مقام: ناظم آباد، کراچی

کراچی کے علاقے ناظم آباد کی مقامی مسجد میں شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت 1 جولائی 2025ء کو ایک اہم ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد غسلِ میت، کفن کاٹنے اور پہنانے کے طریقۂ کار سے آگاہی فراہم کرنا تھا۔

اس ورکشاپ میں ڈسٹرکٹ ناظم کے ذمہ دار عزیر عطاری نے غسلِ میت دینے کا طریقہ بیان کرتے ہوئے شرکا کے درمیان اس کی فضیلت اور اہمیت پر بیان کیا۔

اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ ناظم کے ذمہ دار نے شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت راہِ خدا عزوجل میں سفر کرنے والے قافلے میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

اس ورکشاپ میں ٹاؤن ذمہ دار محمد نعیم عطاری اور مسجد کے نمازی حضرات بھی شریک تھے جنہوں نے اس اہم موضوع پر معلومات حاصل کیں۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)