المدینۃ العلمیہ کی کتابوں پر جامعہ نعمانیہ رضویہ کے مدرس
مولانا امداد علی بندیالوی صاحب کے تاثرات
دعوتِ
اسلامی کے 80 شعبہ جات میں ایک شعبہ المدینۃ
العلمیہ( اسلامک ریسرچ سینٹر ،دعوتِ اسلامی) بھی ہے جس کے 18 ذیلی شعبہ جات میں
100 سے زائد اسلامک اسکالرز اپنی علمی اور تحریری خدمات انجام دے رہے ہیں۔ المدینۃ
العلمیہ کے ان شعبہ جات میں دینی اور تنظیمی کتب و رسائل لکھے جاتے ہیں جسے مکتبۃ
المدینہ حسنِ صوری سے مزین کرکے شائع کررہا ہے ۔ دعوت اسلامی کے 40 سال مکمل ہونے پر ملک و بیرون ملک سے المدینۃ العلمیہ کی کتابوں کا
مطالعہ کرنے والے علمائے کرام اور طلبہ نے اپنے آڈیو اور ویڈیو پیغام کے ذریعے المدینۃ العلمیہ کی خدمات کو سراہا اور اس کی مزید ترقی کے لئے دعائیں کیں۔
اس
حوالے سے جامعہ نعمانیہ رضویہ شہاپ پورہ سیالکوٹ کے مدرس مولانا
حافظ امداد علی بندیالوی صاحب نے اپنے تاثرات کا اظہار کچھ یوں کیا ہے۔
تاثرات
کا خلاصہ:
المدینۃ
العلمیہ ، دعوت اسلامی کی طرف سے جن عربی کتابوں پر شروحات اور حواشی لکھے جاچکے
ہیں ان کو بڑے خوبصورت انداز میں اور بڑی بہترین اشاعت و طباعت کے انداز میں شائع کرچکی
ہے۔ جب ہمیں ان کی فہرست موصول ہوئی تو دیکھ انتہائی خوشی ہوئی ہے۔ اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ یہ وہ
کام تھا کہ جس پر کئی سالوں سے علمائے اہل سنت کی طرف سے ضرورت محسوس کی جارہی تھی
کہ کوئی بندہ ایسا ہو جو عربی کتابوں پر کام کرے، ان پرحواشی اور شروحات لکھ کر
شائع کئے جائے، وہ ضرورت دعوت اسلامی تقریباً مکمل کرچکی ہے۔ المدینۃ العلمیہ نے درس
نظامی کی 63 کتابوں پر کام مکمل کرلیا ہے جبکہ 8 کتابوں پر کام جاری ہے، اس کےعلاوہ دعوت اسلامی اسی انداز میں نصابی/ غیر نصابی سمیت بہت ساری کتابوں پرکام
کرنے کا عزم رکھتی ہے۔ میں چند کتابوں کاخود بھی مطالعہ کرکے پڑھا چکا ہوں، ان
کتابوں میں بہت خوبصورت انداز میں حواشی اور شروحات لکھی گئیں ہیں۔درس نظامی کی
کتابوں کے اندر جو مقامات انتہائی مشکل سمجھے جاتے ہیں ، ان کو بڑے ہی آسان اندازمیں
حل کرکےپیش کرنے کی کوشش کی گئی۔ اس کے علاوہ ہمارے یہاں علمائے اہل سنت میں یہ
تاثر قائم تھا کہ دعوت اسلامی ایک تبلیغی جماعت ہے، تبلیغی انداز میں کام کررہی
ہے۔ علمی حوالے سے خاصہ کوئی کام نہیں کررہی ہے۔ الحمد للہ ہم نے دیکھا کہ یہ تاثر
غلط ثابت ہوا۔ دعوت اسلامی بہترین انداز میں علما، مفتی اور مدرسین تیار کررہی ہے۔
الحمد للہ دعوت اسلامی نے درس نظامی کی کتابوں پر وہ کام کردیا جو اپنے آپ میں ایک
منفرد انداز کا کام ہے۔
اللہ
تبارک و تعالیٰ کی بارگاہ میں دعاہے کہ اللہ پاک دعوت اسلامی کو دن دُگنی رات
چُگنی ترقی عطافرمائے۔ امین
نوٹ: صوتی/صوری
پیغام میں ضرورتاً کمی بیشی یا تبدیلی کی
جاتی ہے۔