آج2ستمبر 2022ء بروز جمعۃ المبارک انسٹیٹیوٹ آف اسلامک ایجوکیشن، مرکزی جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ کراچی میں جاری”تحقیقی مقالہ نگاری کورس “ کا نواں سیشن منعقد ہوا۔

اسلامک ریسرچ سینٹر المدینۃ العلمیہ کے ریسرچ اسکالر و رائٹر مولانا راشد علی عطاری مدنی نے طلبہ کرام کو مصنف و محقق بننے کے اہم نکات سے آگاہی دی۔ انہوں نے فرمایا کہ ایک اچھا مصنف و محقق بننے کے لیے درج ذیل اہم باتوں کی معلومات و تجربہ ضروری ہے، جس قدر تجربہ بڑھے گا، مصنف کا علمی مقام بڑھے گا۔ یوں تو بہت سارے اہم نکات ہیں جن پر طلبہ و علما کو عمل پیرا ہونا چاہیے تاکہ اچھے مصنف و محقق بن سکیں البتہ وقت کی قلت کے پیشِ نظر فقط 56 نکات اور پہلو بیان کیے جاتے ہیں۔

نویں سیشن میں طلبہ کرام کو 4 اہم تحریری پروجیکٹس بھی بیان کیے گئے کہ جن پر ابھی تک کام نہیں ہوا۔

”مصنف و محقق بننے کے سفر میں کام آنے والی 56 اہم باتیں“

مصنف و محقق بننے کے سفر میں کام آنے والی 56 اہم باتوں کو 5حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے:

خود پر کچھ اصول و ضوابط نافذ کیجئے

٭قواعد انشا و املا کی بنیادی معلومات ٭ لغت کا استعمال میں رہنا ٭ ہرپلیٹ فارم پر اپنی بات اور اپنا مقصود ٭ پبلشرز، مصنفین، محققین اور لائبریرینز سے رابطے

مطالعہ میں ان امور کو لازمی شامل رکھیے

٭مشاہدہ و مطالعہ کی مضبوطی ٭ کتابیں دیکھتے رہنے کا شوق ٭ ادبی تحریروں کا مطالعہ ٭ مترادفات و متضادات کا علم ٭ محاورات، ضرب الامثال اور کہاوتوں کے علم سے ضروری آگاہی ٭ کتب کی فہارس و ابواب بندی پر غور ٭ مطالعہ کا تصنیفی انداز ٭ اعلام اور اماکن سے کچھ نا کچھ آگاہی ٭ حالات حاضرہ سے آگاہی ٭ معاجم و فہارس سے آگاہی ٭ احادیث کے لغوی و مرادی معانی دیکھنے کی کتب سے آگاہی ٭مروجہ علوم و فنون سے آگاہی ٭مصادرِ علومِ قرآنیہ سے آگاہی ٭مصادرِ علومِ حدیثیہ سے آگاہی ٭مصادرِ علومِ سیرت و تذکرہ اعلام سے آگاہی ٭مصادرِ علومِ درسیہ سے آگاہی ٭مصادرِ علوم فقہیہ سے آگاہی ٭ خزانۂ اسلاف سے آگاہی(مطبوعہ) اور حصول کے طریقے ٭ خزانۂ اسلاف سے آگاہی(مخطوطہ) اور حصول کے طریق

تحقیق و تصنیف کے کام منظم، مستقل، جلد اور مفید ترین بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو نعمت سمجھیے

٭آئیڈیاز و منصوبہ جات کی بروقت حفاظت ٭جدید ٹیکنالوجی کا لازمی استعمال ٭وقت کی بچت کے لیے موبائل اور کمپیوٹر کی لازمی ٹریننگ ٭ فری کتب مہیا کرنے والی آن لائن لائبریریز سے آگاہی ٭ مختلف اور مطلوبہ موضوعات کے مطابق آیات کی تلاش ٭مختلف اور مطلوبہ موضوعات کے مطابق احادیث کی تلاش ٭دنیا بھر میں ہونے والے تحریری و تصنیفی کام سے آگاہی کی کوشش ٭قرآنیات، حدیثیات اور سیرت کے متنوع کاموں اور عنوانات سے آگاہی ٭قدیم اور نادر کتب مہیا کرنے والی ویب سائٹس سے آگاہی

تحقیق و تصنیف اور دیگر علمی کاموں میں انتہائی معاون اہم علوم و فنون

٭فن تخریج حدیث ٭ فن تخریج ٭ فن حاشیہ نگاری ٭ترجمہ نگاری ٭تلخیص نگاری ٭اختصار نویسی ٭تسہیل ٭جائزہ و مطالعہ ٭اقتباسیات سازی ٭جمع و ترجیح مواد ٭ فن کتابیات سے لگاؤ ٭ فن اشاریہ سازی کی تفصیلی معلومات ٭ کتاب سے کتاب بنانے کا فن ٭فن تخلیق موضوع

باقاعدہ تحریری مصروفیات اختیار کیجیے

٭انتخاب موضوع کی قوت ٭اصناف کتب سے آگاہی(بہت ہی لازمی حصہ) ٭اسالیب تحریر سے آگاہی ٭مناہج تحقیق کا علم اور پہچان ٭تحریری کاموں کی منصوبہ بندی کا فن ٭مضمون نویسی کی مشق ٭مقالات کی ابواب بندی کی پریکٹس ٭ترغیب، ترہیب، تمہید لکھنے کی تربیت ٭مطبوعہ کتاب کی تحقیق و تخریج کے مراحل سے آگاہی و تجربہ ٭مخطوطہ کی تحقیق و تخریج کے مراحل سے آگاہی و تجربہ

ان 56 امور کو کیسے اپنائیں؟

٭ان 56 نکات کا ایک جدول بنالیں ٭ بعض کو یومیہ، بعض کو ہفتہ وار، اسی طرح 10روزہ، 15روزہ اور ماہانہ طرز پر تقسیم کرلیں ٭ پھر کوشش کریں کہ یومیہ اپنا ان نکات کے حوالے سے محاسبہ کریں ٭ تمام نکات پر روزانہ عمل ممکن نہیں ٭ مختلف دنوں پر جدول بنا کر تھوڑا تھوڑا روٹین میں لائیں ٭ ان شاء اللہ ایک وقت آئے گاکہ آپ ایک قابل مصنف و محقق بن جائیں گے

ماشاء اللہ طلبہ کرام نے کافی دلچسپی کا اظہار کیا، طلبہ کی دلچسپی کا اندازہ اس سے بخوبی لگایا جاسکتاہے کہ لیکچر ختم ہونے کے 10 منٹ کے اندر کئی طلبہ نے سیشن کے نکات کا خلاصہ مرتب کر دیا اور دیگر طلبہ و اساتذہ کے ساتھ شیئر کیا۔