16 محرم الحرام, 1447 ہجری
مقام: مجید کالونی، لانڈھی، کراچی
کراچی کے علاقےمجید کالونی، لانڈھی کی مقامی
مسجد میں شعبہ کفن دفن
دعوتِ اسلامی کے تحت 1 جولائی 2025ء کو ایک اہم پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد غسل میت، کفن کاٹنے اور پہنانے کے طریقۂ
کار، نماز جنازہ اور تدفین کے مراحل سے
شرکا کو آگاہی فراہم کرنا تھا۔
اس پروگرام میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد حامد رضا
عطاری نے شریعت کے مطابق غسل ِمیت دینے کا طریقہ بیان کرتے ہوئے شرکا کو اس کی
فضیلت اور اہمیت کے بارے میں بتایا۔
اس موقع پر یوسی ذمہ دارمولانا محمد فاروق عطاری
مدنی اور مدرسۃالمدینہ بوائز کے قاری صاحبان بھی شریک تھے جنہوں نے اس اہم موضوع پر معلومات حاصل کیں۔ (رپورٹ: عزیر عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ
دار ناظم آباد ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)