطاری مدنی ٭ مولانا شہزاد علی عطاری مدنی ٭مولانا صدام حسین عطاری مدنی

ذیلی شعبہ ذمہ دار: ٭مولانا نعمان عطاری مدنی ٭مولانا نبیل عطاری مدنی ٭مولانا ذیشان عطاری مدنی ٭مولانا عرفان عطاری مدنی ٭مولانا محمد زبیر عطاری مدنی

المدینۃ العلمیہ فیصل آباد میں قائم ذیلی شعبہ جات:

اس برانچ میں تحقیقی، تصنیفی و تحریری خدمات کے ذریعے دینی کاموں کو فروغ دینے کے لئے سات شعبہ جات قائم کئے گئے ہیں:

1:شعبہ بیانات دعوت اسلامی

٭ہفتہ وار اجتماع کے بیانات

مبلغین اور مبلغات کے لئے ہفتہ وار اور بڑی راتوں کے اجتماعات میں ہونے والے بیانات کرنا۔

٭شعبہ سیکھنے سکھانے کے حلقوں کا جدول

ہفتہ وار اجتماعات میں سیکھنے سکھانے کے حلقوں کے لئے اصلاحی و تربیتی مواد تیار کرنا۔

٭شعبہ جمعۃ المبارک کے بیانات

دعوت اسلامی کے مراکز اور مساجد کے لئے جمعۃ المبارک کے بیانات تیار کرنا۔

2:شعبہ دینی کاموں کی تحریرات

٭اسلامی بھائیوں کے 12 دینی کام ٭دیگر تنظیمی تحریرات ٭اسلامی بہنوں کےآٹھ دینی کام٭ذمہ داران کے ماہانہ مدنی مشوروں کے لئے مدنی پھول

3:شعبہ ، شعبہ جات کے رسائل

٭شعبہ جات کے تعارفی رسائل ٭شعبہ جات کے کورسز کے نصاب

4:شعبہ فیضان صحابیات رضی اللہ عنہن و صالحات رحمۃ اللہ علیہن

٭سیرت صحابیات رضی اللہ عنہن و صالحات رحمۃ اللہ علیہن ٭ صحابیات رضی اللہ عنہن و صالحات رحمۃ اللہ علیہن کے اعلیٰ اوصاف

5:شعبہ مدنی چینل پروگرام

٭پروگرام کانٹینٹ( Content) ٭بیانات کانٹینٹ ( Content) ٭سوشل میڈیا کانٹینٹ ( Content)

6:شعبہ فقہ شافعی

٭اسی شعبے کے تحت امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ اور المدینۃ العلمیہ کی مختلف کتب و رسائل کو فقہ شافعی کے احکام و مسائل کے مطابق تیار کیا جاتا ہے۔

7:شعبہ خود کفالت

٭ڈونیشن باکسز Donation boxes ٭ڈونیشن کاؤنٹر Donation counter ٭ماہانہ مدنی عطیات Monthly donation کی تراکیب بنانا

اسٹاف اور انہیں دی جانے والی سہولیات کی تفصیلات:

٭فیصل آباد کی برانچ میں 20 علمائے کرام بطور اسلامک اسکالرز اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

٭اسکالرز کےلئے کمپیوٹرز (Computers)

٭ اسکالرز کےلئے ٹیبل و کُرسیاں

٭ اسکالرز کےلئے بیٹھنے کی جگہ اور متعلقہ سامان

٭ایک میٹنگ روم one meeting room

٭لائبریری روم Library room

اہداف

٭12 دینی کام ”مجلد“ ٭8 دینی کام ”مجلد و رسائل“ ٭فیضان صحابیات ”آٹھ رسائل“ ٭بیانات ”2022ء سے 2023ء پانچ ماہ ایڈوانس بیانات


دعوتِ اسلامی کی مجلس المدینۃ العلمیہ  (اسلامک ریسرچ سینٹر دعوتِ اسلامی )کےپاکستان سطح کے نگران مولانا آصف خان عطاری مدنی دینی کاموں کے سلسلے میں یکم مارچ 2022ء کو فیصل آباد پہنچے جہاں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں قائم المدینۃ العلمیہ کی دوسری برانچ کے اسکالر کے اجتماعی اور شعبہ وائز انفرادی مدنی مشورے لئے ، گزشتہ کارکردگی کا جائزہ لیااور باہمی مشاورت سے آئندہ کے اہداف طے کئے۔

