دعوت اسلامی  کے تمام ڈیپارٹمنٹ کے نگران اور ذمہ داران اپنے اپنے شعبہ جات کی ترقی اور مزید بہتری کے لئے مختلف شہروں کا دورہ کرتے رہتے ہیں اور شعبہ جات کے دینی کاموں کے حوالے سے مقامی ذمہ داران سے ملاقات اور مشورہ کرتے ہیں۔

اسی سلسلے میں دعوت اسلامی کےتحقیقی و تصنیفی شعبے اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیہ) کے نگرانِ مجلس مولانا آصف خان عطاری مدنی 11 جنوری 2022ء کو کراچی سے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد پہنچے جہاں انہوں نے المدینۃ العلمیہ کے ذیلی شعبے ”شعبہ بیانات دعوت اسلامی“ کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ لیا۔

مدنی مشورے میں اسلامی بھائیوں کے کاموں میں آسانی پیدا کرنے، المدینۃ العلمیہ کراچی سے موجودہ اسکین شدہ کتابیں حاصل کرنے اور ہفتہ وار اجتماعات کے بیانات میں شعبے کے اسلامی بھائیوں کو حصہ لینےپر گفتگو کی گئی۔

بعدازاں المدینۃ العلمیہ کے ذیلی شعبے”شعبہ جات کے کتب و رسائل“ کے اسلامی بھائیوں کے درمیان مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا۔ اس مدنی مشورے میں مولانا آصف خان عطاری نے شعبے کے کاموں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ جمعہ بیان تیار ہونے کی صورت میں ویب سائٹ پربھی اپلوڈ کیا جائیگا اور جو کتابیں طباعت کے قریب ہیں ان کو جلد ازجلد مکمل کی جائے۔

اسی طرح شعبہ مدنی چینل پروگرام کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران مجلس مولانا محمد آصف خان عطاری مدنی نے شعبے کے اسلامی بھائیوں کے درمیان گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ آئندہ نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے تمام سلسلوں کا تحریری ویب ایڈیشن ہوگا۔

شعبہ جات کے مدنی مشورے کے بعد اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیہ ) فیصل آباد کا اجتماعی مدنی مشورہ ہواجس میں المدینۃ العلمیہ فیصل آباد برانچ کے تمام اسکالرز نے شرکت کی۔

نگران مجلس اسلامک ریسرچ سینٹر مولانا آصف خان عطاری مدنی نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے شعبے کی ترقی اور دیگر معاملات پر کلام کرتے ہوئے کہا کہ ان شاء اللہ عَزَّوَجَلَّ آئندہ دنوں میں المدینۃ العلمیہ کے زیر اہتمام اسلامی بھائیوں کی تربیت کے لئے ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا نیز جب بھی المدینۃ العلمیہ کراچی میں تربیتی سیشن، اراکین شوریٰ کے بیانات اور المدینۃ العلمیہ کی نشست ہوگی ان میں المدینۃ العلمیہ فیصل آباد کے اسکالرز بھی آن لائن شرکت کریں گے۔

اجتماعی مدنی مشورے میں المدینۃ العلمیہ کی لائبریری کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی ۔

مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے المدینۃ العلمیہ کے تمام اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ فرمایا۔ حاجی شاہد عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور شعبے کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔

مولانا آصف خان عطاری مدنی نے اپنے شیڈول کے دوران محدث اعظم پاکستان مولانا سردار احمد خان صاحب اور شارح بخاری، حضور محدث کبیر پاکستان حضرت علامہ غلام رسول قادری رضوی رحمۃُ اللہِ علیہما کے مزارات پر بھی حاضری دی اور فاتحہ خوانی کرتے ہوئے دعائیں کیں۔

واضح رہےکراچی کے علاوہ اسلامک ریسرچ سینٹر المدینۃ العلمیہ کی ایک برانچ فیضان مدینہ فیصل آباد میں بھی قائم ہے جسے 2009ء میں قائم کیا گیا تھا۔اس برانچ میں چار شعبہ جات ”شعبہ بیانات دعوت“، ”شعبہ مدنی چینل پروگرام“، ”شعبہ جات کے کتب و رسائل“ اور ”شعبہ کتب فقہ شافعی“موجود ہیں جن میں 14 اسکالرز خدمت سرانجام دے رہے ہیں۔اب تک صرف اس برانچ سے 60کتب و رسائل فائنل ہوچکی ہیں اور ایک عربی کتاب کی پانچ جلدوں کا ترجمہ مکمل کرلیا گیا ہے۔

