اسلام آباد، 24 جون 2025 :
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے
جاری سرگرمیوں میں ایک اہم سرگرمی شعبہ قافلہ بھی ہے جس کے تحت نابینا اسلامی بھائیوں پر مشتمل ایک ماہ کا قافلہ اسلام آباد کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
سے 24 جون 2025ء کو سفر پر روانہ ہوا جس
کا مقصد علمِ دین سیکھنا /سکھانا اور نیکی کی دعوت کو عام کرنا تھا۔
اس سفر کے دوران نابینا اسلامی بھائیوں کو فرض علوم، نماز و وضو
کا عملی طریقہ، دعائیں، سنتیں و آداب اور
نیکی کی دعوت کے اہم اصول سکھائے جائیں گے۔
اس کے علاوہ بنیادی عقائد، معمولاتِ اہلِ سنت اور دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف بھی کروایا
جائے گا نیز دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ماں باپ کا ادب و احترام کرنے اور معاشرے میں ایک مثالی فرد بننے کے لئے شرکائے
قافلہ کی ذہن سازی کی جائے گی تاکہ وہ دعوتِ اسلامی کے پیغام کو آگے پہنچانے کے لئے
تیار ہوں۔(رپورٹ: کامران عطاری صوبائی ذمہ
دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)