پچھلے دنوں شعبہ دعوت اسلامی کے شب و روز کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں قائم اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیہ) میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ناظم المدینۃ العلمیہ مولانا آصف خان عطاری مدنی، مولانا سید انعام عطاری مدنی، مولانا اویس عطاری مدنی اور شعبہ دعوت اسلامی کے شب و روز کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں طے ہونے والے مدنی پھولوں کے مطابق شعبہ دعوت اسلامی کے شب وروز کے اسلامی بھائی مدنی خبروں کے ساتھ ساتھ اب مدنی مذاکرے کے مدنی پھولوں اور اولیاء کرام کی سیرت پر رسائل بھی تالیف کریں گے۔ (Content: Mohammad Hussain Attari)


پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں شعبہ دعوت اسلامی کے شب و روز کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ناظم المدینۃ العلمیہ مولانا آصف خان عطاری مدنی اور شعبہ شب و روز کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے شعبے کی پچھلی کارکردگی کا جائزہ لیااور شعبے میں درپیش مسائل کا حل بیان فرمایا۔

رکن شوریٰ نے شعبے کو مزید ترقی کی طرف گامزن کرنے کے لئے مدنی پھول بیان کئے ۔ (Content: Mohammad Hussain Attari)


گزشتہ روز 14 جنوری کو دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں المدینۃ العلمیہ (اسلامک ریسرچ سینٹردعوتِ اسلامی) کے شعبہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔

رکنِ شوریٰ نے بتایا کہ احادیث کی تخریج کس طرح کی جائے؟ اس حوالے سے علمیہ میں عنقریب ایک ورک شاپ منعقد کی جائے گی جس میں استاذالحدیث مفتی حسان عطاری مدنی خصوصی بیان فرمائیں گے۔

رکنِ شوریٰ نے ”ایک شعبہ ذمہ دار میں کیا خصوصیات ہونی چاہئیں“ کے متعلق مدنی پھول دیتے ہوئے فرمایا کہ ایک شعبہ ذمہ دار کے ماتحت اس کی اولاد کی طرح ہوتے ہیں لہٰذا ان کے ساتھ نرمی والا برتاؤ رکھتے ہوئے ان کی تربیت کرنی چاہئے۔

اس کے علاوہ مدنی مشورے میں دیگر کئی اہم امور زیرِ غور آئے۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائےمحققین و مصنفین کی جانب سے مولانا لقمان صاحب کو مکتبۃ المدینہ سے شائع ہونے والی کتاب ”اسلامی مہینوں کے فضائل“ بذریعہ ڈاک تحفۃًبھیجی گئی جس کو وصول کرتے ہوئے مولانا صاحب نے دعوت اسلامی کا شکریہ ادا کیا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے عمدہ تاثرات دیئے۔

تاثرات کا خلاصہ:

دعوت اسلامی کی طرف سے بھیجی گئی کتاب ”اسلامی مہینوں کے فضائل“ موصول ہوئی۔ ماشا اللہ عَزَّوَجَلَّ بہت پیاری کتاب ہے اللہ عَزَّوَجَلَّ آپ کو جزائے خیر دے یہ آپ نے بہت اچھا سلسلہ شروع کیا ہے۔ دعوت اسلامی کی شائع کردہ ساری کتابیں لا جواب ہوتی ہیں ۔ ماشا اللہ عَزَّوَجَلَّ یہ بھی حسب عادت لا جواب ہی ہے۔ اللہ تبا رک و تعالیٰ آپ کو بہت زیادہ جزا دے بہت شکریہ کتاب ارسال کر نے کا۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائےمحققین و مصنفین کی جانب سے مولانا قاری سید شوکت حسین شاہ بخاری صاحب کو مکتبۃ المدینہ سے شائع ہونے والی کتاب ”اسلامی مہینوں کے فضائل“ بذریعہ ڈاک تحفۃًبھیجی گئی جس کو وصول کرتے ہوئے مولانا صاحب نے دعوت اسلامی کا شکریہ ادا کیا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے عمدہ تاثرات دیئے۔