اس برانچ میں جن کتابوں پر تحقیقی و تصنیفی کام مکمل ہوچکا ہے ان میں سے چند کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

٭2021 ء کے ہفتہ وار اجتماع کے بیانات (کتاب) ٭ 2022 ءکے ہفتہ وار اجتماع کے بیانات ٭نیکیوں کے ثوابات حصہ دوم ٭گناہوں کے عذابات جلد دوم حصہ سوم ٭شعبہ کفن دفن کا تعارفی رسالہ٭سفر میں نماز کے احکام(شافعی) ٭ نماز کا طریقہ (شافعی) ٭ کورسز کا نصاب ٭ تجہیز و تکفین کا طریقہ (شافعی) ٭ میت کے غسل و کفن کا طریقہ (شافعی)


اسلامک ریسرچ سینٹر (دعوتِ اسلامی) کا شعبہ ”بچوں کی دنیا“ لارہا ہے ”پیارے نبیوں کی زندگی سیریز“ اس سیریز کی پہلی 2کہانیاں ” حضرت آدم علیہ السلام “اور”حضرت ادریس علیہ السلا م “ آچکی ہیں ۔

انبیائے کرام اس کائنات کی سب سے عظیم ، روشن اور جگمگاتی ہستیاں ہیں ،بچوں کو ان کے بارے میں بتانا ضروری بھی ہے اور فائدہ مند بھی۔ اس سے نہ صرف بچوں کی اخلاقیات بہتر ہو ں گی بلکہ انہیں ”پیارے نبیوں کی زندگی“ کے بارے میں معلومات بھی ملے گی۔

اس مقصد کو دیکھتے ہوئے چلڈرنز لٹریچر ڈپارٹمنٹ نے بچوں کے لئے ”پیارے نبیوں کی زندگی“ سیریز لکھنے کا ارادہ کیا جس کی پہلی دو کہانیاں مارکیٹ میں آچکی ہیں ۔ یہ کہانیاں بچوں کی عمر اور نفسیات کو مد نظر رکھ کر لکھی گئی ہیں ۔ ان کہانیوں کو تیار کرنے میں درج ذیل امور کو پیش نظر رکھا گیا ہے :

٭مستند لٹریچر

٭نہایت آسان الفاظ

٭بچوں کی عمر اور ان کی نفسیات کا خیال

٭بہترین کلر فل ڈیزائننگ

اس سیریز کی بقیہ کہانیاں بھی عنقریب منظر عام پر آنے والی ہیں ، اپنے بچوں کے لئے یہ کہانیاں ضرور خریدئیے ۔ تاکہ ان کی اخلاقیات بھی بہتر ہوں اوربچوں کو انبیائے کرام کے بارے میں معلومات بھی حاصل ہوں۔


نظامِ تربیت(Training System) کی اہمیت بتانا،اِس کےخد و خال واضح کرنا اور اِسے نافذکرنا اسلام کی امتیازی خصوصیات میں سےہے۔اسلا م کے عطاکردہ نظامِ تربیت سے گزر کر آنے والے افراد نے دین و دنیا کی تعمیر و ترقی میں وہ نمایاں کارنامے انجام دئیےجو قیامت تک آنے والے افراد کے لئےمشعلِ راہ بن گئی۔ دعوتِ اسلامی نےاسلام کی اِس امتیازی خصوصیت کواپنایا جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ اس تحریک نے اپنی دعوتی خدمات اورقائم کردہ علمی ،دعوتی اور فلاحی اداروں کے ذریعےایسے تربیت یافتہ افراد فراہم کیے جودین کی ترویج و اشاعت اورمعاشرےکی تعمیر و ترقی میں نمایاں نظرآتے ہیں ۔