تفصیلات کے مطابق مولانا آصف خان عطاری مدنی نے یکم مارچ 2022ء کو المدینۃ العلمیہ فیصل آباد برانچ کے تمام اسکالر کا اجتماعی طور پر مدنی مشورہ لیا۔ مدنی مشورے میں باہمی مشاورت سے طے ہوا کہ علمیہ فیصل آباد میں تربیتی سیشن کئے جائیں گے جبکہ کراچی علمیہ میں کام کرنے والے اسلامی بھائیوں کا پنجاب میں جدول بنایا جائے گا۔ اس کے علاوہ علمیہ کے دینی کاموں میں معاون مختلف کورسز کروائے جائیں گے اور 2020ء اور 2021ء کے ہفتہ وار اجتماع کے بیانات مکمل ہو چکے ہیں ان کی کتاب کی صورت بنائی جائے۔

اجتماعی مدنی مشورے کے بعد علمیہ کے مختلف شعبہ جات کے الگ الگ مدنی مشورے منعقد ہوئے : شعبہ فیضان صحابیات و صالحات کے مدنی مشورے میں باہمی مشورے سے طے ہوا کہ شعبے کے متروکہ رسائل کو مکمل کر کے شائع / اپ لوڈ کر دیا جائے نیز اگر کسی رسالے میں اگر مواد زیادہ ہو تو اس کی قسطیں بنا لی جائیں گی۔ شعبہ کتب فقہ شافعی کا بھی مشورہ ہوا جس میں شعبے کے جو رسائل اپلوڈ ہو چکے ہیں انہیں عربک اور انگلش زبان میں ٹرانسلیٹ کرنے سے متعلق گفتگو ہوئی۔ یکم مارچ کو فیصل آباد علمیہ میں قائم شعبہ جات کے ذمہ داران، نگران مجلس، اور رکن مجلس کا مدنی مشورہ بھی ہوا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ کراچی علمیہ میں جو کورسز ہو چکے ان کا نصاب لے لیا جائے تاکہ یہاں کے ذمہ داران اس کے مطابق کورسز کروائیں نیز دورۂ حدیث شریف کے طلبہ کرام کو المدینہ علمیہ میں لینے کے لئے تربیت دی جائے اور انہیں ایک ماہ کے جدول پر ورکنگ کر کے کراچی علمیہ بھیجا جائے جبکہ 02 مارچ کو شعبہ مدنی چینل پروگرام کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مدنی چینل کے پروگرام ”مؤمنین کے اوصاف“ اور نگرانِ پاکستان کے تمام سلسلوں کو فائنل کر کے کتاب بنا کر ویب سائٹ پر اپلوڈ کئے جانے سے متعلق تبادلہ خیال ہوا۔ 


المدینۃ العلمیہ  میں دورِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق” شعبہ ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ“موجود ہے،اس شعبے کے مقاصد و اہداف میں سےسب سےپہلا مقصد یہ ہے کہ میدانِ تحقیق و تصنیف میں ہونے والی تبدیلیوں کو مدِّنظر رکھ کرکورسزاورٹریننگ سیشنز کا انعقاد کیا جائے۔ اس مقصد کو پورا کرنے کے لیے” ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ“ کا ذیلی شعبہ”پروفیشنل ٹریننگ پروگرام “ قائم کیا گیاہے،الحمدللہ!حصولِ مقصد کے لیےپہلا ٹریننگ پروگرام ”فن تخریج حدیث کورس“کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا۔

”فن تخریج حدیث کورس“ کی تکمیل کے بعد اب بین الاقوامی معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے ”آفس آٹومیشن کورس “ کا آغاز کیا گیا ہے۔

اس پروفیشنل کورس کو کامیاب ترین بنانے کے لیے ہمارےالمدینۃ العلمیہ کے سینئر اسکالر ،فیضان ِ صدیق اکبر ،فیضان فاروق اعظم جیسی شہرۂ آفاق کتب کے مصنف مولانااعجاز نواز عطاری مدنی کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

آپ بلندپایہ محقق و مصنف ہونے کے ساتھ آئی ٹی کے میدان میں اپنی انفرادی شناخت رکھتے ہیں اور بین الاقوامی اداروں سے سر ٹیفائیڈ ہیں نیز المدینۃ العلمیہ اورمحققین و مصنفین کی علمی و تکنیکی مشکلات کو حل کرنےکے حوالے سےامتیازی مقام رکھتے ہیں۔

