16 مئی 2026ء کو اسلام آباد میں قائم مدرسۃ المدینہ بارہ کہو، ڈھوک جیلانی میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں طلبہ سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس حلقے کے دوران پاکستان سطح کے نابینا افراد کے ذمہ دار حاجی محمد حنیف عطاری نے مدرسۃالمدینہ بوائز کے طلبہ کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں نابینا افرادکے مدرسۃالمدینہ و جامعۃالمدینہ کے متعلق آگاہی دی۔

اس موقع پرپاکستان سطح کے ذمہ دار نے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت نابینا افراد کے لیے ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا نیز بچوں اشاروں کی زبان سیکھنے کی ترغیب دلائی اور انہیں چند اشارے بھی سکھائے۔(رپورٹ: سیّد ذیشان حسین بخاری عطاری، ہیڈ آف سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ کنزالمدارس بورڈ فیصل آباد، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)