دعوتِ اسلامی کا علمی و تحقیقی ادارہ ”المدینۃ العلمیہ “ اپنی علم و تحقیق سےبھرپورتصنیفات،تالیفات،تراجم اور مضامین وغیر ہ کے ذریعے گزشتہ20 سال(2001تا2021) میں اپنی منفرد شناخت بناچکا ہے۔المدینۃ العلمیہ نے اپنے اِس بیس سالہ تجربے اوراِس اظہار واعتراف کو مدِّ نظر رکھ کر یہ فیصلہ کیا ہےکہ نوآموز قلم کاروں،مدارس و جامعات،اکیڈمیزاوریونیورسٹیزسےوابستہ طلبۂ کرام کو میدانِ تحقیق وتصنیف و ترجمہ کا شہسوار بنانے اوراِس راہ میں آنے والی مشکلات کو حل کرنے کے لیے تربیتی نظام قائم کیاجائے۔ اِن تربیتی سیشنز اور کورسزکےنفاذکےلیےشعبہ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے تحت”شعبہ پروفیشنل ٹریننگ پروگرامز“ کی بنیاد رکنِ شوریٰ و نگرانِ مجلس المدینۃ العلمیہ مولانا حاجی ابوماجد محمدشاہد عطاری مدنی نے 3دسمبر2021 کو رکھی۔

المدینۃ العلمیہ (اسلامک ریسرچ سینٹر) کے شعبہ پروفیشنل ٹریننگ پروگرامز دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 10 جنوری 2022ء بروز پیر سے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں’’ فنِّ تخریج حدیث کورس ‘‘کا آغاز ہوچکا ہے جس میں المدینۃ العلمیہ اور مدنی چینل کے 21 مدنی اسلامی بھائی شرکت كررہے ہیں۔ اس کورس میں اسلامی بھائیوں کی کم وقت میں جدید اور قدیم انداز پر تلاشِ حدیث کے حوالے سے تربیت کی جائےگی۔

کورس کے پہلے لیکچرمیں مولانا راشد عطاری مدنی (نائب مدیر ماہنامہ فیضان ِ مدینہ ، ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ )نے اسلامی بھائیوں کو کورس کے حوالے سے شوق دلاتے ہوئے کورس کی اہمیت اور خصوصیات پر مشتمل ڈیمو دیا اورچند احادیث کی کتابوں کا تعارف کروایا جبکہ مولانا ناصر جمال عطاری مدنی(نگران فیضانِ حدیث،رکن مجلس ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ) نے بھی کورس کےنتائج و اثرات سے آگاہ کیا۔

جبکہ سیشن رکن شوریٰ حاجی ابو ماجد مولانا شاہد عطاری مدنی نے اس کورس کے حوالے سے اظہار مُسرَّت کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو اس کورس سے ٹریننگ لے کرمدارس و جامعات اورعلوم ِ اسلامیہ کے شائقین کو”ٹریننگ دینےوالا بننے“کی اہمیت ذہن نشین کروائی اور مکمل ذوق و شوق اور پوری توجہ کےساتھ تمام سیشنز میں شرکت کرنے کی ترغیب بھی دلائی ۔


گزشتہ دنوں رکن شوری  حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی کی المدینۃ العلمیہ فیصل آباد آمد ہوئی، رکن شوریٰ نے المدینۃ العلمیہ فیصل آباد میں کتابیں اور رسائل پر علمی و تحقیقی کام کرنے والے اسکالرز کا مدنی مشورہ فرمایا اور انہیں مختلف عنوانات پر تحریر یں لکھنے اور ماہنامہ فیضان مدینہ و شب وروز میں مضامین دینے کا ذہن دیا۔رکنِ شوریٰ نے اِس وقت المدینۃ العلمیہ فیصل آباد میں لکھی جانے والی کتب کے پروجیکٹس کا جائزہ بھی لیا اور اہداف کی تکمیل کے سلسلے میں مدنی پھول ارشاد فرمائے۔ 


یکم نومبر 2021ء کو اسلامک ریسرچ سینٹر المدینۃ العلمیہ کی برانچ مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں تربیتی سیشن کا سلسلہ ہوا جس میں برانچ کے تمام اسٹاف نے شرکت کی۔

ماہنامہ فیضان مدینہ کے ناظم مولانا محمد راشد عطاری مدنی نے شعبے میں کئے جانے والے مختلف کاموں پر تربیت کی جبکہ آخر میں سوالات کا سیشن بھی ہوا۔(رپورٹ: محمد ذیشان عطاری، المدینۃ العلمیہ اسلامک ریسرچ سینٹر فیصل آباد)


