فیصل آباد، پنجاب 11 مئی 2026:

دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں ایک اہم مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ پنجاب کے ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی جن کی رہنمائی کے لیے نگرانِ شعبہ مولانا افضل عطاری مدنی اور صوبائی ذمہ دار محمد فہم عطاری موجود تھے۔

مدنی مشورے کے دوران نگرانِ شعبہ مولانا افضل عطاری مدنی نے رمضان عطیات کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں تحائف دیے۔

اس موقع پر عشر کے نئے اہداف بھی طے کیے گئے نیز شعبے کے کام کو مزید بڑھانے کا ذہن دیا گیا جبکہ صوبائی ذمہ دار نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کام کرنے کا ذہن دیا اور کارکردگی کی رپورٹ وصول کی۔

علاوہ ازیں مدنی مشورے میں پنجاب بھر کی تمام ڈویژنز میں شعبہ تحفظِ اوراق مقدسہ کی مہم منانے کی تاریخ بھی طے کی گئی۔(رپورٹ:حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ اف پاکستان شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)