09 مئی 2026ء ، فیصل آباد ڈویژن پنجاب:

دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت فیصل آباد ڈویژن، ضلع جھنگ میں 9 مئی 2026ء کو اجتماعی طور پر مدنی مذاکرہ دیکھنے کا اہتمام کیا گیا جس میں بالخصوص اسپیشل پرسنز نے شرکت کی اور امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہکے مدنی پھولوں سے فیض حاصل کیا۔

تفصیلی معلومات کے مطابق مدنی مذاکرے میں صوبائی ذمہ دار بھی شریک تھے جبکہ فیصل آباد ڈویژن ذمہ دار مولانا محمد نعمان عطاری مدنی اور محمد ارسلان عطاری نے اسپیشل پرسنز کے لیے اشاروں کی زبان میں مدنی مذاکرے کی ترجمانی کی تاکہ مدنی مذاکرے میں ہونے والی گفتگو کو آسانی سے سمجھا جاسکے اور وہ دینی رہنمائی حاصل کر سکیں۔

اجتماعی مدنی مذاکرے میں شریک اسپیشل پرسنز کو نیک اعمال اپنانے، دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور باقاعدگی کے ساتھ ہر ہفتے امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی گئی جس پر اسپیشل پرسنز اسلامی نے ہر ہفتے مدنی مذاکرہ دیکھنے کی نیت بھی کی۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)