دعوتِ اسلامی کے علمی و تحقیقی ادارے المدینۃ
العلمیہ میں دورِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق
عوام و خواص کے لئے تحریری و تصنیفی کام جاری ہیں۔ ان کاموں کو مزید بہتر سے بہتر بنانے کے لئے ” شعبہ ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ“
بھی موجود ہے۔
اس شعبے کے مقاصد و اہداف میں سےایک اہم مقصد یہ بھی ہے کہ اسلامک اسکالرز کو میدانِ تحقیق و تصنیف میں ہونے والی تبدیلیوں
اور وقتی تقاضوں سے آگاہ رکھا جائے اور پروفیشنل کورسزاورٹریننگ سیشنز کا
انعقاد کیا جائے۔
اسی مقصد کے پیشِ نظر 28مارچ2022ء کو ”ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ“ اور ”شعبہ سیرتِ مصطفیٰ“ کے اشتراک سے”سیرت النبی اور جدید مقالہ نگاری“
کے عنوان سے ایک تربیتی سیشن کا اہتمام کیا گیا۔
سیشن میں شعبہ سیرت مصطفیٰ کے نگران مولانا محمد حامد سراج عطاری مدنی سیرت النبی
پر مقالہ نگاری کے حوالے سے گفتگو کی
اور مقالہ نگاری میں خاکہ کی اہمیت، خاکہ بنانے کے اہم نکات، سیرت النبی پر لکھنے کے لئے اہم مصادر کیا ہیں؟ پر گفتگو کی۔
جبکہ ایڈیٹر ماہنامہ فیضان مدینہ اورڈائریکٹر ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ(المدینۃ
العلمیہ) مولانا راشد علی عطاری مدنی نے
موضوع پر مواد جمع کرنے ،خاکہ بنانے اور Creative Writing کے چند عملی
طریقوں کا پریکٹیکل کروایا اور اس بارے میں
مزید تربیت بھی فرمائی۔
اس سیشن میں المدینہ العلمیہ کے چند منتخب ریسرچ
اسکالرز نے شرکت فرمائی اور سیرتُ النبی پر مقالات لکھنے کیلئے اپنے عزائم کا اظہار فرمایا۔