دعوتِ اسلامی کے 80 شعبہ جات میں ایک شعبہ المدینۃ العلمیہ( اسلامک ریسرچ سینٹر ،دعوتِ اسلامی) بھی ہے جس کے 18 ذیلی شعبہ

جات میں 100 سے زائد اسلامک اسکالرز اپنی علمی اور تحریری خدمات انجام دے رہے ہیں۔ المدینۃ العلمیہ کے ان شعبہ جات میں دینی اور تنظیمی کتب و رسائل لکھے جاتے ہیں جسے مکتبۃ المدینہ حسنِ صوری سے مزین کرکے شائع کررہا ہے ۔ دعوت اسلامی کے 40 سال مکمل ہونے پر ملک و بیرون ملک سے المدینۃ العلمیہ کی کتابوں کا مطالعہ کرنے والے علمائے کرام اور طلبہ نے اپنے آڈیو اور ویڈیو پیغام کے ذریعے المدینۃ العلمیہ کی خدمات کو سراہا اور اس کی مزید ترقی کے لئے دعائیں کیں۔

اس حوالے سے حامد رضا عطاری مدنی نے اپنے تاثرات کا اظہار کچھ یوں کیا ہے۔

تاثرات کا خلاصہ:

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ علٰی احسانہ دعوت اسلامی نیکی کی دعوت اور اشاعت علم و شریعت میں سرگرمِ عمل ہے۔ ان امور کو سرانجام دینے کے لئے متعدد شعبے کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ان ہی سے ایک شعبہ المدینۃ العلمیہ بھی ہےجس نے خالص علمی، تحقیقی اور اشاعتی کام کا بیڑہ اٹھایا ہوا ہے، اس شعبے کے تحت شعبہ درسیات قائم ہے جو درسِ نظامی (عالم کورس) میں رائج نصابی کتب پر کام کرنے میں مصروف عمل ہے۔ اب تک اس شعبے میں درجنوں درسی کتب اعراب، حل لغات، حواشی شروحات اور دیگر تحقیقی امور کے ساتھ شائع کی جاچکے ہیں۔ان ہی میں امام ناصر قاضی عبد اللہ بن عمر الشافعی رحمۃ اللہ علیہ کی تفسیر بیضاوی بھی ہے۔یہ تفسیر نحو، صرف، کلام اور قراءت وغیرہ فنون کا ایسا موجیں مارتا سمندر ہے کہ بغیر حواشی کہ اس کتاب کی افادیت متأثر ہوتی ہے۔ مگر المدینۃ العلمیہ نے مختلف حواشی سے استفادے کے بعد ایک ایسا حاشیہ ترتیب دیا کہ اسے پڑھنے والا اغراض مفسر تک باآسانی پہنچ سکتا ہے۔نیز اس نسخے میں مشکل الفاظ کے معانی کو بین السطور واضح کیا گیا ہےاور تمام ابحاث کا سرخیوں میں عنوان قائم کیا گیا ہےبعض آیت کی تفسیر قاضی رحمہ اللہ کا تفرد ملا تو اس پر تنبیہ کی۔ الغرض یہ حاشیہ امتیازی خصوصیات کی وجہ سے وافی و شافی شرح کی حیثیت رکھتا ہے۔اللہ رب العزت شعبہ المدینۃ العلمیہ ودیگر مجالس دعوت اسلامی کو سلامت رکھے۔اٰمین

نوٹ: صوتی/صوری پیغام میں ضرورتاً کمی بیشی یا تبدیلی کی جاتی ہے۔