13ستمبر2022ء
کو انسٹیٹیوٹ آف اسلامک ایجوکیشن، جامعۃ
المدینہ، فیضان مدینہ کراچی میں تقریبِ
تقسیمِ اسناد کا انعقاد کیا گیا۔
اس
تقریب میں 23اگست تا 05ستمبر2022ء تک ہونے
والے 12 دن کے ” تحقیقی مقالہ نگاری و مضمون نویسی کورس“ میں شرکت کرنے والے طلبہ کرام کو ”مقالہ نگاری کورس“ کی اسناد دی گئیں۔
تقسیم
اسناد کے بعد شیخ الحدیث مفتی محمد حسان
عطاری مدنی حفظلہ اللہ
نے مقالہ نگاری کورس کی اہمیت بیان کرتے
ہوئے ارشاد فرمایا کہ یہ انٹرنیشنل لیول کا کورس تھا جو کہ طلبہ کرام
کو بالکل فری کروایا گیا جبکہ دنیا بھر میں ایسے کورسز کی بھاری فیسیں ادا
کرنی پڑتی ہیں۔
تقریب
کے آخر میں مفتی محمد حسان صاحب نے مقالہ نگاری کورس کے ٹرینر و لیکچرار، اسلامک
اسکالر و رائٹر مولانا راشد علی عطاری مدنی کو انسٹیٹیوٹ آف اسلامک ایجوکیشن، جامعۃ المدینہ، فیضان مدینہ کراچی کی جانب سے اعزاری شیلڈ پیش کی اور حوصلہ افزائی بھی
فرمائی۔
واضح
رہے کہ ”
تحقیقی مقالہ نگاری و مضمون نویسی کورس“ میں کتاب، مقالہ، مضمون، آرٹیکل اور دیگر کثیر
تحریری کاموں میں معاونت کرنے والے 100 سے زائد اہم نکات پر تفصیلی گفتگو ہوئی نیز
ساتھ ہی 14 اہم تحریری پروجیکٹس کے آسان
عملی منصوبے بھی پیش کیے گئے۔
سکھائے
گئے اہم ترین نکات میں سے چند بنیادی نکات
یہ ہیں:
٭تحریر و تصنیف کی اہمیت و ضرورت ٭تحریر
و تصنیف میں حائل رکاوٹیں اور ان کا حل ٭مقالہ
نگاری میں معاون اہم امور کی نشاندہی ٭تحقیق و
تصنیف کی 20 اصناف اور اسالیب کا تعارف و پہچان ٭ذاتی
مواد بینک بنانے کا طریقہ اور فوائد و ضرورت ٭موضوع
و عنوان میں فرق ٭انتخاب موضوع اور فن عنوان سازی ٭انتخاب موضوع میں معاون
ذرائع ٭تحقیقی مقالہ کے عنوان کے انتخاب میں کی
جانے والی غلطیاں ٭مقالہ نگاری کے مراحل اور مشمولات ٭ابتدائیہ اور اس کی اقسام ٭مضمون کے مشمولات کا خاکہ
بنانا ٭اختتامیہ کی تعریف اور اقسام ٭املاء و عبارت کی درستی اور غلطیوں اصلاح ٭جمع و نقلِ مواد کی دیانت ٭رموز و اوقاف کا درست اور برمحل استعمال ٭کتب، سافٹ وئیرز، انٹرنیٹ اور اور دیگر ذرائع سے
مواد لینے کا اختیار کہاں تک ہے اور طریقہ ٭منقولی
و غیرمنقولی مواد کی تقسیم اور طریقہ استعمال ٭موضوع
کے مطابق مضمون یا کتاب کی تقسیم کاری کیسے
کریں ٭ابواب و فصول کیسے بنائیں ٭فن تخریج حدیث ٭تخریج کا تعارف اور فن تخریج ٭حدیث کے مصادرِ اصلیہ و فرعیہ کا تعارف و فرق ٭کتبِ حدیث کی اقسام اور تخریج میں مدارج کتب ٭کتابوں کے
ذریعے حدیثیں تلاش کرنے کے 5 اہم طریقے ٭سافٹ
وئیرز کے ذریعے حدیثیں تلاش کرنے کے4 اہم
طریقے ٭مقالہ کی خاکہ سازی ٭مقدمہ کی تفصیل اور اس کے مشمولات ٭جمع مواد کے ذرائع اور طریقے ٭منقولی مواد جمع کرنے اور استعمال کرنے کا طریقہ
اور غیرمنقولی یعنی استنباطی، تجزیاتی
کلام اور تمہیدات، ترغیبات اور ترہیبات کے
استعمال کرنے کا طریقہ ٭مقالے کا خاتمہ
اور فہارس ٭نتائج
البحث کیسے لکھیں؟ ٭سفارشات کیا اور کیسی ہونی
چاہئیں؟ ٭آیات، احادیث، اماکن، موضوعات
اور مصادر و مراجع بنانے کی فہارس بنانے کا طریقہ ٭لکھنے سے پہلے کرنے والے20 اہم
ترین کام جن سے کئی دنوں کی محنت بچ جائے ٭مصنف
و محقق بننے کے سفر میں درپیش 56 اہم ترین
مراحل سے آگاہی اور عملی صورت کی تجاویز
تفصیلات کے مطابق آج