تاثرات کا خلاصہ:

دعوت اسلامی کی طرف سے بھیجی گئی کتاب ”اسلامی مہینوں کے فضائل“ موصول ہوئی۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ بہت ہی مدلل اور جامع ومفید ہے اور ہرامام مسجد کے پاس ہواور اس کادرس دینا عوام الناس کے لئے فائدہ مند ہو گا ۔

بندہ عاجز دعا گو ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ آپ کو اور شعبہ المدینہ العلمیہ کو سلامت رکھے اور صحت عطا فرمائے اور دعوت اسلامی کی کاوشوں کو قبول فرمائے ۔آمین ثم آمین


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائےمحققین و مصنفین کی جانب سے مولانا جنید قادری صاحب کو مکتبۃ المدینہ سے شائع ہونے والی کتاب ”اسلامی مہینوں کے فضائل“ بذریعہ ڈاک تحفۃًبھیجی گئی جس کو وصول کرتے ہوئے مولانا صاحب نے دعوت اسلامی کا شکریہ ادا کیا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے عمدہ تاثرات دیئے۔

تاثرات کا خلاصہ:

دعوت اسلامی کی طرف سے بھیجی گئی کتاب ”اسلامی مہینوں کے فضائل“ موصول ہوئی جس پر مسرت ہوئی ۔ دعوت اسلامی نے زندگی کے ماہ وسال ضائع ہونےسے بچانے کےلئےیہ کتاب مرتب کیا تا کہ اس کے مطابق عبادات کر کے ان کے فضائل حاصل کئے جا سکیں دعوت اسلامی کی فعال قیادت اور ان کے رفقاء درپیش حالات کی نبض پر ہاتھ رکھ کر حالات کے مطابق جن جن چیزوں کی ضرورت ہے ان پر منظم اور ٹھوس طریقے سے کام کر رہی ہے۔ اللہ پاک امیر اہلسنت اور ان کے خدام کو مزید ترقی عطا فرمائے اور امیر اہلسنّت کا سایہ تادیر اہلسنت پر قائم و دائم رکھے ۔ آمین بجاه حبيبه الكريم عليه افضل الصلاة والتسليم


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائےمحققین و مصنفین کے زیر اہتمام ملک وال ضلع منڈی بہاؤالدین میں قائم دارالعلوم حمدیہ غوثیہ کے مولانا محمد اشرف چشتی صاحب کو مکتبۃ المدینہ سے شائع ہونے والی کتاب ”اسلامی مہینوں کے فضائل“ بذریعہ ڈاک تحفۃًبھیجی گئی جس کو وصول کرتے ہوئے مولانا صاحب نے دعوت اسلامی کا شکریہ ادا کیا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے عمدہ تاثرات دیئے۔

تاثرات کا خلاصہ:

رکن شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی کی طر ف سے ارسال کردہ کتاب اسلامی مہینوں کے فضائل ابھی موصول ہوئی ہے، میں آپ کا بہت زیادہ شکر گزار ہوں کہ آپ نے مجھے اس موقع پر یاد رکھا اور یہ خوبصورت تحفہ عنایت فرمایا۔ دعا گو ہوں اللہ رب العلمین آپ کو اور دعوتِ اسلامی کو قدم قدم پر برکتیں رحمتیں نصیب فرمائے اور ترقیاں نصیب فرمائے۔ جزاک اللہ احسن الجزا ء


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائےمحققین و مصنفین کی جانب سے مفتی غلام مصطفی رضوی صاحب کو مکتبۃ المدینہ سے شائع ہونے والی کتاب ”اسلامی مہینوں کے فضائل“ بذریعہ ڈاک تحفۃًبھیجی گئی جس کو وصول کرتے ہوئے مفتی صاحب نے دعوت اسلامی کا شکریہ ادا کیا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے عمدہ تاثرات دیئے۔

