دعوتِ اسلامی کے 80 شعبہ جات میں
ایک شعبہ المدینۃ العلمیہ( اسلامک ریسرچ سینٹر ،دعوتِ اسلامی) بھی ہے جس کے 18 ذیلی
شعبہ جات میں 100 سے زائد اسلامک اسکالرز اپنی علمی اور تحریری خدمات انجام دے رہے
ہیں۔ المدینۃ العلمیہ کے ان شعبہ جات میں دینی اور تنظیمی کتب و رسائل لکھے جاتے ہیں
جسے مکتبۃ المدینہ حسنِ صوری سے مزین کرکے شائع کررہا ہے ۔ دعوت اسلامی کے 40 سال مکمل ہونے پر ملک و بیرون ملک سے المدینۃ العلمیہ کی کتابوں کا
مطالعہ کرنے والے علمائے کرام اور طلبہ نے اپنے آڈیو اور ویڈیو پیغام کے ذریعے المدینۃ العلمیہ کی خدمات کو سراہا اور اس کی مزید ترقی کے لئے دعائیں کیں۔
اس
حوالے سے شعبہ ٹرانسلیٹ احمد آباد ہند کے اسلامی بھائی ظاہر حسین شیخ عطاری نے اپنے تاثرات کا اظہار کچھ یوں کیا ہے۔
تاثرات
کا خلاصہ:
”احسن الوعاء لآداب الدعاء“ یہ
اعلیٰ حضرت کے والد صاحب مولانا نقی علی خان رحمۃ اللہ علیہ کی تحریر فرمائی ہے۔ اس کےبعد اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ نے بھی اس پر قلم چلایا اور اس کی شرح لکھی تاکہ
امت کے لئے آسان ہوجائے۔ المدینۃ العلمیہ نے جب یہ محسوس کیا کہ اس کی اردو کافی
مشکل ہےجو عوام کے لئے سمجھنا دشوار ہے تو
المدینۃ العلمیہ نے اس کو آسان انداز میں تحریر کیا جسے عوام آسانی سے سمجھ سکے۔
المدینۃ
العلمیہ نے آسانی کے لئے اس میں حاشیہ تحریر کیا، اور مشکل الفاظ کے معانی بیان
کرکے امت کوایک بہترین تحفہ پیش کردیا ہے۔
اس کے بعد شعبہ ٹرانسلیٹ دعوت اسلامی نے ہندی زبان میں اس کا ترجمہ کیا۔
نوٹ: صوتی/صوری
پیغام میں ضرورتاً کمی بیشی یا تبدیلی کی
جاتی ہے۔