فیصل آباد
میں قائم المدینۃ العلمیہ(اسلامک
ریسرچ سینٹردعوتِ ا سلامی) میں مدنی
مشوروں کا سلسلہ
دعوتِ اسلامی کی مجلس المدینۃ العلمیہ (اسلامک ریسرچ سینٹر دعوتِ اسلامی )کےپاکستان
سطح کے نگران مولانا
آصف خان عطاری مدنی دینی کاموں کے سلسلے میں یکم مارچ 2022ء کو فیصل آباد
پہنچے جہاں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں قائم المدینۃ العلمیہ کی دوسری برانچ کے اسکالر کے اجتماعی اور شعبہ وائز انفرادی مدنی مشورے لئے ، گزشتہ
کارکردگی کا جائزہ لیااور باہمی مشاورت سے آئندہ کے اہداف طے کئے۔
تفصیلات کے مطابق مولانا آصف خان عطاری مدنی نے یکم
مارچ 2022ء کو المدینۃ العلمیہ فیصل آباد برانچ کے تمام اسکالر کا اجتماعی طور پر
مدنی مشورہ لیا۔ مدنی مشورے میں باہمی مشاورت سے طے ہوا کہ علمیہ فیصل آباد میں
تربیتی سیشن کئے جائیں گے جبکہ کراچی علمیہ میں کام کرنے والے اسلامی بھائیوں کا پنجاب میں
جدول بنایا جائے گا۔ اس کے علاوہ علمیہ کے دینی کاموں میں معاون مختلف کورسز کروائے جائیں گے
اور 2020ء اور 2021ء کے ہفتہ وار اجتماع
کے بیانات مکمل ہو چکے ہیں ان کی کتاب کی صورت بنائی جائے۔
اجتماعی مدنی مشورے کے بعد علمیہ کے مختلف شعبہ
جات کے الگ الگ مدنی مشورے منعقد ہوئے : شعبہ فیضان صحابیات و
صالحات کے مدنی مشورے میں باہمی مشورے سے طے ہوا کہ شعبے کے متروکہ رسائل کو مکمل کر کے شائع / اپ لوڈ کر دیا جائے نیز اگر
کسی رسالے میں اگر مواد زیادہ ہو تو اس کی قسطیں بنا لی جائیں گی۔ شعبہ کتب
فقہ شافعی کا بھی مشورہ ہوا جس میں شعبے کے جو رسائل اپلوڈ ہو چکے ہیں انہیں عربک اور انگلش زبان میں ٹرانسلیٹ کرنے سے متعلق گفتگو ہوئی۔ یکم
مارچ کو فیصل آباد علمیہ میں قائم شعبہ
جات کے ذمہ داران، نگران مجلس، اور رکن مجلس کا مدنی مشورہ بھی ہوا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ کراچی علمیہ میں جو کورسز
ہو چکے ان کا نصاب لے لیا جائے تاکہ یہاں کے ذمہ داران اس کے مطابق کورسز کروائیں
نیز دورۂ حدیث شریف کے طلبہ کرام کو المدینہ علمیہ میں
لینے کے لئے تربیت دی جائے اور انہیں ایک
ماہ کے جدول پر ورکنگ کر کے کراچی علمیہ بھیجا جائے جبکہ 02 مارچ کو شعبہ مدنی چینل پروگرام کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں
مدنی چینل کے پروگرام ”مؤمنین کے اوصاف“
اور نگرانِ پاکستان کے تمام سلسلوں کو فائنل کر کے کتاب بنا کر ویب سائٹ پر اپلوڈ کئے جانے سے متعلق تبادلہ
خیال ہوا۔