المدینۃالعلمیہ کی کتابوں پر گوجرہ کے مفتی
خالد مقصود نورانی صاحب کے تاثرات
دعوتِ
اسلامی کے 80 شعبہ جات میں ایک شعبہ المدینۃ
العلمیہ( اسلامک ریسرچ سینٹر ،دعوتِ اسلامی) بھی ہے جس کے 18 ذیلی شعبہ جات میں
100 سے زائد اسلامک اسکالرز اپنی علمی اور تحریری خدمات انجام دے رہے ہیں۔ المدینۃ
العلمیہ کے ان شعبہ جات میں دینی اور تنظیمی کتب و رسائل لکھے جاتے ہیں جسے مکتبۃ
المدینہ حسنِ صوری سے مزین کرکے شائع کررہا ہے ۔ دعوت اسلامی کے 40 سال مکمل ہونے پر ملک و بیرون ملک سے المدینۃ العلمیہ کی کتابوں کا
مطالعہ کرنے والے علمائے کرام اور طلبہ نے اپنے آڈیو اور ویڈیو پیغام کے ذریعے المدینۃ العلمیہ کی خدمات کو سراہا اور اس کی مزید ترقی کے لئے دعائیں کیں۔
اس
حوالے سے گوجرہ کے مفتی
خالد مقصود نورانی صاحب نے اپنے
تاثرات کا اظہار کچھ یوں کیا ہے۔
تاثرات
کا خلاصہ:
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دعوت اسلامی اہلسنت و جماعت کی ایک عظیم تحریک
ہے اور ایک عظیم تنظیم ہے جس نے پوری دنیا میں کئی شعبہ جات میں مثالی کام کیا ہے۔
دعوت اسلامی کے شعبہ جات میں سے ایک شعبہ المدینۃ العلمیہ بھی ہے ۔ اس شعبے کے
تمام علمائے کرام مبارکباد کے مستحق ہیں۔ اس شعبے کا کام تسہیل، تخریج ، مشکل
الفاظ کے معنیٰ بیان کرنےاور مفہوم بیان کرنے کے اعتبار سے مثالی ہے۔اللہ تبارک و تعالیٰ دعوت اسلامی کے
تمام شعبہ جات سے وابستگان کو مزید عروج اور ترقیاں عطا فرمائے، اللہ عَزَّوَجَلَّ محسن اہلسنت قائد اہلسنت امیر اہلسنت کو عمرِ
دراز بالخیر عطا فرمائے، دعوت اسلامی کے تمام ذمہ داران اور محبین کی خیر فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ
النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
نوٹ: صوتی/صوری
پیغام میں ضرورتاً کمی بیشی یا تبدیلی کی
جاتی ہے۔