دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 12 جولائی 2025ء کو شعبہ کفن دفن کے تحت ایک سیشن منعقد ہوا جس میں میڈیکل ڈیپارٹمنٹ سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس سیشن میں سٹی ذمہ دار مولانا یاسر عطاری مدنی اور ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد بلال عطاری نے غسلِ میت دینے کے طریقۂ کار اور اس کی اہمیت و فضیلت پر روشنی ڈالی نیز انہیں کفن کاٹنے / پہنانے کا طریقہ بھی بتایا۔(رپورٹ: عزیر عطاری شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)