16 محرم الحرام, 1447 ہجری
نیوکراچی کے علاقے میں شعبہ کفن دفن دعوتِ
اسلامی کے تحت 9 جولائی 2025ء کو سیکھنے
سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں غسلِ میت
دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ نیز تدفین کے مراحل سے شرکا کو آگاہ کیا گیا۔
اس حلقے میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار ناظم
آباد عزیر عطاری نے غسل میت دینے کا طریقہ
بتاتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو اس کی فضیلت و اہمیت کے متعلق بتایا۔
اس حلقے میں دعوتِ اسلامی کے تحت تجوید و قرات کورس کرنے والے اسلامی بھائی موجود تھے جنہوں نے اس موضوع پر معلومات حاصل کیں۔
اس سیکھنے سکھانے کا مقصد شرکا کو تدفین کے صحیح
طریقوں اور فضیلت سے آگاہ کرنا تھا تاکہ
وہ دینِ اسلام کی تعلیمات کے مطابق زندگی گزار سکیں۔ (رپورٹ: عزیر عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار ناظم آباد ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)