10ستمبر2022ء کو دعوتِ اسلامی کے عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم
اسلامک ریسرچ سینٹر، دعوتِ اسلامی( المدینۃ العلمیۃ) کی برانچ میں تربیتی سیشن کا سلسلہ ہوا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فضیل عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔
تربیتی سیشن میں نگرانِ مجلس مولانا آصف خان عطاری مدنی اور
المدینۃ العلمیۃ کے اسکالرز نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔
اس موقع پر رکنِ شوریٰ نے
تقوے کی تعریف بیان کرتے ہوئےشرکا کو تقویٰ و پرہیزگاری اختیار کرنے کا ذہن دیا۔
انہوں نے کہا کہ مرحوم رکنِ شوریٰ حاجی زم زم عطاری فرمایا کرتے
تھے ” ہم دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوگئے شیطان ہمیں روک نہ سکا، ہم
نے داڑھی رکھ لی شیطان ہمیں روک نہ سکا، ہم نے عمامہ شریف کا تاج سرپر سجالیا
شیطان ہمیں روک نہ سکا ، مگر نیک اعمال کا
رسالہ پُر کرنے سے شیطان ہمیں روک دیتا ہے، حالانکہ یہ زیادہ وقت طلب کام نہیں، ہم
گھر بیٹھے بآسانی اس کو فِل fill کرسکتے ہیں لیکن شیطان
ہمیں اپنا محاسبہ نہیں کرنے دیتا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ” نیک
اعمال“ کا رسالہ ایسا آئینہ ہے جو ہمیں
ہمارا باطن دِکھاتا ہے کہ ہم اندر سے کیسے ہیں؟۔ یہ رسالہ ہمیں متقی بناتا ہے،
ہمیں آنکھوں، کانوں اور زبان کی حفاظت کا ذہن دیتا ہے، نمازی بنانے میں معاون و
مددرگار ثابت ہوتا ہے۔ خود احتسابی نہایت اہم ہے، ہمیں اپنا محاسبہ کرتے رہنا
چاہیئے اور اس کے لئے ” نیک اعمال“ کا
رسالہ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔
رکنِ شوریٰ نے بیان کے
دوران اچھی نیت کی اہمیت پرروشنی ڈالتے
ہوئے شرکا کو ہر جائز کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کا ذہن دیا۔
سیشن کے اختتام پر المدینۃ العلمیۃ کے اسکالرز نے رکنِ شوریٰ سے
ملاقات بھی کی۔
آج2ستمبر
2022ء بروز جمعۃ المبارک انسٹیٹیوٹ آف اسلامک ایجوکیشن، مرکزی جامعۃ المدینہ فیضان
مدینہ کراچی میں جاری”تحقیقی مقالہ نگاری کورس “ کا نواں سیشن منعقد ہوا۔
اسلامک
ریسرچ سینٹر المدینۃ العلمیہ کے ریسرچ اسکالر و رائٹر مولانا راشد علی عطاری مدنی
نے طلبہ کرام کو مصنف و محقق بننے کے اہم نکات سے آگاہی دی۔ انہوں نے فرمایا کہ ایک اچھا مصنف و محقق بننے کے لیے درج ذیل
اہم باتوں کی معلومات و تجربہ ضروری ہے، جس قدر تجربہ بڑھے گا، مصنف کا علمی مقام
بڑھے گا۔ یوں تو بہت سارے اہم نکات ہیں جن پر طلبہ و علما کو عمل پیرا ہونا چاہیے
تاکہ اچھے مصنف و محقق بن سکیں البتہ وقت کی قلت کے پیشِ نظر فقط 56 نکات اور پہلو بیان کیے جاتے ہیں۔
نویں سیشن میں طلبہ کرام کو 4 اہم تحریری پروجیکٹس
بھی بیان کیے گئے کہ جن پر ابھی تک کام
نہیں ہوا۔
”مصنف
و محقق بننے کے سفر میں کام آنے والی 56
اہم باتیں“
مصنف
و محقق بننے کے سفر میں کام آنے والی 56
اہم باتوں کو 5حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے:
خود پر کچھ اصول و ضوابط نافذ کیجئے
٭قواعد انشا و املا کی بنیادی معلومات ٭ لغت
کا استعمال میں رہنا ٭ ہرپلیٹ فارم پر اپنی بات اور اپنا مقصود ٭ پبلشرز،
مصنفین، محققین اور لائبریرینز سے رابطے
مطالعہ میں ان امور کو لازمی شامل رکھیے
