المدینۃ العلمیہ کی کتابوں پرچیئر مین امن کمیٹی تحصیل
گوجر پیر خالد رضوی برکاتی صاحب کے
تاثرات
دعوتِ
اسلامی کے 80 شعبہ جات میں ایک شعبہ المدینۃ
العلمیہ( اسلامک ریسرچ سینٹر ،دعوتِ اسلامی) بھی ہے جس کے 18 ذیلی شعبہ جات میں
100 سے زائد اسلامک اسکالرز اپنی علمی اور تحریری خدمات انجام دے رہے ہیں۔ المدینۃ
العلمیہ کے ان شعبہ جات میں دینی اور تنظیمی کتب و رسائل لکھے جاتے ہیں جسے مکتبۃ
المدینہ حسنِ صوری سے مزین کرکے شائع کررہا ہے ۔ دعوت اسلامی کے 40 سال مکمل ہونے پر ملک و بیرون ملک سے المدینۃ العلمیہ کی کتابوں کا
مطالعہ کرنے والے علمائے کرام اور طلبہ نے اپنے آڈیو اور ویڈیو پیغام کے ذریعے المدینۃ العلمیہ کی خدمات کو سراہا اور اس کی مزید ترقی کے لئے دعائیں کیں۔
اس
حوالے سے چیئرمین امن کمیٹی ڈسٹرکٹ ٹوبہ
ٹیک سنگھ تحصیل گوجر پیر خالد رضوی برکاتی صاحب نے اپنے تاثرات کا اظہار کچھ یوں کیا ہے۔
تاثرات
کا خلاصہ:
اہل
سنت و جماعت کی عظیم تربیتی، فکری اور اصلاحی تنظیم دعوت اسلامی کے 2021ء میں 40
سال مکمل ہوگئے۔ 40سال مکمل ہونے پر میں امیر اہلسنت ولیٔ کامل ابوبلال محمد الیاس
عطار قادری رضوی دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ،ان کے محبین اور تمام رفقاء کو خراج
تحسین پیش کرتا ہوں ۔ اللہ رب العزت ہماری دعوت اسلامی کو دن دُگنی رات چگنی ترقی
عطافرمائے۔خصوصاً شعبہ المدینۃ العلمیہ کی زبر دست کاوش مثلاً سرکار اعلیٰ حضرت کے کتب و رسائل، دیگر علمائے اہلسنت کے کتب
و رسائل، ترجمہ و تخریج، خوبصورت انداز میں مشکل الفاظ کو آسان معانی کے ساتھ
خوبصورت تشریح کرنا۔ اللہ رب العزت ا س میں مزید ترقیاں عطافرمائیں۔دعوت اسلامی کا
شعبہ جامعۃ المدینہ ماشاءاللہ میری معلومات کے مطابق تقریباً 1127 جامعات بن چکے
ہیں جن میں ہزاروں علما بنائے جارہے ہیں گویا یہ علمائے حق اہلسنت کی فیکٹریاں ہیں۔
اللہ رب العزت دعوت اسلامی ہر شعبے میں بہت ترقیاں عطا فرمائیں۔ دعوت اسلامی
علمائے اہلسنت کی حمایت اور کاوشوں کا نتیجہ ہے جسے اللہ تبارک و تعالیٰ نے شجر
پھل داراور سایہ دارعطا کردیا ہے۔ہم ان کے احسانات تلے دبے ہیں۔ اللہ رب العزت
دعوت اسلامی کو دن گیارہویں رات بارہویں ترقی عطا فرمائے۔اٰمین
نوٹ: صوتی/صوری
پیغام میں ضرورتاً کمی بیشی یا تبدیلی کی
جاتی ہے۔