دعوتِ
اسلامی کے 80 شعبہ جات میں ایک شعبہ المدینۃ العلمیہ( اسلامک ریسرچ سینٹر ،دعوتِ
اسلامی) بھی ہے جس کے 18 ذیلی شعبہ جات میں 100 سے زائد اسلامک اسکالرز اپنی علمی
اور تحریری خدمات انجام دے رہے ہیں۔ المدینۃ العلمیہ کے ان شعبہ جات میں دینی اور
تنظیمی کتب و رسائل لکھے جاتے ہیں جسے مکتبۃ المدینہ حسنِ صوری سے مزین کرکے شائع
کررہا ہے۔
المدینۃ
العلمیہ
کی جانب سے علمائے کرام کو کتاب ” اسلامی مہینوں کے فضائل“ تحفتاً پیش کی گئی
جس پر انہوں نے اپنا تحریری پیغام کے ذریعے المدینۃ العلمیہ کی
خدمات کو سراہا اور اس کی مزید ترقی کے لئے دعائیں کیں۔
اس
حوالے سے شمس العلوم جامعہ رضویہ کراچی کے صدر و ناظم اعلیٰ مفتی محمد طاہر رضوی
صاحب اپنے تاثرات کا اظہار کچھ یوں کیا ہے۔
تاثرات:
آپ
کی ارسال کردہ کتاب ”اسلامی مہینوں کے فضائل“ موصول ہوئی جو کہ تالیف رشید
ہے محمد عدنان چشتی عطاری مدنی صاحب کی اور الحمد للہ عمدہ کاوش ہےاور عوام و خواص
کے لئے یکساں مفید ہے۔ اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ اللہ جل و شانہ اس کتاب کے
ذریعے عوام کی دکھ درد میں معاونت فرمائے اور اس کار خیر پر تمام متعلقین کو اجر دارین نصیب فرمائے۔