٭مشاہدہ و مطالعہ کی مضبوطی ٭ کتابیں دیکھتے رہنے کا شوق ٭ ادبی
تحریروں کا مطالعہ ٭ مترادفات و
متضادات کا علم ٭ محاورات، ضرب الامثال اور کہاوتوں کے علم سے
ضروری آگاہی ٭ کتب کی فہارس و ابواب بندی پر غور ٭ مطالعہ
کا تصنیفی انداز ٭ اعلام اور اماکن سے کچھ نا کچھ آگاہی ٭ حالات
حاضرہ سے آگاہی ٭ معاجم و فہارس سے آگاہی ٭ احادیث کے لغوی و مرادی معانی دیکھنے کی کتب سے
آگاہی ٭مروجہ علوم و فنون سے آگاہی ٭مصادرِ علومِ قرآنیہ سے آگاہی ٭مصادرِ علومِ حدیثیہ سے آگاہی ٭مصادرِ علومِ سیرت و تذکرہ اعلام سے آگاہی ٭مصادرِ علومِ درسیہ سے آگاہی ٭مصادرِ علوم فقہیہ سے آگاہی ٭ خزانۂ
اسلاف سے آگاہی(مطبوعہ) اور حصول کے طریقے ٭ خزانۂ اسلاف سے آگاہی(مخطوطہ) اور حصول کے
طریق
تحقیق و تصنیف کے کام منظم، مستقل، جلد اور مفید
ترین بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو نعمت سمجھیے
٭آئیڈیاز و منصوبہ جات کی بروقت حفاظت ٭جدید ٹیکنالوجی کا لازمی استعمال ٭وقت کی بچت کے لیے موبائل اور کمپیوٹر کی لازمی
ٹریننگ ٭ فری کتب مہیا کرنے والی آن لائن لائبریریز سے
آگاہی ٭ مختلف اور مطلوبہ موضوعات کے مطابق آیات کی
تلاش ٭مختلف اور مطلوبہ موضوعات کے
مطابق احادیث کی تلاش ٭دنیا بھر میں
ہونے والے تحریری و تصنیفی کام سے آگاہی کی کوشش ٭قرآنیات،
حدیثیات اور سیرت کے متنوع کاموں اور عنوانات سے آگاہی ٭قدیم اور نادر کتب مہیا کرنے والی ویب سائٹس سے آگاہی
تحقیق و تصنیف اور دیگر علمی کاموں میں انتہائی
معاون اہم علوم و فنون
٭فن تخریج حدیث ٭
فن تخریج ٭ فن حاشیہ نگاری ٭ترجمہ نگاری ٭تلخیص
نگاری ٭اختصار نویسی ٭تسہیل ٭جائزہ
و مطالعہ ٭اقتباسیات سازی ٭جمع و ترجیح مواد ٭
فن کتابیات سے لگاؤ ٭ فن اشاریہ سازی
کی تفصیلی معلومات ٭ کتاب سے کتاب بنانے کا فن ٭فن تخلیق موضوع
باقاعدہ تحریری مصروفیات اختیار کیجیے
٭انتخاب موضوع کی قوت ٭اصناف
کتب سے آگاہی(بہت
ہی لازمی حصہ) ٭اسالیب تحریر سے آگاہی ٭مناہج
تحقیق کا علم اور پہچان ٭تحریری کاموں
کی منصوبہ بندی کا فن ٭مضمون نویسی کی
مشق ٭مقالات کی ابواب بندی کی پریکٹس ٭ترغیب، ترہیب، تمہید لکھنے کی تربیت ٭مطبوعہ کتاب کی تحقیق و تخریج کے مراحل سے
آگاہی و تجربہ ٭مخطوطہ کی تحقیق و
تخریج کے مراحل سے آگاہی و تجربہ
ان 56 امور کو کیسے اپنائیں؟
٭ان 56 نکات کا ایک جدول بنالیں ٭ بعض کو یومیہ، بعض کو ہفتہ وار، اسی طرح
10روزہ، 15روزہ اور ماہانہ طرز پر تقسیم کرلیں
٭ پھر کوشش کریں کہ یومیہ اپنا ان نکات
کے حوالے سے محاسبہ کریں ٭ تمام نکات
پر روزانہ عمل ممکن نہیں ٭ مختلف دنوں
پر جدول بنا کر تھوڑا تھوڑا روٹین میں لائیں ٭
ان شاء اللہ ایک وقت آئے گاکہ آپ ایک قابل مصنف و محقق بن جائیں گے
ماشاء
اللہ طلبہ کرام نے کافی دلچسپی کا اظہار کیا، طلبہ کی دلچسپی کا اندازہ اس سے بخوبی لگایا جاسکتاہے کہ لیکچر ختم ہونے کے 10 منٹ کے اندر کئی طلبہ نے سیشن
کے نکات کا خلاصہ مرتب کر دیا اور دیگر طلبہ و اساتذہ کے ساتھ شیئر کیا۔
آج 1
ستمبر 2022ء بروز جمعرات انسٹیٹیوٹ آف
اسلامک ایجوکیشن، مرکزی جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ کراچی میں جاری ”تحقیقی
مقالہ نگاری کورس“ کا آٹھواں سیشن منعقد ہوا۔
اسلامک