کورس کا آغاز23 فروری 2022ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کے کانفرنس ہال میں ہوا جس کی پہلی نشست میں ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ مولانا راشد علی عطاری مدنی نے کورس کی اہمیت اور اصول و ضوابط بیان کئے جبکہ خطبہ استقبالیہ سینئر رائٹر و ڈائریکٹر شعبہ فیضانِ حدیث مولانا ناصر جمال عطاری مدنی نے دیا۔

ان شاء اللہ بین الاقوامی معیار کے اس کورس میں شرکا بھرپور دل چسپی سے سیکھیں گے اور خدمتِ دین میں مزید قدم بڑھائیں گے۔


23 جنوری 2022ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں قائم اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیہ) میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ناظم المدینۃ العلمیہ مولانا آصف خان عطاری مدنی اور شعبےکے کم و بیش 142 اسکالرز نے شرکت کی۔

نگران شعبہ پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ محمد ثوبان عطاری نے Benefits of Dedication کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو معاشرے کے اعتبار سے اپنا تحقیقی جائزہ پیش کیا۔

واضح رہے کہ اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیہ)ایک ایسا شعبہ جہاں جدید ترین تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بہترین ریسرچ کے ساتھ کتابیں لکھی جاتی ہے ۔ اس شعبے نے ابھی 1300 سے زائد کتابوں پر کام مکمل کرلیا ہے جبکہ 142 افراد کا اسٹاف تصنیف و تالیف کے کاموں میں مصروف ہے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اسلامک ریسرچ سینٹر  بنام المدینۃ العلمیہ کے ذیلی شعبے ” ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ“ کے تحت مدنی اسلامی بھائیوں کی صلاحیتوں میں مزید اضافے کرنے کے لئے ”فن تخریج حدیث“ کورس کروایا جارہا ہے جس کے لئے وقتاًفوقتاً مختلف سیشن کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

اس کورس کا تیسرا سیشن 15 جنوری 2022ء بروز ہفتہ جبکہ چوتھا سیشن 18 جنوری 2022ء منگل عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا۔اس سیشن کے پہلے حصے میں علمائے کرام نے چند کتب حدیث کا تعارف اور اسالیب و مناہج پر اپنے مقالات پڑھ کر سنائے نیز سیشن کے دوسرے حصے میں ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ مولانا راشد علی عطاری مدنی نے ”فن تخریج حدیث“ پر لیکچر دیا۔ 


دعوت اسلامی  کے تمام ڈیپارٹمنٹ کے نگران اور ذمہ داران اپنے اپنے شعبہ جات کی ترقی اور مزید بہتری کے لئے مختلف شہروں کا دورہ کرتے رہتے ہیں اور شعبہ جات کے دینی کاموں کے حوالے سے مقامی ذمہ داران سے ملاقات اور مشورہ کرتے ہیں۔

اسی سلسلے میں دعوت اسلامی کےتحقیقی و تصنیفی شعبے اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیہ) کے نگرانِ مجلس مولانا آصف خان عطاری مدنی 11 جنوری 2022ء کو کراچی سے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد پہنچے جہاں انہوں نے المدینۃ العلمیہ کے ذیلی شعبے ”شعبہ بیانات دعوت اسلامی“ کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ لیا۔

مدنی مشورے میں اسلامی بھائیوں کے کاموں میں آسانی پیدا کرنے، المدینۃ العلمیہ کراچی سے موجودہ اسکین شدہ کتابیں حاصل کرنے اور ہفتہ وار اجتماعات کے بیانات میں شعبے کے اسلامی بھائیوں کو حصہ لینےپر گفتگو کی گئی۔

بعدازاں المدینۃ العلمیہ کے ذیلی شعبے”شعبہ جات کے کتب و رسائل“ کے اسلامی بھائیوں کے درمیان مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا۔ اس مدنی مشورے میں مولانا آصف خان عطاری نے شعبے کے کاموں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ جمعہ بیان تیار ہونے کی صورت میں ویب سائٹ پربھی اپلوڈ کیا جائیگا اور جو کتابیں طباعت کے قریب ہیں ان کو جلد ازجلد مکمل کی جائے۔

اسی طرح شعبہ مدنی چینل پروگرام کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران مجلس مولانا محمد آصف خان عطاری مدنی نے شعبے کے اسلامی بھائیوں کے درمیان گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ آئندہ نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے تمام سلسلوں کا تحریری ویب ایڈیشن ہوگا۔

شعبہ جات کے مدنی مشورے کے بعد اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیہ ) فیصل آباد کا اجتماعی مدنی مشورہ ہواجس میں المدینۃ العلمیہ فیصل آباد برانچ کے تمام اسکالرز نے شرکت کی۔

