شعبہ المدینۃ العلمیہ فیصل آباد میں علمی اور
تحریری خدمات کرنے والے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے 70 سے زائد شعبہ جات میں سے ایک
شعبہ المدینۃ العلمیہ (اسلامک ریسرچ سینٹر) بھی ہے جس کی ایک شاخ مدنی
مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں موجود
ہے، المدینۃ العلمیہ کے تحت 7 شعبہ جات اور اس کے تحت کم و بیش 12 ذیلی شعبہ جات قائم ہیں جن میں 23 مدنی اسلامی بھائی اپنی علمی و تحریری خدمات سرانجام
دے رہے ہیں۔المدینۃ العلمیہ کے ان شعبہ جات میں دینی اور تنظیمی کتب و رسائل لکھے
جاتے ہیں نیز ان کی کار کردگی بھی لی جاتی ہے۔
اسی سلسلے میں 9 جون 2022ء بروز بدھ پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگران ِپاکستان
مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبہ المدینۃ العلمیہ (اسلامک ریسرچ سینٹر ) فیصل آباد کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا ۔
دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے ذمہ
داران کی دینی و اخلاقی تربیت کرتے ہوئے اس شعبے کے تحت ذیلی شعبہ جات کی کارکردگیوں کا جائزہ لیا۔نگران ِپاکستان مشاورت نے بتایا کہ المدینۃ العلمیہ (اسلامک ریسرچ سینٹر) کے تحت عنقریب 12 دینی کاموں کی ایک جلد شائع ہو گی، اس کے علاوہ ’’جنت میں آقاﷺ کا پڑوسی‘‘
اور ’’بے حساب بخشے جانے والے مومنین کے اعلیٰ اوصاف‘‘
رسائل بھی ان شاءاللہ شائع ہوں
گئے نیز اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کی کتاب بھی منظرعام پر آنے والی ہے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)