بچوں کے لئے دو کہانیاں ”چالاک خرگوش“ اور ”بیوقوف کی دوستی“ بہت خوبصورت انداز میں شائع کردی گئیں
کہانیوں کی کتابیں ایک ایسا استاد ہوتی ہیں جس
کی آواز آپ تو سُن نہیں سکتے مگر یہ استاد آپ کو بہت کچھ سکھا رہا ہوتاہے۔ بچوں میں عموماً یہ قدرتی عادت ہوتی ہے کہ
وہ کہانیاں بڑی پسند کرتے ہیں ،بچوں کو
اگر کہانی کی کتابیں پڑھائی یا سنائی جائیں
تو اس سے بچے کا دماغ بھی تیز ہوتا ہے اور اسے اپنی زبان سیکھنے اور اس کا استعمال کرنے کے نِت نئے
طریقے سیکھنے کا موقع بھی ملتا ہے۔
دعوتِ اسلامی نے اس میدان میں بھی قدم رکھا ہے اور اس وقت اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے اسلامک ریسرچ سینٹر میں اسلامک اسکالرز بچوں کی نفسیات کا خیال رکھتے ہوئے دلچسپ اور آسان کہانیاں لکھ رہے ہیں جنہیں مکتبۃ
المدینہ نہایت شاندار پرنٹنگ کے ساتھ شائع کررہا ہے۔ ان کہانیوں میں بچے کو اخلاق و آداب، زندگی گزارنے کے زرین اصول اور بیش قیمت دینی باتیں آسان انداز میں بیان کی جاتی ہیں۔
حال ہی میں بچوں کے لئے دو کہانیاں ”چالاک خرگوش“
اور ”بیوقوف کی دوستی“ بہت خوبصورت انداز
میں شائع ہوکر مکتبۃ المدینہ پر آچکی ہیں جن میں کہانی اور اس کے بعد اس سے ملنے والا درس شامل کیا گیا ہے۔
والدین کو چاہیئے کہ اپنے بچوں کی بہتر تربیت کے
لئے انہیں یہ کہانیاں پڑھنے کو دیں تاکہ
آپ کے بچے بڑے ہوکر آپ کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنیں اور اچھی صفات کے حامل ہوں۔ (رپورٹ: محمد عمر فیاض عطاری مدنی، شعبہ دعوتِ
اسلامی کے شب وروز)