نگران مجلس اسلامک ریسرچ سینٹر مولانا آصف خان عطاری مدنی نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے شعبے کی ترقی اور دیگر معاملات پر کلام کرتے ہوئے کہا کہ ان شاء اللہ عَزَّوَجَلَّ آئندہ دنوں میں المدینۃ العلمیہ کے زیر اہتمام اسلامی بھائیوں کی تربیت کے لئے ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا نیز جب بھی المدینۃ العلمیہ کراچی میں تربیتی سیشن، اراکین شوریٰ کے بیانات اور المدینۃ العلمیہ کی نشست ہوگی ان میں المدینۃ العلمیہ فیصل آباد کے اسکالرز بھی آن لائن شرکت کریں گے۔

اجتماعی مدنی مشورے میں المدینۃ العلمیہ کی لائبریری کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی ۔

مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے المدینۃ العلمیہ کے تمام اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ فرمایا۔ حاجی شاہد عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور شعبے کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔

مولانا آصف خان عطاری مدنی نے اپنے شیڈول کے دوران محدث اعظم پاکستان مولانا سردار احمد خان صاحب اور شارح بخاری، حضور محدث کبیر پاکستان حضرت علامہ غلام رسول قادری رضوی رحمۃُ اللہِ علیہما کے مزارات پر بھی حاضری دی اور فاتحہ خوانی کرتے ہوئے دعائیں کیں۔

واضح رہےکراچی کے علاوہ اسلامک ریسرچ سینٹر المدینۃ العلمیہ کی ایک برانچ فیضان مدینہ فیصل آباد میں بھی قائم ہے جسے 2009ء میں قائم کیا گیا تھا۔اس برانچ میں چار شعبہ جات ”شعبہ بیانات دعوت“، ”شعبہ مدنی چینل پروگرام“، ”شعبہ جات کے کتب و رسائل“ اور ”شعبہ کتب فقہ شافعی“موجود ہیں جن میں 14 اسکالرز خدمت سرانجام دے رہے ہیں۔اب تک صرف اس برانچ سے 60کتب و رسائل فائنل ہوچکی ہیں اور ایک عربی کتاب کی پانچ جلدوں کا ترجمہ مکمل کرلیا گیا ہے۔

اس برانچ میں جن کتابوں پر تحقیقی و تصنیفی کام مکمل ہوچکا ہے ان میں سے چند کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

٭2021 ء کے ہفتہ وار اجتماع کے بیانات (کتاب) ٭ 2022 ءکے ہفتہ وار اجتماع کے بیانات ٭نیکیوں کے ثوابات حصہ دوم ٭گناہوں کے عذابات جلد دوم حصہ سوم ٭شعبہ کفن دفن کا تعارفی رسالہ٭سفر میں نماز کے احکام(شافعی) ٭ نماز کا طریقہ (شافعی) ٭ کورسز کا نصاب ٭ تجہیز و تکفین کا طریقہ (شافعی) ٭ میت کے غسل و کفن کا طریقہ (شافعی)


اسلامک ریسرچ سینٹر (دعوتِ اسلامی) کا شعبہ ”بچوں کی دنیا“ لارہا ہے ”پیارے نبیوں کی زندگی سیریز“ اس سیریز کی پہلی 2کہانیاں ” حضرت آدم علیہ السلام “اور”حضرت ادریس علیہ السلا م “ آچکی ہیں ۔

انبیائے کرام اس کائنات کی سب سے عظیم ، روشن اور جگمگاتی ہستیاں ہیں ،بچوں کو ان کے بارے میں بتانا ضروری بھی ہے اور فائدہ مند بھی۔ اس سے نہ صرف بچوں کی اخلاقیات بہتر ہو ں گی بلکہ انہیں ”پیارے نبیوں کی زندگی“ کے بارے میں معلومات بھی ملے گی۔

اس مقصد کو دیکھتے ہوئے چلڈرنز لٹریچر ڈپارٹمنٹ نے بچوں کے لئے ”پیارے نبیوں کی زندگی“ سیریز لکھنے کا ارادہ کیا جس کی پہلی دو کہانیاں مارکیٹ میں آچکی ہیں ۔ یہ کہانیاں بچوں کی عمر اور نفسیات کو مد نظر رکھ کر لکھی گئی ہیں ۔ ان کہانیوں کو تیار کرنے میں درج ذیل امور کو پیش نظر رکھا گیا ہے :