دعوتِ اسلامی کے 80 شعبہ جات میں ایک شعبہ المدینۃ العلمیہ( اسلامک ریسرچ سینٹر ،دعوتِ اسلامی) بھی ہے جس کے 18 ذیلی شعبہ جات میں 100 سے زائد اسلامک اسکالرز اپنی علمی اور تحریری خدمات انجام دے رہے ہیں۔ المدینۃ العلمیہ کے ان شعبہ جات میں دینی اور تنظیمی کتب و رسائل لکھے جاتے ہیں جسے مکتبۃ المدینہ حسنِ صوری سے مزین کرکے شائع کررہا ہے۔

المدینۃ العلمیہ کی جانب سے علمائے کرام کو کتاب ” اسلامی مہینوں کے فضائل“ تحفتاً پیش کی گئی جس پر انہوں نے اپنا تحریری پیغام کے ذریعے المدینۃ العلمیہ کی خدمات کو سراہا اور اس کی مزید ترقی کے لئے دعائیں کیں۔

اس حوالے سے شمس العلوم جامعہ رضویہ کراچی کے صدر و ناظم اعلیٰ مفتی محمد طاہر رضوی صاحب اپنے تاثرات کا اظہار کچھ یوں کیا ہے۔

تاثرات:

آپ کی ارسال کردہ کتاب ”اسلامی مہینوں کے فضائل“ موصول ہوئی جو کہ تالیف رشید ہے محمد عدنان چشتی عطاری مدنی صاحب کی اور الحمد للہ عمدہ کاوش ہےاور عوام و خواص کے لئے یکساں مفید ہے۔ اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ اللہ جل و شانہ اس کتاب کے ذریعے عوام کی دکھ درد میں معاونت فرمائے اور اس کار خیر پر تمام متعلقین کو اجر دارین نصیب فرمائے۔


دعوتِ اسلامی کے 80 شعبہ جات میں ایک شعبہ المدینۃ العلمیہ( اسلامک ریسرچ سینٹر ،دعوتِ اسلامی) بھی ہے جس کے 18 ذیلی شعبہ جات میں 100 سے زائد اسلامک اسکالرز اپنی علمی اور تحریری خدمات انجام دے رہے ہیں۔ المدینۃ العلمیہ کے ان شعبہ جات میں دینی اور تنظیمی کتب و رسائل لکھے جاتے ہیں جسے مکتبۃ المدینہ حسنِ صوری سے مزین کرکے شائع کررہا ہے۔

المدینۃ العلمیہ کی جانب سے علمائے کرام کو کتاب ” اسلامی مہینوں کے فضائل“ تحفتاً پیش کی گئی جس پر انہوں نے اپنا تحریری پیغام کے ذریعے المدینۃ العلمیہ کی خدمات کو سراہا اور اس کی مزید ترقی کے لئے دعائیں کیں۔

اس حوالے سے دار العلوم کریمیہ رضویہ دار السلام ٹوبہ کے صاحبزادہ محمد منعم حسنین صدیقی صاحب نے اپنے تاثرات کا اظہار کچھ یوں کیا ہے۔

تاثرات:

اسلامی مہینوں کے فضائل کتاب کا مطالعہ کرنے کا موقع ملا، کتاب کو انتہائی خوبصوت انداز میں ترتیب دیا گیاہے۔ اس سے قبل اسلامی مہینوں اور ایام کی بابت کتابوں کا مطالعہ کا موقع ملا مگر مجلس المدینۃ العلمیہ کی اشاعت کردہ کتاب مواد اور حوالہ جات کی وجہ سے سب سے منفرد ہےاور بالخصوص ہر ماہ میں بزرگوں کے ایام کا حوالہ تو کمال ہے۔ اللہ پاک اور کامیابیاں عطافرمائے۔ اٰمین 


کہانیوں کی کتابیں ایک ایسا استاد ہوتی ہیں جس کی آواز آپ تو سُن نہیں سکتے مگر یہ استاد آپ کو بہت کچھ سکھا رہا ہوتاہے۔  بچوں میں عموماً یہ قدرتی عادت ہوتی ہے کہ وہ کہانیاں بڑی پسند کرتے ہیں ،بچوں کو اگر کہانی کی کتابیں پڑھائی یا سنائی جائیں تو اس سے بچے کا دماغ بھی تیز ہوتا ہے اور اسے اپنی زبان سیکھنے اور اس کا استعمال کرنے کے نِت نئے طریقے سیکھنے کا موقع بھی ملتا ہے۔

