6 مئی 2026ء کو  دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں امامت کورس کے طلبہ اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کے لیے ایک ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

اس ٹریننگ سیشن میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے منصب امامت کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے مختلف موضوعات پر کلام کیا جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭مسجد آباد کرنا٭ تبلیغ دین میں امام کےعملی کردارکی اہمیت٭ نمازیوں اور اہل محلہ کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آکر انہیں مسجد و دین متین کے قریب کرنا٭ عوام الناس کو اُن کی ذہنی صلاحیت و سوچ کے مطابق آسان زبان میں درس وبیان کے ذریعے شرعی مسائل سے آگاہ کرنا٭فرض علوم سکھانا۔(رپورٹ: مولانا محمد عابد عطاری مدنی معاون رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)