آج
25اگست 2022ء بروز جمعرات انسٹیٹیوٹ آف اسلامک ایجوکیشن ، مرکزی جامعۃ المدینہ فیضان
مدینہ کراچی میں جاری”تحقیقی مقالہ نگاری کورس “ کا دوسرا سیشن منعقد ہوا۔
آج کے
سیشن کا عنوان ”اصناف و اسالیبِ تحریر“ تھا۔ اس عنوان کے تحت اسلامک اسکالر
و رائٹر مولانا راشد علی عطاری مدنی نے بتایا کہ تحریر و تصنیف کی کثیر اصناف ہیں۔ تحریر و تصنیف کے کاموں میں حائل رکاوٹوں میں سے بہت بڑی رکاوٹ اصناف و اسالیب تحریر سے لاعلمی
بھی ہے۔ کثیر طلبہ و علما اصناف تحریر معلوم نہ ہونے کے باعث یا تو تحریر کے میدان
میں آتے ہی نہیں یا پھر آتے ہیں تو اپنے ذوق، صلاحیت، میلان طبعی کے موافق صنف اختیار
نہیں کرتے جس کی وجہ سے تحریری کام بہت کم ہوتا ہے یا پھر تھوڑے ہی عرصے میں رُک جاتاہے۔
اصنافِ
تحریر میں سے بیان کی گئی 17اصناف یہ ہیں:
٭ترجمہ
نگاری ٭تلخیص نگاری ٭اختصار
نویسی ٭تسہیل ٭تحقیقی
مقالہ نگاری ٭تخریج ٭تصنیف
و تالیف ٭جائزہ و مطالعہ ٭حاشیہ نگاری ٭کتابیات
نویسی ٭اشاریہ سازی ٭مکالمہ
نویسی ٭کہانی نویسی ٭اقتباسیات
٭ترتیبِ نَو ٭انٹرویو
٭اقوال و ملفوظات
مولانا
راشد مدنی نے طلبہ کرام کو ان اصناف کی
تفصیلات سادہ اور آسان فہم انداز میں بیان
کیں اور ان کے اسالیب و مناہج بھی بیان کیے۔ نیز ان اصناف کا مقالہ نگاری میں کیا کردار ہے
اس پر بھی گفتگو ہوئی۔