امتِ مسلمہ کی خدمت اور فلاح و بہبود کے لئے ایک جدید و معیاری کلینک کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے جہاں کم قیمت میں علاج و معالجہ فراہم کیا جائے گا نیز مختلف ٹیسٹ کی سہولیات بھی دستیاب ہوں گی۔

معلومات کے مطابق آج 11 جولائی 2025ء کو شام 6 بجے، دعوتِ اسلامی کے فلاحی شعبے FGRF کے زیرِ اہتمام حیدرآباد کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن کے سامنے پلاٹ نمبر C-6، بلاک نمبر 3 میں ”مدنی کلینک“ کا باقاعدہ افتتاح کیا جائے گا۔

اس تقریب میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین حاجی محمد علی عطاری اور حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے جبکہ شرکا کو صحت کے حوالے سے مفید معلومات اور علاج و معالجہ کی جدید سہولیات سے آگاہی حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔

تمام عاشقانِ رسول کو اس تقریب میں شریک ہونے کی دعوت دی جاتی ہے تاکہ ہم سب مل کر اپنی صحت کے ساتھ ساتھ دین و دنیا کی فلاح کے لئے اس نیک کام کا حصہ بن سکیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)