دعوتِ اسلامی کے 80 شعبہ جات میں  ایک شعبہ المدینۃ العلمیہ( اسلامک ریسرچ سینٹر ،دعوتِ اسلامی) بھی ہے جس کے 18 ذیلی شعبہ جات میں 100 سے زائد اسلامک اسکالرز اپنی علمی اور تحریری خدمات انجام دے رہے ہیں۔ المدینۃ العلمیہ کے ان شعبہ جات میں دینی اور تنظیمی کتب و رسائل لکھے جاتے ہیں جسے مکتبۃ المدینہ حسنِ صوری سے مزین کرکے شائع کررہا ہے ۔ دعوت اسلامی کے 40 سال مکمل ہونے پر ملک و بیرون ملک سے المدینۃ العلمیہ کی کتابوں کا مطالعہ کرنے والے علمائے کرام اور طلبہ نے اپنے آڈیو اور ویڈیو پیغام کے ذریعے المدینۃ العلمیہ کی خدمات کو سراہا اور اس کی مزید ترقی کے لئے دعائیں کیں۔

اس حوالے سے جامعہ نعمانیہ رضویہ شہاب پورہ سیالکوٹ میں قائم دارالافتاء و دار الحدیث کے مفتی محمد اقبال سعیدی صاحب نے اپنے تاثرات کا اظہار کچھ یوں کیا ہے۔

تاثرات کا خلاصہ:

میں نے المدینۃالعلمیہ میں لکھی جانے والی درسی کتب، عربی کتب اور اصلاحی کتب کی تفصیلی فہرست دیکھی ہے، الحمد للہ دل خوش ہوا ہے۔ پہلے ہمارے دینی مدارس میں زیادہ تر دیگر بدمذہبوں کے مکاتب کی مطبوعہ کتب، شروحات اور تفسیرات پڑھائی جاتی تھیں، اساتذۂ کرام بھی مطالعہ کرتے تھے، مدارس میں ڈھیر لگے ہوئے تھے ۔ لیکن اب دعوت اسلامی جس طریقے سے کام کررہی ہے اور جتنی تیزی سے خاص کر کتب کے حوالے سے کررہی ہے ، مجھے امید ہے کہ ایک وقت آئیگا کہ ہم دوسرے مکتبوں سے مستغنی ہوجائیں گے، جس جانفشانی سے دعوت اسلامی کا شعبہ المدینۃ العلمیہ کام کررہا ہے۔

نوٹ: صوتی/صوری پیغام میں ضرورتاً کمی بیشی یا تبدیلی کی جاتی ہے۔