ریسرچ سینٹر المدینۃ العلمیہ کے ریسرچ اسکالر و رائٹر مولانا راشد علی عطاری مدنی
نے تحقیقی مقالہ اور کتب لکھنے کے شائقین کے لیے 20ایسے اہم ترین پوائنٹس پر گفتگو
کی کہ جن کے سیکھنے سے ہفتوں اور مہینوں کی محنت بچ جاتی ہے۔
آج کے سیشن میں زیرِ بحث آنے والے اہم عنوانات
٭
ان 20 اہم باتوں کو نہ سیکھنے سے کیا پریشانیاں لاحق ہوتی ہیں؟ ٭ مقالہ یا کتاب لکھ لی اب فونٹ تبدیل کرنا چاہتے ہیں
لیکن سارے میں کیسے کریں؟ ٭فہرست بنانی ہےلیکن
وقت بہت لگ رہا ٭فہرست بنالی تھی لیکن کچھ
مواد بڑھایا یا کم کیا اب پھر نئے سرے سے بنانی پڑے گی ٭بارڈر
لگایا تھا، اچھا نہیں لگا، اب بدلا ہے تو
مواد بھی آگے پیچھے ہوگیا ٭کتاب یا مقالہ ایک
سے زیادہ فائلوں میں ہے، اکٹھا کیسے کروں؟ ٭ہر
بار ہیڈنگ کے لیے فونٹ، سائز اور جگہ سیٹ کرنا ٭میرے
پاس مقالہ ٹھیک تھا دوسرے کے کمپیوٹر میں سب بگڑ گیا ٭لائنوں
یا لفظوں کے درمیان اسپیس کا مسئلہ سمجھ نہیں آرہا ٭احادیث، شخصیات یا شہروں وغیرہ کے نام یا کتابوں کے نام،
سَن یا حروف تہجی کے اعتبار سے سیٹ کرنے ہیں، وغیرہ وغیرہ
پریشان
بالکل نہ ہوں، ”پرہیز علاج سے بہتر ہے“ پر عمل کرتے ہوئے مقالہ، کتاب،
مضمون یا کچھ بھی لکھنے سے پہلے چند اہم چیزیں سیکھ لیں، ان شاء اللہ ان میں سے
کوئی پریشانی نہ ہوگی، بلکہ اور بھی بہت سارے کام منٹوں کے اندر ہوجائیں گے
لکھنے سے پہلے کرنے والے20 اہم ترین کام
٭سب
سے پہلے پیج طے کرلیں ٭پیج سیٹ کرلیں ٭پیج کا بارڈر بھی بنالیں ٭لے
آؤٹ آٹو کرلیں ٭لے آؤٹ کی سیٹنگ کرکے ٹیمپلیٹ
فائل بنالیں ٭کتاب میں جتنی اقسام کی ہیڈنگ ہیں اتنی اسٹائل شیٹس بنالیں ٭نارمل
کے لیے بھی اسٹائل شیٹ طے کرلیں ٭صفحہ نمبر اور ہیڈر ، فُٹَر بنالیں اور انکے
لیے الگ اسٹائل شیٹ رکھیں ۔
31
اگست 2022ء بروز بدھ انسٹیٹیوٹ آف اسلامک
ایجوکیشن، مرکزی جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ کراچی میں جاری”تحقیقی مقالہ نگاری
کورس “ کا ساتواں سیشن منعقد ہوا۔
اسلامک
ریسرچ سینٹر المدینۃ العلمیہ کے ریسرچ اسکالر و رائٹر مولانا راشد علی عطاری مدنی
نے تحقیقی مقالہ نگاری اور دیگر تحاریر میں استعمال ہونے والے مواد کے
مصادر کے حوالے سے گفتگو فرمائی۔
ساتویں سیشن میں زیرِ بحث آنے
والے اہم عنوانات
٭تخریج
و حوالہ اور جمعِ مواد کے حوالے سے کون سے
مصادر راجح ہیں؟ ٭اپنے موضوع کے مطابق آیات
کیسے جمع کریں؟ ٭قرآن کریم کے لفظی اور
موضوعاتی اشاریہ جات کا تعارف اور طریقہ استعمال ٭مصادر
میں زمانی تقدیم کو ترجیح ہوگی یا معیار و
ثقاہت کو؟ ٭ہزاروں عربی کتب پر مشتمل معروف سافٹ وئیر کا تعارف ٭ہزاروں عربی کتب پر مشتمل معروف سافٹ وئیر میں سرچنگ کا مختصر طریقہ ٭ہزاروں عربی کتب پر مشتمل معروف سافٹ وئیر کے فوائد ٭ہزاروں عربی کتب پر مشتمل معروف سافٹ ویئر سے سرچنگ کے بعد اصل کتب کے
حوالے کیسے دیں؟
ماشاء
اللہ حسبِ سابق طلبہ کرام نے کافی دلچسپی کا اظہار کیا اور آخر میں طلبہ کے لیے چند اہم تحریری پروجیکٹس پر بھی گفتگو ہوئی جن میں طلبہ
نے شرکت کی نیت کی اور بعض نے کام بھی شروع کردیا۔
تحریری
پروجیکٹس: ٭قرآنی موضوعاتی اشاریہ ٭مراۃ المناجیح کا موضوعاتی اشاریہ ٭ کتب کے تعارف و خصوصیات کا مجموعہ
آج 30
اگست 2022ء بروز منگل انسٹیٹیوٹ آف
