دعوتِ اسلامی کی جانب سے کتاب کا تحفہ موصول ہونے پر مولانا جنید قادری صاحب کے تاثرات
دعوت اسلامی کے شعبہ
رابطہ برائےمحققین و مصنفین کی جانب سے مولانا جنید
قادری صاحب کو مکتبۃ المدینہ سے
شائع ہونے والی کتاب ”اسلامی مہینوں کے
فضائل“ بذریعہ ڈاک تحفۃًبھیجی گئی جس کو وصول کرتے ہوئے مولانا صاحب نے دعوت اسلامی کا شکریہ ادا کیا اور اپنی نیک
خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے عمدہ تاثرات دیئے۔
تاثرات کا خلاصہ:
دعوت
اسلامی کی طرف سے بھیجی گئی کتاب ”اسلامی مہینوں کے فضائل“ موصول ہوئی جس پر مسرت
ہوئی ۔ دعوت اسلامی نے زندگی کے ماہ وسال ضائع ہونےسے
بچانے کےلئےیہ کتاب مرتب کیا تا کہ اس کے مطابق عبادات کر کے ان کے فضائل حاصل کئے
جا سکیں دعوت اسلامی کی فعال قیادت اور ان
کے رفقاء درپیش حالات کی نبض پر ہاتھ رکھ کر حالات کے مطابق جن جن چیزوں کی ضرورت
ہے ان پر منظم اور ٹھوس طریقے سے کام کر رہی ہے۔ اللہ پاک امیر اہلسنت اور ان کے خدام کو مزید
ترقی عطا فرمائے اور امیر اہلسنّت کا سایہ
تادیر اہلسنت پر قائم و دائم رکھے ۔ آمین بجاه حبيبه الكريم عليه افضل الصلاة والتسليم