دعوت اسلامی  کے تمام ڈیپارٹمنٹ کے نگران اور ذمہ داران اپنے اپنے شعبہ جات کی ترقی اور مزید بہتری کے لئے مختلف شہروں کا دورہ کرتے رہتے ہیں اور شعبہ جات کے دینی کاموں کے حوالے سے مقامی ذمہ داران سے ملاقات اور مشورہ کرتے ہیں۔

اسی سلسلے میں دعوت اسلامی کےتحقیقی و تصنیفی شعبے اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیہ) کے نگرانِ مجلس مولانا آصف خان عطاری مدنی 11 جنوری 2022ء کو کراچی سے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد پہنچے جہاں انہوں نے المدینۃ العلمیہ کے ذیلی شعبے ”شعبہ بیانات دعوت اسلامی“ کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ لیا۔

مدنی مشورے میں اسلامی بھائیوں کے کاموں میں آسانی پیدا کرنے، المدینۃ العلمیہ کراچی سے موجودہ اسکین شدہ کتابیں حاصل کرنے اور ہفتہ وار اجتماعات کے بیانات میں شعبے کے اسلامی بھائیوں کو حصہ لینےپر گفتگو کی گئی۔

بعدازاں المدینۃ العلمیہ کے ذیلی شعبے”شعبہ جات کے کتب و رسائل“ کے اسلامی بھائیوں کے درمیان مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا۔ اس مدنی مشورے میں مولانا آصف خان عطاری نے شعبے کے کاموں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ جمعہ بیان تیار ہونے کی صورت میں ویب سائٹ پربھی اپلوڈ کیا جائیگا اور جو کتابیں طباعت کے قریب ہیں ان کو جلد ازجلد مکمل کی جائے۔

اسی طرح شعبہ مدنی چینل پروگرام کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران مجلس مولانا محمد آصف خان عطاری مدنی نے شعبے کے اسلامی بھائیوں کے درمیان گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ آئندہ نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے تمام سلسلوں کا تحریری ویب ایڈیشن ہوگا۔

شعبہ جات کے مدنی مشورے کے بعد اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیہ ) فیصل آباد کا اجتماعی مدنی مشورہ ہواجس میں المدینۃ العلمیہ فیصل آباد برانچ کے تمام اسکالرز نے شرکت کی۔

نگران مجلس اسلامک ریسرچ سینٹر مولانا آصف خان عطاری مدنی نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے شعبے کی ترقی اور دیگر معاملات پر کلام کرتے ہوئے کہا کہ ان شاء اللہ عَزَّوَجَلَّ آئندہ دنوں میں المدینۃ العلمیہ کے زیر اہتمام اسلامی بھائیوں کی تربیت کے لئے ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا نیز جب بھی المدینۃ العلمیہ کراچی میں تربیتی سیشن، اراکین شوریٰ کے بیانات اور المدینۃ العلمیہ کی نشست ہوگی ان میں المدینۃ العلمیہ فیصل آباد کے اسکالرز بھی آن لائن شرکت کریں گے۔

اجتماعی مدنی مشورے میں المدینۃ العلمیہ کی لائبریری کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی ۔

مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے المدینۃ العلمیہ کے تمام اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ فرمایا۔ حاجی شاہد عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور شعبے کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔

مولانا آصف خان عطاری مدنی نے اپنے شیڈول کے دوران محدث اعظم پاکستان مولانا سردار احمد خان صاحب اور شارح بخاری، حضور محدث کبیر پاکستان حضرت علامہ غلام رسول قادری رضوی رحمۃُ اللہِ علیہما کے مزارات پر بھی حاضری دی اور فاتحہ خوانی کرتے ہوئے دعائیں کیں۔

واضح رہےکراچی کے علاوہ اسلامک ریسرچ سینٹر المدینۃ العلمیہ کی ایک برانچ فیضان مدینہ فیصل آباد میں بھی قائم ہے جسے 2009ء میں قائم کیا گیا تھا۔اس برانچ میں چار شعبہ جات ”شعبہ بیانات دعوت“، ”شعبہ مدنی چینل پروگرام“، ”شعبہ جات کے کتب و رسائل“ اور ”شعبہ کتب فقہ شافعی“موجود ہیں جن میں 14 اسکالرز خدمت سرانجام دے رہے ہیں۔اب تک صرف اس برانچ سے 60کتب و رسائل فائنل ہوچکی ہیں اور ایک عربی کتاب کی پانچ جلدوں کا ترجمہ مکمل کرلیا گیا ہے۔

اس برانچ میں جن کتابوں پر تحقیقی و تصنیفی کام مکمل ہوچکا ہے ان میں سے چند کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

٭2021 ء کے ہفتہ وار اجتماع کے بیانات (کتاب) ٭ 2022 ءکے ہفتہ وار اجتماع کے بیانات ٭نیکیوں کے ثوابات حصہ دوم ٭گناہوں کے عذابات جلد دوم حصہ سوم ٭شعبہ کفن دفن کا تعارفی رسالہ٭سفر میں نماز کے احکام(شافعی) ٭ نماز کا طریقہ (شافعی) ٭ کورسز کا نصاب ٭ تجہیز و تکفین کا طریقہ (شافعی) ٭ میت کے غسل و کفن کا طریقہ (شافعی)