اسلامک ایجوکیشن، مرکزی جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ کراچی میں جاری”تحقیقی مقالہ
نگاری کورس “ کا چھٹا سیشن منعقد ہوا۔
اسلامک
ریسرچ سینٹر المدینۃ العلمیہ کے ریسرچ اسکالر و رائٹر مولانا راشد علی عطاری مدنی
نے تحقیقی مقالہ لکھنے کے لیے ”مقالہ کی خاکہ سازی“، ”مقدمہ کے نکات“
اور جمع مواد کے اہم ذرائع اور طریقوں کے حوالے سے گفتگو فرمائی۔
آج
کے سیشن میں زیرِ بحث آنے والے اہم
عنوانات
مقالہ کی خاکہ سازی
٭مقالہ ٹائٹل٭تحمید و تسمیہ ٭انتساب ٭اظہار تشکر و
امتنان ٭مقدمہ ٭ابواب و فصول(صلبِ
موضوع) ٭خلاصہ تحقیق، نتائج
و سفارشات ٭فہارس
مقدمہ کی تفصیل
٭موضوع کا تعارف ٭موضوع کی اہمیت و ضرورت ٭موضوع کے انتخاب کے
اسباب ٭موضوع پر سابقہ کام
کا جائزہ ٭یہ موضوع کن سوالات
کا جواب ہے؟ ٭موضوع کی تحدید ٭تحقیق کا منہج
جمع مواد کے ذرائع اور طریقے
٭مطبوعہ مواد کا استعمال(مطالعہ و اقتباسات) ٭ویب سائٹس اور انٹرنیٹ کا استعمال(جدید ٹیکنالوجی کا استعمال) ٭انٹرویو، سوالنامہ،مشاہدہ اور تجربہ کے ذریعے جمعِ مواد ٭منقولی مواد جمع کرنے اور استعمال کرنے کا طریقہ ٭غیرمنقولی یعنی
استنباطی، تجزیاتی کلام اور تمہیدات،
ترغیبات اور ترہیبات کے استعمال کرنے کا طریقہ ٭جدید مصادر میں
احتیاط
مقالے کا خاتمہ اور فہارس
٭نتائج البحث کیسے لکھیں؟ ٭سفارشات کیا اور کیس ہونی چاہئیں؟٭فہرس آیات بنانے کا طریقہ ٭فہرس احادیث بنانے کا طریقہ ٭فہرس اماکن بنانے کا طریقہ ٭فہرس موضوعات بنانے کا طریقہ ٭فہرس مصادر و مراجع بنانے کا طریقہ
ماشاء
اللہ طلبہ کرام نے کافی دلچسپی کا اظہار کیا اور حسبِ سابق چند ہی منٹ بعد
لیکچر کا خلاصہ اور نکات لکھ کر شیئر بھی کئے ۔
آج29اگست
2022ء بروز پیر انسٹیٹیوٹ آف اسلامک ایجوکیشن، مرکزی جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ
کراچی میں جاری”تحقیقی مقالہ نگاری کورس “ کا پانچواں سیشن منعقد
ہوا۔اسلامک ریسرچ سینٹر المدینۃ العلمیہ کے ریسرچ اسکالر و رائٹر مولانا راشد علی
عطاری مدنی نے کتاب اور تحقیقی مقالہ کے ابواب وفصول میں تقسیم کاری اور فن تخریج
حدیث پر گفتگو فرمائی۔
آج کے سیشن میں زیرِ بحث آنے والے اہم عنوانات تحقیقی مقالہ اور
کتاب کے ابواب و فصول میں تقسیم:
٭موضوع
کے مطابق مضمون یا کتاب کی تقسیم کاری کیسے کریں ٭ابواب
و فصول کیسے بنائیں ٭ابواب و فصول میں تقسیم
سے پہلے یہ سوچیں کہ یہ عنوان ذہن میں کیوں آیا؟ ٭جس
عنوان پر لکھنا ہے ، وہ کس فن سے تعلق رکھتا ہے؟ ٭میرے
مقالے میں اس فن کے بارے میں شامل کرنے کی کتنی جگہ ہے؟ ٭میرے
عنوان اور اس فن کے درمیان قریبی قریبی موضوعات کیا ہوسکتے ہیں؟ ٭میرے عنوان کو مختلف کتنے حصوں یا شاخوں یا متعلقات
میں تقسیم کیا جاسکتاہے؟ ٭باب اور اس کے تحت
فصلوں کی باہمی قریبی مماثلت لازمی ملحوظ رکھیں ٭
مرکزی عنوان و خیال والا باب سب سے بڑا ہونا ضروری ہے ٭خاکہ
میں دیے گئے نکات پر غور کریں جو نکات آپس میں معنی و مفہوم اور کلام کے اعتبارسے
بہت زیادہ قریب قریب ہوں، انہیں ایک ہی باب اور فصل وغیرہ میں رکھئے ٭جو نکات باہم کچھ دور ہوں یا ان کو جدا باب میں
رکھنے سے جو دوری قائم ہوتی ہے اس سے ان دونوں کے سمجھنے سمجھانے میں پریشانی نہ
بنتی ہویا رکاوٹ نہ آتی ہو یا حسن خراب نہ ہوتا ہو تو انہیں الگ الگ باب یا فصل
