المدینۃ العلمیہ کے شعبہ ذمہ داران کا مدنی
مشورہ، رکنِ شوریٰ حاجی شاہد عطاری مدنی کی شرکت
گزشتہ روز 14 جنوری کو دعوتِ اسلامی کے عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں المدینۃ العلمیہ (اسلامک ریسرچ سینٹردعوتِ اسلامی) کے شعبہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا
حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے
مدنی پھول ارشاد فرمائے۔
رکنِ شوریٰ نے بتایا کہ احادیث کی تخریج کس طرح
کی جائے؟ اس حوالے سے علمیہ میں عنقریب ایک ورک شاپ منعقد کی جائے گی جس میں استاذالحدیث
مفتی حسان عطاری مدنی خصوصی بیان فرمائیں گے۔
رکنِ شوریٰ نے ”ایک شعبہ ذمہ دار میں کیا
خصوصیات ہونی چاہئیں“ کے متعلق مدنی پھول دیتے ہوئے فرمایا کہ ایک شعبہ ذمہ دار
کے ماتحت اس کی اولاد کی طرح ہوتے ہیں لہٰذا ان کے ساتھ نرمی والا برتاؤ رکھتے
ہوئے ان کی تربیت کرنی چاہئے۔
اس کے علاوہ مدنی مشورے میں دیگر
کئی اہم امور زیرِ غور آئے۔