دعوتِ اسلامی نے اس میدان میں بھی قدم رکھا ہے اور اس وقت اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے اسلامک ریسرچ سینٹر میں اسلامک اسکالرز بچوں کی نفسیات کا خیال رکھتے ہوئے دلچسپ اور آسان کہانیاں لکھ رہے ہیں جنہیں مکتبۃ المدینہ نہایت شاندار پرنٹنگ کے ساتھ شائع کررہا ہے۔ ان کہانیوں میں بچے کو اخلاق و آداب، زندگی گزارنے کے زرین اصول اور بیش قیمت دینی باتیں آسان انداز میں بیان کی جاتی ہیں۔

حال ہی میں بچوں کے لئے دو کہانیاں ”چالاک خرگوش“ اور ”بیوقوف کی دوستی“ بہت خوبصورت انداز میں شائع ہوکر مکتبۃ المدینہ پر آچکی ہیں جن میں کہانی اور اس کے بعد اس سے ملنے والا درس شامل کیا گیا ہے۔

والدین کو چاہیئے کہ اپنے بچوں کی بہتر تربیت کے لئے انہیں یہ کہانیاں پڑھنے کو دیں تاکہ آپ کے بچے بڑے ہوکر آپ کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنیں اور اچھی صفات کے حامل ہوں۔ (رپورٹ: محمد عمر فیاض عطاری مدنی، شعبہ دعوتِ اسلامی کے شب وروز)


دعوتِ اسلامی کے 80 شعبہ جات میں ایک شعبہ المدینۃ العلمیہ( اسلامک ریسرچ سینٹر ،دعوتِ اسلامی) بھی ہے جس کے 18 ذیلی شعبہ

جات میں 100 سے زائد اسلامک اسکالرز اپنی علمی اور تحریری خدمات انجام دے رہے ہیں۔ المدینۃ العلمیہ کے ان شعبہ جات میں دینی اور تنظیمی کتب و رسائل لکھے جاتے ہیں جسے مکتبۃ المدینہ حسنِ صوری سے مزین کرکے شائع کررہا ہے ۔ دعوت اسلامی کے 40 سال مکمل ہونے پر ملک و بیرون ملک سے المدینۃ العلمیہ کی کتابوں کا مطالعہ کرنے والے علمائے کرام اور طلبہ نے اپنے آڈیو اور ویڈیو پیغام کے ذریعے المدینۃ العلمیہ کی خدمات کو سراہا اور اس کی مزید ترقی کے لئے دعائیں کیں۔

اس حوالے سے حامد رضا عطاری مدنی نے اپنے تاثرات کا اظہار کچھ یوں کیا ہے۔

تاثرات کا خلاصہ:

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ علٰی احسانہ دعوت اسلامی نیکی کی دعوت اور اشاعت علم و شریعت میں سرگرمِ عمل ہے۔ ان امور کو سرانجام دینے کے لئے متعدد شعبے کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ان ہی سے ایک شعبہ المدینۃ العلمیہ بھی ہےجس نے خالص علمی، تحقیقی اور اشاعتی کام کا بیڑہ اٹھایا ہوا ہے، اس شعبے کے تحت شعبہ درسیات قائم ہے جو درسِ نظامی (عالم کورس) میں رائج نصابی کتب پر کام کرنے میں مصروف عمل ہے۔ اب تک اس شعبے میں درجنوں درسی کتب اعراب، حل لغات، حواشی شروحات اور دیگر تحقیقی امور کے ساتھ شائع کی جاچکے ہیں۔ان ہی میں امام ناصر قاضی عبد اللہ بن عمر الشافعی رحمۃ اللہ علیہ کی تفسیر بیضاوی بھی ہے۔یہ تفسیر نحو، صرف، کلام اور قراءت وغیرہ فنون کا ایسا موجیں مارتا سمندر ہے کہ بغیر حواشی کہ اس کتاب کی افادیت متأثر ہوتی ہے۔ مگر المدینۃ العلمیہ نے مختلف حواشی سے استفادے کے بعد ایک ایسا حاشیہ ترتیب دیا کہ اسے پڑھنے والا اغراض مفسر تک باآسانی پہنچ سکتا ہے۔نیز اس نسخے میں مشکل الفاظ کے معانی کو بین السطور واضح کیا گیا ہےاور تمام ابحاث کا سرخیوں میں عنوان قائم کیا گیا ہےبعض آیت کی تفسیر قاضی رحمہ اللہ کا تفرد ملا تو اس پر تنبیہ کی۔ الغرض یہ حاشیہ امتیازی خصوصیات کی وجہ سے وافی و شافی شرح کی حیثیت رکھتا ہے۔اللہ رب العزت شعبہ المدینۃ العلمیہ ودیگر مجالس دعوت اسلامی کو سلامت رکھے۔اٰمین

