دعوتِ
اسلامی کے 80 شعبہ جات میں ایک شعبہ المدینۃ العلمیہ( اسلامک ریسرچ سینٹر ،دعوتِ
اسلامی) بھی ہے جس کے 18 ذیلی شعبہ جات میں 100 سے زائد اسلامک اسکالرز اپنی علمی
اور تحریری خدمات انجام دے رہے ہیں۔ المدینۃ العلمیہ کے ان شعبہ جات میں دینی اور
تنظیمی کتب و رسائل لکھے جاتے ہیں جسے مکتبۃ المدینہ حسنِ صوری سے مزین کرکے شائع
کررہا ہے ۔ دعوت اسلامی کے 40 سال مکمل ہونے پر ملک و بیرون ملک سے المدینۃ العلمیہ کی کتابوں کا مطالعہ کرنے والے علمائے کرام اور
طلبہ نے اپنے آڈیو اور ویڈیو پیغام کے
ذریعے المدینۃ العلمیہ کی خدمات کو
سراہا اور اس کی مزید ترقی کے لئے دعائیں
کیں۔
اس
حوالے سےجامعۃ المدینہ فیضان عائشہ درجہ ثالثہ (تیسرا سال) کے طالبعلم فیض محمد حدیر فرجان نے اپنے تاثرات
کا اظہار کچھ یوں کیا ہے۔
تاثرات
کا خلاصہ:
میں
نے” بہار شریعت“ کا مطالعہ کیا جس کا مجھے یہ فائدہ حاصل ہوا کہ اس میں مجھے مسائل
تلاش کرنے اور مسائل دیکھنے میں آسانی ہوتی ہےاور آیت قرآنی اور حدیث پاک کے دلائل
بھی مل جاتے ہیں۔
دوسری کتاب ”اربعین نوویہ“ کا
مطالعہ کیا، اس میں ایسی ایسی حدیثیں ہیں جو میں نےپہلے نہیں سنی تھی جو اب پڑھنے
کا موقع ملا،
تیسری
کتاب ”حضرت عمر بن عبد العزیز رضی اللہ تعالٰی عنہ 425 حکایات“ ، اس میں لیڈر کو کیسا ہونا چاہیئے
اور حضرت عمر بن عبد العزیز رضی اللہ عنہ کے واقعات پر مبنی بہت عمدہ کتاب ہےباقی جو درسی
کتب ہے وہ اپنا مقام آپ رکھتی ہیں ۔ اللہ پاک
المدینۃ العلمیہ کو سلامت رکھے۔ اٰمین
نوٹ: صوتی/صوری
پیغام میں ضرورتاً کمی بیشی یا تبدیلی کی
جاتی ہے۔