المدینۃ العلمیہ کی کتاب
آخری نبی کی پیاری سیرت کے لئے وزارتِ مذہبی امور حکومتِ پاکستان کی طرف سے سند
امتیاز و انعام
قرآن و حدیث، سیرت النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم، اولیاو علمائے کرام کی زندگی، تصوف اور دیگر اسلامی موضوعات پر تحقیق اور علمی و فکری لٹریچر
تیار کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کا ایک شعبہ
”اسلامک ریسرچ سینٹر المدینۃ العلمیۃ“ قائم ہے جو 23 ذیلی شعبہ جات کے ذریعے اہلیانِ اسلام میں شعور و آگہی کا
فریضہ بڑے احسن انداز میں انجام دے رہا ہے۔
اسلامک ریسرچ سینٹر المدینۃ العلمیۃ کے شعبہ جات میں ایک
شعبہ ”سیرتِ مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم“ بھی ہےجس کے ڈائریکٹر مولانا حامد سراج عطاری مدنی نے اللہ پاک کے آخری نبی ، محمد عربی ﷺ کی سیرت
پر ایک کتاب بنام ”آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی پیاری سیرت“ لکھی۔یہ
کتاب سیرت النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر لکھی جانے والی ایک بہترین کتاب ہے جس کی مقبولیت اور پسندیدگی کا اندازہ اس بات سے لگایا
جاسکتا ہے کہ اب تک صرف ڈیڑھ سال میں یہ کتاب 84 ہزار
سے زیادہ کی تعداد میں شائع ہوچکی ہے جبکہ انگلش اور سندھی زبان میں بھی اس کتاب
کا ترجمہ کیا جاچکا ہے۔
وفاقی وزارت مذہبی امور حکومت پاکستان اسلام آباد کے تحت ”قومی
مقابلہ کتب سیرت“ میں سیرتِ مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر بچوں کے لئے
لکھی جانے والی کتابوں میں المدینۃ العلمیۃ دعوتِ اسلامی کی اس کتاب”
آخری نبی کی پیاری سیرت“ کو پہلی پوزیشن کا ایوارڈ دے دیا گیا۔
ایوارڈ کی تقسیم کا سلسلہ وفاقی وزارتِ مذہبی امور کی جانب
سے اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں جاری
”دو روزہ بین الاقوامی سیرت النبی کانفرنس “ میں ہوا جہاں اس کتاب کے مصنف ، اسکالر
اسلامک ریسرچ سینٹر المدینۃ العلمیۃ دعوتِ اسلامی مولانا حامد سراج عطاری
مدنی نے حکومتی عہدیدان کے ہاتھوں
یادگاری شیلڈ، سند امتیاز اور انعامی رقم وصول کی۔
رکنِ شوریٰ مولانا حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی اور شعبہ دعوتِ اسلامی کے شب وروز کے اراکین اس کتاب
کے مصنف”مولانا حامد سراج عطاری مدنی“ اور اسلامک ریسرچ سینٹر دعوتِ اسلامی کے
جملہ منتظمین و اسکالرز کو مبارکباد پیش
کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ پاک اس شعبے کو دن دُگنی اور رات چگنی ترقی عطا
فرمائے۔ آمین ۔