دعوتِ اسلامی کے 80 شعبہ جات میں  ایک شعبہ المدینۃ العلمیہ( اسلامک ریسرچ سینٹر ،دعوتِ اسلامی) بھی ہے جس کے 18 ذیلی شعبہ جات میں 100 سے زائد اسلامک اسکالرز اپنی علمی اور تحریری خدمات انجام دے رہے ہیں۔ المدینۃ العلمیہ کے ان شعبہ جات میں دینی اور تنظیمی کتب و رسائل لکھے جاتے ہیں جسے مکتبۃ المدینہ حسنِ صوری سے مزین کرکے شائع کررہا ہے ۔

کام کو مزید بہتر بنانے کے لئے المدینۃ العلمیہ کے ان ذیلی شعبہ جات کے اسلامی بھائیوں کا ماہانہ مدنی مشورہ بھی ہوتا رہتا ہے۔ اسی سلسلے میں گزشتہ روز (09ستمبر2021ء) کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم ناظم آفس المدینۃ العلمیہ میں شعبہ تخریج کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ناظم و رکن مجلس المدینۃ العلمیہ مولانا آصف خان عطاری مدنی نے شعبے کے اسلامی بھائیوں کی تربیت فرمائی۔ اس موقع پر مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بالخصوص 9 لائنوں والا قرآنِ پا ک جلد منظرِ عام پر لانے اور اس پروجیکٹ کو جلد پایۂ تکمیل تک پہنچانے کے متعلق بات چیت کی گئی۔