نوٹ: صوتی/صوری پیغام میں ضرورتاً کمی بیشی یا تبدیلی کی جاتی ہے۔ 


دعوتِ اسلامی کے 80 شعبہ جات میں ایک شعبہ المدینۃ العلمیہ( اسلامک ریسرچ سینٹر ،دعوتِ اسلامی) بھی ہے جس کے 18 ذیلی شعبہ جات میں 100 سے زائد اسلامک اسکالرز اپنی علمی اور تحریری خدمات انجام دے رہے ہیں۔ المدینۃ العلمیہ کے ان شعبہ جات میں دینی اور تنظیمی کتب و رسائل لکھے جاتے ہیں جسے مکتبۃ المدینہ حسنِ صوری سے مزین کرکے شائع کررہا ہے ۔ دعوت اسلامی کے 40 سال مکمل ہونے پر ملک و بیرون ملک سے المدینۃ العلمیہ کی کتابوں کا مطالعہ کرنے والے علمائے کرام اور طلبہ نے اپنے آڈیو اور ویڈیو پیغام کے ذریعے المدینۃ العلمیہ کی خدمات کو سراہا اور اس کی مزید ترقی کے لئے دعائیں کیں۔

اس حوالے سے شعبہ ٹرانسلیٹ احمد آباد ہند کے اسلامی بھائی ظاہر حسین شیخ عطاری نے اپنے تاثرات کا اظہار کچھ یوں کیا ہے۔

تاثرات کا خلاصہ:

احسن الوعاء لآداب الدعاء“ یہ اعلیٰ حضرت کے والد صاحب مولانا نقی علی خان رحمۃ اللہ علیہ کی تحریر فرمائی ہے۔ اس کےبعد اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ نے بھی اس پر قلم چلایا اور اس کی شرح لکھی تاکہ امت کے لئے آسان ہوجائے۔ المدینۃ العلمیہ نے جب یہ محسوس کیا کہ اس کی اردو کافی مشکل ہےجو عوام کے لئے سمجھنا دشوار ہے تو المدینۃ العلمیہ نے اس کو آسان انداز میں تحریر کیا جسے عوام آسانی سے سمجھ سکے۔

المدینۃ العلمیہ نے آسانی کے لئے اس میں حاشیہ تحریر کیا، اور مشکل الفاظ کے معانی بیان کرکے امت کوایک بہترین تحفہ پیش کردیا ہے۔ اس کے بعد شعبہ ٹرانسلیٹ دعوت اسلامی نے ہندی زبان میں اس کا ترجمہ کیا۔

نوٹ: صوتی/صوری پیغام میں ضرورتاً کمی بیشی یا تبدیلی کی جاتی ہے۔ 


دعوتِ اسلامی کے 80 شعبہ جات میں ایک شعبہ المدینۃ العلمیہ( اسلامک ریسرچ سینٹر ،دعوتِ اسلامی) بھی ہے جس کے 18 ذیلی شعبہ جات میں 100 سے زائد اسلامک اسکالرز اپنی علمی اور تحریری خدمات انجام دے رہے ہیں۔ المدینۃ العلمیہ کے ان شعبہ جات میں دینی اور تنظیمی کتب و رسائل لکھے جاتے ہیں جسے مکتبۃ المدینہ حسنِ صوری سے مزین کرکے شائع کررہا ہے ۔ دعوت اسلامی کے  40 سال مکمل ہونے پر ملک و بیرون ملک سے المدینۃ العلمیہ کی کتابوں کا مطالعہ کرنے والے علمائے کرام اور طلبہ نے اپنے آڈیو اور ویڈیو پیغام کے ذریعے المدینۃ العلمیہ کی خدمات کو سراہا اور اس کی مزید ترقی کے لئے دعائیں کیں۔

