آج27اگست 2022ء بروز ہفتہ انسٹیٹیوٹ آف اسلامک ایجوکیشن، مرکزی جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ کراچی میں جاری”تحقیقی مقالہ نگاری کورس “ کا چوتھا سیشن منعقد ہوا۔

اسلامک ریسرچ سینٹر المدینۃ العلمیہ کے ریسرچ اسکالر و رائٹر مولانا راشد علی عطاری مدنی نے مقالہ نگاری اور مضمون نویسی کی بنیادی ضروریات اور محاسنِ تحریر کے حوالے سے44 اہم نکات پر تفصیلی گفتگو فرمائی۔ ان عنوانات پر گفتگو کرتے ہوئے ماہنامہ فیضان مدینہ کے مضامین کا انداز اور المدینۃ العلمیہ(اسلامک ریسرچ سینٹر)کے اندازِ تحریر کے اہم پہلو بھی گفتگو کا حصہ رہے۔

آج کے سیشن میں زیرِ بحث آنے والے اہم عنوانات

مضمون نویسی کے مراحل اور مضمون کے مشمولات

٭ابتدائیہ یعنی کسی بھی مضمون یا کتاب یا آرٹیکل کے آغاز کے کلمات ٭تمہید اور ابتدائیہ میں فرق ٭ابتدائیہ کی اقسام(حکایت، آیت، حدیث، محاروہ، ضرب المثل، موضوع کے بارے میں کلمات) ٭نفسِ مضمون کیا ہے؟ ٭نفسِ مضمون کے نکات مرتب کرنے کا طریقہ ٭مضمون کے مشمولات کا خاکہ بنانا ٭اختتامیہ کی تعریف اور اقسام ٭کثیر عنوانات سے آگاہی کے ذرائع ٭کتب کی فہارس ٭ہر محولہ کتاب اور اس کی فہرست ٭سوشل میڈیا کے پلیٹ فارمز پر کتب کے گروپ ٭یونیورسٹیز کے گروپس ٭علمی پوسٹ کے کمنٹس ٭لائبریری وزٹ ٭مارکیٹ وزٹ ٭آن لائن بک سیلنگ ویب سائٹس ٭امیجز سرچنگ ٭ہر کتاب کا ترجمہ و تخریج چیک کریں ہوا کہ نہیں ۔

تحاریر کے عمومی موضوعات کے لیے کیا ذرائع اختیار کریں؟

٭عقائد و نظریات ٭قرآنیات)تفاسیر کی فہارس دیکھیں) ٭حدیثیات(شروحات حدیث کی فہارس) ٭فقہیات(کتب فقہ کی فہارس دیکھیں) ٭سیرت النبی ﷺ( کتب سیرت کی فہارس) ٭سیرت الصحابہ ٭تذکرۃ الاعلام/سیرت بزرگانِ دین ٭اخلاقیات(اصلاحی اور حسن اخلاق والی کتب) ٭انذار و تبشیر(اصلاحی کتب کی فہارس) ۔

کتب، مضامین، مقالات عموماً کن کن چیزوں پر مشتمل ہوتے ہیں؟

٭تمہیدو ابتدائیہ ٭ نفسِ مضمون ٭ترغیبی کلمات ٭ ترہیبی کلمات ٭ موضوع کے مطابق آیات ٭موضوع کے مطابق احادیث ٭ موضوع کے مطابق حکایت ٭ موضوع کے مطابق فقہی جزئیہ٭ اختتامیہ(پورے مضمون کا نتیجہ ، ترغیب، ترہیب، دعائیہ کلمات) ٭تحرير وتصنیف میں لازمی ملحوظ رکھنے والی باتیں ٭املا و عبارت کی درستی ٭لفظی غلطیوں اصلاح ٭ تلفظ کی غلطیوں کی اصلاح ٭ قواعد کی غلطیوں کی اصلاح ٭ جمع و نقلِ مواد کی دیانت ٭ رموز و اوقاف کا درست اور برمحل استعمال ٭ کتب، سافٹ وئیرز، انٹرنیٹ اور اور دیگر ذرائع سے مواد لینے کا اختیار کہاں تک ہے اور طریقہ ٭منقولی و غیرمنقولی مواد کی تقسیم اور طریقہ استعمال ٭ابتدائیہ و اختتامیہ، تمہید، ترغیب اور ترہیب کا لحاظ۔

ماشاء اللہ طلبہ کرام نے کافی دلچسپی کا اظہار کیا، طلبہ کی دلچسپی کا اندازہ اس سے بخوبی لگایا جاسکتاہے کہ لیکچر ختم ہونے کے 10 منٹ کے اندر کئی طلبہ نے سیشن کے نکات کا خلاصہ مرتب کر دیا اور دیگر طلبہ و اساتذہ کے ساتھ شیئر کیا۔