میں رکھ سکتے ہیں ٭پہلے ابواب نہ بنائیں بلکہ
خاکے کو صرف فصلوں میں بانٹ دیں، بعد میں
ان فصلو ں کو ابواب میں بانٹ لیں فن تخریج حدیث ٭حدیث
پاک کی اہمیت ٭اہم کتبِ زوائدِ حدیث کا تعارف ٭تخریج کا تعارف اور فن تخریج ٭حدیث کے مصادرِ اصلیہ و فرعیہ کا تعارف و فرق ٭کتبِ حدیث کی اقسام ٭تخریج
میں مدارج کتب ٭راوی کے نام کے ذریعے حدیث کی
تلاش ٭ متن حدیث کے پہلے لفظ کے ذریعے حدیث کی
تلاش ٭متن حدیث کے کسی ممتاز یا غریب لفظ کے
ذریعے حدیث کی تلاش ٭حدیث کے موضوع و مفہوم کے
ذریعے حدیث کی تلاش ٭متن یا سند کے احوال یعنی
کسی خاص نسبت کے ذریعے حدیث کی تلاش ٭موسوعات
حدیث کا تعارف و استعمال ٭حدیث کی کتبِ الفبائیا
کا تعارف و استعمال ٭حدیث کی کتب مبوبۃ کا
تعارف و استعمال ماشاء اللہ طلبہ کرام نے کافی دلچسپی کا اظہار کیا اور حدیث پاک
کے ایک پروجیکٹ پر کام کرنے کی نیت بھی کی۔
آج27اگست 2022ء بروز ہفتہ انسٹیٹیوٹ آف اسلامک ایجوکیشن، مرکزی جامعۃ
المدینہ فیضان مدینہ کراچی میں جاری”تحقیقی مقالہ نگاری کورس “ کا چوتھا سیشن منعقد ہوا۔
اسلامک ریسرچ سینٹر المدینۃ العلمیہ کے ریسرچ
اسکالر و رائٹر مولانا راشد علی عطاری مدنی نے مقالہ نگاری اور مضمون نویسی کی بنیادی ضروریات اور محاسنِ تحریر کے حوالے سے44 اہم نکات پر
تفصیلی گفتگو فرمائی۔ ان عنوانات پر گفتگو
کرتے ہوئے ماہنامہ فیضان مدینہ کے مضامین کا انداز اور المدینۃ العلمیہ(اسلامک ریسرچ سینٹر)کے اندازِ تحریر کے اہم
پہلو بھی گفتگو کا حصہ رہے۔
آج کے سیشن میں زیرِ بحث آنے
والے اہم عنوانات
مضمون
نویسی کے مراحل اور مضمون کے مشمولات
٭ابتدائیہ
یعنی کسی بھی مضمون یا کتاب یا آرٹیکل کے
آغاز کے کلمات ٭تمہید اور ابتدائیہ میں فرق ٭ابتدائیہ کی اقسام(حکایت، آیت، حدیث، محاروہ،
ضرب المثل، موضوع کے بارے میں کلمات) ٭نفسِ
مضمون کیا ہے؟ ٭نفسِ مضمون کے نکات مرتب کرنے کا طریقہ ٭مضمون کے مشمولات کا خاکہ
بنانا ٭اختتامیہ کی تعریف اور اقسام ٭کثیر عنوانات سے آگاہی کے ذرائع ٭کتب کی فہارس ٭ہر محولہ کتاب اور اس کی فہرست ٭سوشل میڈیا کے پلیٹ فارمز پر کتب کے گروپ ٭یونیورسٹیز کے گروپس ٭علمی پوسٹ کے کمنٹس ٭لائبریری وزٹ ٭مارکیٹ وزٹ ٭آن لائن بک سیلنگ ویب سائٹس ٭امیجز سرچنگ ٭ہر کتاب کا ترجمہ و تخریج
چیک کریں ہوا کہ نہیں ۔
تحاریر کے
عمومی موضوعات کے لیے کیا ذرائع اختیار کریں؟
٭عقائد
و نظریات ٭قرآنیات)تفاسیر کی فہارس دیکھیں) ٭حدیثیات(شروحات حدیث کی فہارس) ٭فقہیات(کتب فقہ کی فہارس دیکھیں) ٭سیرت
النبی ﷺ( کتب
سیرت کی فہارس) ٭سیرت الصحابہ ٭تذکرۃ الاعلام/سیرت بزرگانِ دین ٭اخلاقیات(اصلاحی اور حسن اخلاق والی
کتب) ٭انذار و تبشیر(اصلاحی کتب کی فہارس) ۔
کتب، مضامین،
مقالات عموماً کن کن چیزوں پر مشتمل ہوتے ہیں؟
٭تمہیدو
ابتدائیہ ٭ نفسِ مضمون ٭ترغیبی کلمات ٭ ترہیبی کلمات ٭ موضوع کے مطابق آیات ٭موضوع کے مطابق احادیث ٭ موضوع کے مطابق حکایت ٭ موضوع کے مطابق فقہی جزئیہ٭ اختتامیہ(پورے مضمون کا نتیجہ ، ترغیب، ترہیب، دعائیہ کلمات) ٭تحرير وتصنیف میں لازمی ملحوظ رکھنے والی باتیں ٭املا و عبارت کی درستی ٭لفظی غلطیوں اصلاح ٭ تلفظ کی غلطیوں کی اصلاح ٭ قواعد کی غلطیوں کی اصلاح ٭ جمع و نقلِ مواد کی دیانت ٭ رموز و اوقاف کا درست اور برمحل استعمال ٭ کتب، سافٹ وئیرز، انٹرنیٹ اور اور دیگر ذرائع سے مواد لینے کا