٭مستند لٹریچر

٭نہایت آسان الفاظ

٭بچوں کی عمر اور ان کی نفسیات کا خیال

٭بہترین کلر فل ڈیزائننگ

اس سیریز کی بقیہ کہانیاں بھی عنقریب منظر عام پر آنے والی ہیں ، اپنے بچوں کے لئے یہ کہانیاں ضرور خریدئیے ۔ تاکہ ان کی اخلاقیات بھی بہتر ہوں اوربچوں کو انبیائے کرام کے بارے میں معلومات بھی حاصل ہوں۔


نظامِ تربیت(Training System) کی اہمیت بتانا،اِس کےخد و خال واضح کرنا اور اِسے نافذکرنا اسلام کی امتیازی خصوصیات میں سےہے۔اسلا م کے عطاکردہ نظامِ تربیت سے گزر کر آنے والے افراد نے دین و دنیا کی تعمیر و ترقی میں وہ نمایاں کارنامے انجام دئیےجو قیامت تک آنے والے افراد کے لئےمشعلِ راہ بن گئی۔ دعوتِ اسلامی نےاسلام کی اِس امتیازی خصوصیت کواپنایا جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ اس تحریک نے اپنی دعوتی خدمات اورقائم کردہ علمی ،دعوتی اور فلاحی اداروں کے ذریعےایسے تربیت یافتہ افراد فراہم کیے جودین کی ترویج و اشاعت اورمعاشرےکی تعمیر و ترقی میں نمایاں نظرآتے ہیں ۔

دعوتِ اسلامی کا علمی و تحقیقی ادارہ ”المدینۃ العلمیہ “ اپنی علم و تحقیق سےبھرپورتصنیفات،تالیفات،تراجم اور مضامین وغیر ہ کے ذریعے گزشتہ20 سال(2001تا2021) میں اپنی منفرد شناخت بناچکا ہے۔المدینۃ العلمیہ نے اپنے اِس بیس سالہ تجربے اوراِس اظہار واعتراف کو مدِّ نظر رکھ کر یہ فیصلہ کیا ہےکہ نوآموز قلم کاروں،مدارس و جامعات،اکیڈمیزاوریونیورسٹیزسےوابستہ طلبۂ کرام کو میدانِ تحقیق وتصنیف و ترجمہ کا شہسوار بنانے اوراِس راہ میں آنے والی مشکلات کو حل کرنے کے لیے تربیتی نظام قائم کیاجائے۔ اِن تربیتی سیشنز اور کورسزکےنفاذکےلیےشعبہ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے تحت”شعبہ پروفیشنل ٹریننگ پروگرامز“ کی بنیاد رکنِ شوریٰ و نگرانِ مجلس المدینۃ العلمیہ مولانا حاجی ابوماجد محمدشاہد عطاری مدنی نے 3دسمبر2021 کو رکھی۔

المدینۃ العلمیہ (اسلامک ریسرچ سینٹر) کے شعبہ پروفیشنل ٹریننگ پروگرامز دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 10 جنوری 2022ء بروز پیر سے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں’’ فنِّ تخریج حدیث کورس ‘‘کا آغاز ہوچکا ہے جس میں المدینۃ العلمیہ اور مدنی چینل کے 21 مدنی اسلامی بھائی شرکت كررہے ہیں۔ اس کورس میں اسلامی بھائیوں کی کم وقت میں جدید اور قدیم انداز پر تلاشِ حدیث کے حوالے سے تربیت کی جائےگی۔

کورس کے پہلے لیکچرمیں مولانا راشد عطاری مدنی (نائب مدیر ماہنامہ فیضان ِ مدینہ ، ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ )نے اسلامی بھائیوں کو کورس کے حوالے سے شوق دلاتے ہوئے کورس کی اہمیت اور خصوصیات پر مشتمل ڈیمو دیا اورچند احادیث کی کتابوں کا تعارف کروایا جبکہ مولانا ناصر جمال عطاری مدنی(نگران فیضانِ حدیث،رکن مجلس ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ) نے بھی کورس کےنتائج و اثرات سے آگاہ کیا۔

جبکہ سیشن رکن شوریٰ حاجی ابو ماجد مولانا شاہد عطاری مدنی نے اس کورس کے حوالے سے اظہار مُسرَّت کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو اس کورس سے ٹریننگ لے کرمدارس و جامعات اورعلوم ِ اسلامیہ کے شائقین کو”ٹریننگ دینےوالا بننے“کی اہمیت ذہن نشین کروائی اور مکمل ذوق و شوق اور پوری توجہ کےساتھ تمام سیشنز میں شرکت کرنے کی ترغیب بھی دلائی ۔