دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے تحت پچھلے دنوں صوبہ پنجاب کے شہر کوٹ ادو میں واقع مارکیٹ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں تاجران سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنےوالے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

حلقے کے دوران صوبہ پنجاب کے ذمہ دار غلام عباس عطاری نے حلقے میں موجود عاشقانِ رسول کو نمازوں کی پابندی کرنے، تلاوتِ قراٰن کرنے، امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے عطاکردہ نیک اعمال کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

آخر میں ذمہ دار اسلامی بھائی نے حلقے میں شریک تاجران کو دعوتِ اسلامی کے مکتبۃالمدینہ سے شائع ہونے والے کُتُب و رسائل تحفے میں پیش کئے۔(رپورٹ: شعبہ اصلاحِ اعمال ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)