اختیار کہاں تک ہے اور طریقہ ٭منقولی و غیرمنقولی مواد کی تقسیم اور طریقہ استعمال ٭ابتدائیہ و اختتامیہ، تمہید،
ترغیب اور ترہیب کا لحاظ۔
ماشاء اللہ طلبہ کرام نے کافی دلچسپی کا
اظہار کیا، طلبہ کی دلچسپی کا اندازہ اس
سے بخوبی لگایا جاسکتاہے کہ لیکچر ختم
ہونے کے 10 منٹ کے اندر کئی طلبہ نے سیشن کے نکات کا خلاصہ مرتب کر دیا اور دیگر
طلبہ و اساتذہ کے ساتھ شیئر کیا۔
آج26اگست 2022ء بروز جمعہ انسٹیٹیوٹ آف اسلامک ایجوکیشن، مرکزی جامعۃ
المدینہ فیضان مدینہ کراچی میں جاری”تحقیقی مقالہ نگاری کورس “ کا تیسرا سیشن
منعقد ہوا۔
آج کا سیشن تحریر و تصنیف اور مقالہ نگاری کے درج ذیل 12 اہم عنوانات پر مشتمل تھا:
٭ذاتی مواد بینک بنانے کا طریقہ اور فوائد و ضرورت(تحریر، تحقیق، تدریس اور تقریر و تبلیغ سے
وابستہ افراد کے لیے مواد بینک بہت ضروری و مفید ہے) ٭کتابیں لکھنے کے مقاصد کیا ہیں؟ ٭موضوع و عنوان میں فرق ٭عنوانات کی کمی کے اسباب ٭انتخاب موضوع اور فن عنوان سازی ٭انتخاب موضوع میں معاون ذرائع(1۔مطالعہ 2۔ مشاہدہ 3۔ فہارس 4۔ انٹرنیٹ ویب
سائٹس 5۔ اشاریہ جات 6۔ماہنامے) ٭عنوان کی خوبیاں اور خامیاں ٭تحقیقی مقالہ کے عنوان کے انتخاب میں کی جانے
والی غلطیاں ٭مضمون نویسی کیا ہے؟ ٭مضمون نویسی کے اہم مراحل ٭کسی تفسیر کا اسلوب و منہج جانچنے کا آسان
طریقہ ٭دعوتِ اسلامی کےعلمی و تحقیقی
شعبے المدینۃ العلمیہ(اسلامک ریسرچ سینٹر) میں اِن
11طریقہ کار سے متعلق آگاہی
ان عنوان کے تحت اسلامک اسکالر و رائٹر مولانا راشد علی عطاری مدنی نے تفصیلی
گفتگو کی جس پر طلبہ کرام نے کافی دلچسپی
کا اظہار کیا نیز اختتام پر دو اہم
پروجیکٹس پر ٹیم ورک کی صورت میں کام کرنے پر بھی گفتگو ہوئی۔ پروجیکٹس شروع
ہونے کے بعد اس کی تفصیلات بھی شیئر کی
جائیں گی۔ اِن
شاءَ اللہ الکریم
آج
25اگست 2022ء بروز جمعرات انسٹیٹیوٹ آف اسلامک ایجوکیشن ، مرکزی جامعۃ المدینہ فیضان
مدینہ کراچی میں جاری”تحقیقی مقالہ نگاری کورس “ کا دوسرا سیشن منعقد ہوا۔
آج کے
سیشن کا عنوان ”اصناف و اسالیبِ تحریر“ تھا۔ اس عنوان کے تحت اسلامک اسکالر
و رائٹر مولانا راشد علی عطاری مدنی نے بتایا کہ تحریر و تصنیف کی کثیر اصناف ہیں۔ تحریر و تصنیف کے کاموں میں حائل رکاوٹوں میں سے بہت بڑی رکاوٹ اصناف و اسالیب تحریر سے لاعلمی
بھی ہے۔ کثیر طلبہ و علما اصناف تحریر معلوم نہ ہونے کے باعث یا تو تحریر کے میدان
میں آتے ہی نہیں یا پھر آتے ہیں تو اپنے ذوق، صلاحیت، میلان طبعی کے موافق صنف اختیار
نہیں کرتے جس کی وجہ سے تحریری کام بہت کم ہوتا ہے یا پھر تھوڑے ہی عرصے میں رُک جاتاہے۔
اصنافِ
تحریر میں سے بیان کی گئی 17اصناف یہ ہیں:
٭ترجمہ
نگاری ٭تلخیص نگاری ٭اختصار
نویسی ٭تسہیل ٭تحقیقی
مقالہ نگاری ٭تخریج ٭تصنیف
و تالیف ٭جائزہ و مطالعہ ٭حاشیہ نگاری ٭کتابیات
نویسی ٭اشاریہ سازی ٭مکالمہ
نویسی ٭کہانی نویسی ٭اقتباسیات
٭ترتیبِ نَو ٭انٹرویو
٭اقوال و ملفوظات
مولانا
راشد مدنی نے طلبہ کرام کو ان اصناف کی
تفصیلات سادہ اور آسان فہم انداز میں بیان
کیں اور ان کے اسالیب و مناہج بھی بیان کیے۔ نیز ان اصناف کا مقالہ نگاری میں کیا کردار ہے
