05 مئی 2026ء کو پنجاب کے شہر خانیوال میں قائم اسپیشل ایجوکیشن اسکول میں دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت ایک ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان  کیا جس میں دینی و اخلاقی تعلیمات سے اسٹوڈنٹس کو آگاہ کیا گیا۔

اسپیشل پرسنز ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد یوسف عطاری نے اسپیشل اسٹوڈنٹس کی آسانی کے لیے بیان کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی کی جبکہ اسٹوڈنٹس کو والدین کا احترام کرنے، پانچ وقت کے نمازوں کی پابندی کرنے اور اچھے اخلاق اپنانے کا ذہن دیا گیا بالخصوص موسمِ گرما کے حوالے سے، گرمی سے بچاؤ، احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور صحت کا خیال رکھنے کے بارے میں مفید رہنمائی کی گئی۔

بعد ازاں اسکول کے سٹاف اور پرنسپل سے ملاقات کا سلسلہ ہوا جس میں دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت ہونے والے نئے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں آگاہی دی گئی۔ اس کے علاوہ دعوتِ اسلامی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس فالو کروانے کی ہدایت دی گئی تاکہ اسٹوڈنٹس، ٹیچرز، اور معذور افراد دینی معلومات اور اشاروں کی زبان میں اسلامی مواد سے مستفید ہو سکیں۔

اس موقع پر سٹاف اور پرنسپل کو تحائف بھی پیش کیے گئے، جنہیں انہوں نے خوش دلی سے قبول کیا اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو سراہا۔ (رپورٹ: محمد یوسف عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ خانیوال ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)