تاثرات کا خلاصہ:

دعوتِ اسلامی کے شعبہ تصنیف وتالیف کی طرف سے ”اسلامی مہینوں کے فضائل“ کے عنوان سے کتابی صورت میں شائع ہونے والا تحفہ باصرہ نواز ہوا۔ اسلامی مہینے بلاشبہ اپنے اندر ایسی خصوصیات رکھتے ہیں کہ ان سے باخبر ہونا ہر مسلمان کی مذہبی ذمہ داری ہے، اگرچہ ان مہینوں کی عظمت اور اہمیت کو بیان کرنے کے لئے علما اہلسنت کے جید علما کرام کی کچھ قابل قدر تصانیف موجود تھیں۔ لیکن دعوت اسلامی کے نامور مصنف اور محقق جناب محمد عدنان چشتی عطاری مدنی نے اس موضوع پر اپنے قلم کو جس انداز سے جولانی ہے وہ بلاشبہ قابلِ تعریف ہے ، مسلسل اردو میں جس جامعیت کے ساتھ موصوف نے ان مقدس مہینوں سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے اس کی تعریف نہ کرنا، ناانصافی ہوگی، موصوف نے ان مہینوں کے ناموں کی وجہ تسمیہ اور ان میں عبادات، دعائیں اور دیگر اوراد و وظائف ادا کئے جانے کے جو فضائل بیان کئیں اس سے ان کی اس تصنیف کو اس موضوع پر لکھی گئی اور کتابوں پر امتیازحیثیت حاصل ہوگئی ہے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائےمحققین و مصنفین کی جانب سے مدنی غلام مرتضیٰ ساقی صاحب کو مکتبۃ المدینہ سے شائع ہونے والی کتاب ”اسلامی مہینوں کے فضائل“ بذریعہ ڈاک تحفۃًبھیجی گئی جس کو وصول کرتے ہوئے غلام مرتضیٰ ساقی صاحب نے دعوت اسلامی کا شکریہ ادا کیا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے عمدہ تاثرات دیئے۔

تاثرات کا خلاصہ:

رکن شوریٰ حاجی ابو ماجد محمدشاہد عطاری مدنی کی طرف سےکہ المدینہ العلمیہ کی ایک نئی کاوش ”اسلامی مہینوں کے فضائل“ موصول ہوئی۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے، دعوتِ اسلامی دیگر شعبہ ہائے زندگی کے علاوہ میدانِ تصنیف و تالیف اور ترجمہ و تخریج میں بھی گراں قدر خدمات سر انجام دے رہی ہے اور اس سلسلے میں کثیر کتب اورر سائل شائع ہوچکے ہیں، جوتحقیق و تصنیف کے تمام اُصولوں اور ضوابط کے مطابق خوبصورت انداز میں شائع ہو کر اہلِ علم کی علمی پیاس بجھانے کے لیے موجود ہیں۔ ماشا اللہ یہ کتاب بھی اپنی مثال آپ ہے جس نے 12ماہ کے فضائل ،معمولات، عبادات، اوراد و وظائف اور پھر اسلامی مہینےکے مختلف ایام میں اہل بیت کرام، صحابہ کرام، بزرگانِ دین کے اعراس مقدسہ ا ور پھر ان کا تعار ف تاریخ وفات اور جائے دفن یہ تمام چیزیں اس میں موجودہیں،المدینہ العلمیہ اور تمام دعوت اسلامی اس بہترین کتاب کی اشاعت پر مبارک بادکے لائق ہے، اللہ عَزَّوَجَلَّ ان کو مزید برکات عطا فرمائےاور دعوت اسلامی کو اللہ رب العالمین مزید چار دانگ عالم میں شہرتِ دوام سے نوازے ، اور اس کے بانی امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ کی شفقتیں عنایتیں قائم و دائم رکھے، اور ان کو عمر دراز بل عافیت اور خیر سے نوازے۔ آمین 