اس پر بھی گفتگو ہوئی۔
آج سے فیضان مدینہ کراچی میں ”تحقیقی مقالہ نگاری کورس“
کے سیشنز کا آغاز کردیا گیا
درسِ
نظامی کے آخری سال ”الشہادۃ العالمیہ، سالِ دوم “ کے امتحان میں کسی منتخب عنوان پر تحقیقی مقالہ لکھا جاتاہے۔
متعلقہ بورڈ کی جانب سے عنوانات کی فہرست جاری کی جاتی
ہےجس سے طلبہ عنوان کا انتخاب کرتے ہیں
اور اس پر مقالہ تحریر کرکے سالانہ امتحان میں شامل ہوتے ہیں۔
الحمد
للہ پچھلےسال 2021ء میں جامعات المدینہ کے طلبہ کے درمیان 9مقامات پر ”تحقیقی مقالہ
نگاری“ کے سیشنز کا انعقاد ہوا۔ ان سیشنز میں مقالہ نگاری کی تربیت پر لیکچر کے فرائض ماہنامہ فیضان مدینہ کے
ایڈیٹر اور ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ، المدینۃ العلمیہ کے ڈائریکٹر مولانا راشد علی
عطاری مدنی نے انجام دیئے۔ طلبہ و اساتذہ کی طرف سے مجلس
جامعۃ المدینہ کے اس اقدام کو خوب سراہا
گیا۔
پچھلےسال
کے کامیاب تجربہ کے بعد سالِ رواں 2022ء میں مرکزی جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ
انسٹیٹیوٹ، کراچی میں ”12روزہ تحقیقی مقالہ نگاری کورس“ کا اہتمام کیا گیا ہے۔
اسلامک
اسکالر اور رائٹر مولانا راشد علی عطاری مدنی نے آج 23اگست 2022ء کو اس سیشن کا
آغاز کیا اور پہلے لیکچر میں تحریر و تصنیف سے متعلقہ اہم نکات بیان کئے:
٭تحریر
و تصنیف کی اہمیت و ضرورت ٭تحریر و تصنیف میں
حائل رکاوٹیں اور ان کا حل ٭ذاتی مواد بینک
بنانے کا طریقہ اور ترغیب ٭کورس کے مشمولات کا
اجمالی خاکہ ٭مقالہ نگاری میں معاون اہم امور
کی نشاندہی۔
یہ
کورس ان شاء اللہ الکریم 06 ستمبر2022ء تک جاری رہے گا۔
شعبہ المدینۃ العلمیہ فیصل آباد میں علمی اور
تحریری خدمات کرنے والے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے 70 سے زائد شعبہ جات میں سے ایک
شعبہ المدینۃ العلمیہ (اسلامک ریسرچ سینٹر) بھی ہے جس کی ایک شاخ مدنی
مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں موجود
ہے، المدینۃ العلمیہ کے تحت 7 شعبہ جات اور اس کے تحت کم و بیش 12 ذیلی شعبہ جات قائم ہیں جن میں 23 مدنی اسلامی بھائی اپنی علمی و تحریری خدمات سرانجام
دے رہے ہیں۔المدینۃ العلمیہ کے ان شعبہ جات میں دینی اور تنظیمی کتب و رسائل لکھے
جاتے ہیں نیز ان کی کار کردگی بھی لی جاتی ہے۔
اسی سلسلے میں 9 جون 2022ء بروز بدھ پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگران ِپاکستان
مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبہ المدینۃ العلمیہ (اسلامک ریسرچ سینٹر ) فیصل آباد کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا ۔
دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے ذمہ
داران کی دینی و اخلاقی تربیت کرتے ہوئے اس شعبے کے تحت ذیلی شعبہ جات کی کارکردگیوں کا جائزہ لیا۔نگران ِپاکستان مشاورت نے بتایا کہ المدینۃ العلمیہ (اسلامک ریسرچ سینٹر) کے تحت عنقریب 12 دینی کاموں کی ایک جلد شائع ہو گی، اس کے علاوہ ’’جنت میں آقاﷺ کا پڑوسی‘‘
اور ’’بے حساب بخشے جانے والے مومنین کے اعلیٰ اوصاف‘‘
رسائل بھی ان شاءاللہ شائع ہوں
گئے نیز اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کی کتاب بھی منظرعام پر آنے والی ہے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)