محسن ٹاؤن میں زیرِتعمیر مدرسۃالمدینہ گرلز کی چھت
(لینٹر)
کی بھرائی کا کام مکمل
دعوتِ اسلامی کے نیو سوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ کے تحت
ملتان، بہاولپور بائی پاس کے قریب محسن ٹاؤن میں مدرسۃالمدینہ
تبسم ِرسول (گرلز) کی عمارت زیرِ تعمیر تھی جس کی الحمدللہ 4 جولائی 2025ء کو چھت (لینٹر) کی بھرائی کا کام مکمل کردیا گیا۔
اس موقع پر رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ قاری محمد سلیم عطاری نے زیرِ
تعمیر مقام کا وزٹ کیا جن کے ہمراہ ڈویژن نگران ملتان محمد سادات عطاری، شعبہ تعمیرات
سے وابستہ اسلامی بھائی اور نیوسوسائٹی ڈیپارٹمنٹ کے نیوتعمیرات ڈیپاڑٹمنٹ ذمہ دار
قاری محمد خالد عطاری بھی موجود تھے۔
رکنِ شوریٰ نے اس دوران ایک حلقہ لگایا جس میں
مسجد اور مدرسہ بنانے کے فضائل بیان کرتے
ہوئے دعوتِ اسلامی کے ساتھ معاونت کرنے والی شخصیات کا شکریہ ادا کیا اور انہیں
دعوتِ اسلامی کے تحت قائم مدارس المدینہ، جامعات المدینہ نیز اُن میں زیرِ تعلیم
طلبہ و طالبات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔
آخر میں رکنِ شوریٰ نے مدنی چینل کو تاثرات دیئے
اور ناظرین کو دعوت دی کہ وہ بھی دعوتِ اسلامی کے دینی اداروں مدارس المدینہ و جامعات المدینہ اور مساجد کی
تعمیرات میں حصہ لے کر صدقۂ جاریہ میں شامل ہوں۔(رپورٹ:محمد فاروق عطاری نیوسوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ
دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)