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائےمحققین و مصنفین کی جانب سے محمد ظفر سیالوی صاحب کو مکتبۃ المدینہ سے شائع ہونے والی کتاب ”اسلامی مہینوں کے فضائل“ بذریعہ ڈاک تحفۃًبھیجی گئی جس کو وصول کرتے ہوئے محمد ظفر سیالوی صاحب نے دعوت اسلامی کا شکریہ ادا کیا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے عمدہ تاثرات دیئے۔

تاثرات کا خلاصہ:

بہت شکریہ دعوت اسلامی و المدینۃ العلمیہ کا جن کی مرتب کردہ ” اسلامی مہینوں کے فضائل “ پہلی کتاب مجھے موصول ہوئی، ظاہری و باطنی اوصاف کی جامع کتاب ہے جس کو بہت ہی احسن اور خوبصورت انداز سے حسب سابق تصنیف کیا گیا ہے ، ہر بات باحوالہ مع فہرست ماخوذہے۔ دعوت اسلامی دین اسلام و مسلک حق اہلسنت وجماعت کی خدمت کا جو کام سر انجام دے رہی ہے اس کی مثال نہیں ملتی ۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ دعوت اسلامی کو اپنے محبوب کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا صدقہ دین گیارہویں رات بارہویں ترقی و کامیابی عطا فرمائے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائےمحققین و مصنفین کی جانب سے جامعہ ہجویریہ مرکز معارف الاسلام کے محمد صدیق ہزاروی صاحب کو مکتبۃ المدینہ سے شائع ہونے والی کتاب ”اسلامی مہینوں کے فضائل“ بذریعہ ڈاک تحفۃًبھیجی گئی جس کو وصول کرتے ہوئے محمد صدیق ہزاروی صاحب نے دعوت اسلامی کا شکریہ ادا کیا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے عمدہ تاثرات دیئے۔

تاثرات کا خلاصہ:

مولانا محمد عدنان چشتی عطاری مدنی کی تالیف لطیف ”اسلامی مہینوں کے فضائل“ پیشکش شعبہ المدینۃ العلمیہ ( دعوت اسلامی کا عظیم تحفہ) آپ کی جانب سے موصول ہوا۔مدلل اورباحوالہ مضامین بابت فضائل اسلامی مہینے نہایت عمدہ کاوش ہے اور ملت ِ اسلامیہ کے لئے عظیم تحفہ ہے۔ آپ کے شکریہ کے ساتھ مولف صاحب اور دعوت اسلامی بالخصوص حضرت علامہ مولانا محمد الیاس قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے لئے دعا گو ہوں۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائےمحققین و مصنفین کی جانب سے محمد ذاکر ہاشمی صاحب(پی ایچ ڈی اسکالر) کو مکتبۃ المدینہ سے شائع ہونے والی کتاب ”اسلامی مہینوں کے فضائل“ بذریعہ ڈاک تحفۃًبھیجی گئی جس کو وصول کرتے ہوئے ذاکر ہاشمی صاحب نے دعوت اسلامی کا شکریہ ادا کیا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے عمدہ تاثرات دیئے۔

تاثرات کا خلاصہ:

کتاب مستطاب"اسلامی مہینوں کے فضائل" دعوت اسلامی کی دینی وعلمی خدمات کا بہترین تسلسل ہے ۔ ہر مسلمان مردو زن ،بچہ وجوان کی ضرورتِ دینی کا بہترین انتظام ہے۔ آسان فہم، ادعیہ واذکار اور خصوصا "مہینہ کیسے گزاریں "کے عنوانات نہایت مفید ہیں معمولاتِ اسلاف اور تواریخ اعراس بہترین اضافہ ہے۔ رب کریم بجاہ سید المرسین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اس کاوش کو قبول ودوام بخشے اور امت کو اس سے نفع دے۔