اس حوالے سےجامعۃ المدینہ فیضان عائشہ درجہ ثالثہ (تیسرا سال) کے طالبعلم فیض محمد حدیر فرجان نے اپنے تاثرات کا اظہار کچھ یوں کیا ہے۔

تاثرات کا خلاصہ:

میں نے” بہار شریعت“ کا مطالعہ کیا جس کا مجھے یہ فائدہ حاصل ہوا کہ اس میں مجھے مسائل تلاش کرنے اور مسائل دیکھنے میں آسانی ہوتی ہےاور آیت قرآنی اور حدیث پاک کے دلائل بھی مل جاتے ہیں۔

دوسری کتاب ”اربعین نوویہ“ کا مطالعہ کیا، اس میں ایسی ایسی حدیثیں ہیں جو میں نےپہلے نہیں سنی تھی جو اب پڑھنے کا موقع ملا،

تیسری کتاب ”حضرت عمر بن عبد العزیز رضی اللہ تعالٰی عنہ 425 حکایات“ ، اس میں لیڈر کو کیسا ہونا چاہیئے اور حضرت عمر بن عبد العزیز رضی اللہ عنہ کے واقعات پر مبنی بہت عمدہ کتاب ہےباقی جو درسی کتب ہے وہ اپنا مقام آپ رکھتی ہیں ۔ اللہ پاک المدینۃ العلمیہ کو سلامت رکھے۔ اٰمین

نوٹ: صوتی/صوری پیغام میں ضرورتاً کمی بیشی یا تبدیلی کی جاتی ہے۔ 


دعوتِ اسلامی کے 80 شعبہ جات میں  ایک شعبہ المدینۃ العلمیہ( اسلامک ریسرچ سینٹر ،دعوتِ اسلامی) بھی ہے جس کے 18 ذیلی شعبہ جات میں 100 سے زائد اسلامک اسکالرز اپنی علمی اور تحریری خدمات انجام دے رہے ہیں۔ المدینۃ العلمیہ کے ان شعبہ جات میں دینی اور تنظیمی کتب و رسائل لکھے جاتے ہیں جسے مکتبۃ المدینہ حسنِ صوری سے مزین کرکے شائع کررہا ہے ۔ دعوت اسلامی کے 40 سال مکمل ہونے پر ملک و بیرون ملک سے المدینۃ العلمیہ کی کتابوں کا مطالعہ کرنے والے علمائے کرام اور طلبہ نے اپنے آڈیو اور ویڈیو پیغام کے ذریعے المدینۃ العلمیہ کی خدمات کو سراہا اور اس کی مزید ترقی کے لئے دعائیں کیں۔

اس حوالے سے گوجرہ کے مفتی خالد مقصود نورانی صاحب نے اپنے تاثرات کا اظہار کچھ یوں کیا ہے۔

تاثرات کا خلاصہ:

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دعوت اسلامی اہلسنت و جماعت کی ایک عظیم تحریک ہے اور ایک عظیم تنظیم ہے جس نے پوری دنیا میں کئی شعبہ جات میں مثالی کام کیا ہے۔ دعوت اسلامی کے شعبہ جات میں سے ایک شعبہ المدینۃ العلمیہ بھی ہے ۔ اس شعبے کے تمام علمائے کرام مبارکباد کے مستحق ہیں۔ اس شعبے کا کام تسہیل، تخریج ، مشکل الفاظ کے معنیٰ بیان کرنےاور مفہوم بیان کرنے کے اعتبار سے مثالی ہے۔اللہ تبارک و تعالیٰ دعوت اسلامی کے تمام شعبہ جات سے وابستگان کو مزید عروج اور ترقیاں عطا فرمائے، اللہ عَزَّوَجَلَّ محسن اہلسنت قائد اہلسنت امیر اہلسنت کو عمرِ دراز بالخیر عطا فرمائے، دعوت اسلامی کے تمام ذمہ داران اور محبین کی خیر فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

نوٹ: صوتی/صوری پیغام میں ضرورتاً کمی بیشی یا تبدیلی کی جاتی ہے۔