کتاب ” اسلامی مہینوں کے فضائل“ پر صاحبزادہ منعم حسنین
صدیقی صاحب کے تاثرات
دعوتِ
اسلامی کے 80 شعبہ جات میں ایک شعبہ المدینۃ العلمیہ( اسلامک ریسرچ سینٹر ،دعوتِ
اسلامی) بھی ہے جس کے 18 ذیلی شعبہ جات میں 100 سے زائد اسلامک اسکالرز اپنی علمی
اور تحریری خدمات انجام دے رہے ہیں۔ المدینۃ العلمیہ کے ان شعبہ جات میں دینی اور
تنظیمی کتب و رسائل لکھے جاتے ہیں جسے مکتبۃ المدینہ حسنِ صوری سے مزین کرکے شائع
کررہا ہے۔
المدینۃ العلمیہ کی جانب سے علمائے کرام کو
کتاب ” اسلامی مہینوں کے فضائل“ تحفتاً پیش کی گئی جس پر انہوں نے اپنا
تحریری پیغام کے ذریعے المدینۃ العلمیہ کی خدمات کو سراہا اور اس کی مزید
ترقی کے لئے دعائیں کیں۔
اس
حوالے سے دار العلوم کریمیہ رضویہ دار السلام ٹوبہ کے صاحبزادہ محمد منعم حسنین صدیقی
صاحب نے اپنے تاثرات کا اظہار کچھ یوں کیا ہے۔
تاثرات:
اسلامی
مہینوں کے فضائل کتاب کا مطالعہ کرنے کا موقع ملا، کتاب کو انتہائی خوبصوت انداز
میں ترتیب دیا گیاہے۔ اس سے قبل اسلامی مہینوں اور ایام کی بابت کتابوں کا مطالعہ
کا موقع ملا مگر مجلس المدینۃ العلمیہ کی اشاعت کردہ کتاب مواد اور حوالہ
جات کی وجہ سے سب سے منفرد ہےاور بالخصوص ہر ماہ میں بزرگوں کے ایام کا حوالہ تو
کمال ہے۔ اللہ پاک اور کامیابیاں عطافرمائے۔ اٰمین