تفصیلات کے مطابق آج
10ستمبر2022ء کو دعوتِ اسلامی کے عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم
اسلامک ریسرچ سینٹر، دعوتِ اسلامی( المدینۃ العلمیۃ) کی برانچ میں تربیتی سیشن کا سلسلہ ہوا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فضیل عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔
تربیتی سیشن میں نگرانِ مجلس مولانا آصف خان عطاری مدنی اور
المدینۃ العلمیۃ کے اسکالرز نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔
اس موقع پر رکنِ شوریٰ نے
تقوے کی تعریف بیان کرتے ہوئےشرکا کو تقویٰ و پرہیزگاری اختیار کرنے کا ذہن دیا۔
انہوں نے کہا کہ مرحوم رکنِ شوریٰ حاجی زم زم عطاری فرمایا کرتے
تھے ” ہم دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوگئے شیطان ہمیں روک نہ سکا، ہم
نے داڑھی رکھ لی شیطان ہمیں روک نہ سکا، ہم نے عمامہ شریف کا تاج سرپر سجالیا
شیطان ہمیں روک نہ سکا ، مگر نیک اعمال کا
رسالہ پُر کرنے سے شیطان ہمیں روک دیتا ہے، حالانکہ یہ زیادہ وقت طلب کام نہیں، ہم
گھر بیٹھے بآسانی اس کو فِل fill کرسکتے ہیں لیکن شیطان
ہمیں اپنا محاسبہ نہیں کرنے دیتا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ” نیک
اعمال“ کا رسالہ ایسا آئینہ ہے جو ہمیں
ہمارا باطن دِکھاتا ہے کہ ہم اندر سے کیسے ہیں؟۔ یہ رسالہ ہمیں متقی بناتا ہے،
ہمیں آنکھوں، کانوں اور زبان کی حفاظت کا ذہن دیتا ہے، نمازی بنانے میں معاون و
مددرگار ثابت ہوتا ہے۔ خود احتسابی نہایت اہم ہے، ہمیں اپنا محاسبہ کرتے رہنا
چاہیئے اور اس کے لئے ” نیک اعمال“ کا
رسالہ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔
رکنِ شوریٰ نے بیان کے
دوران اچھی نیت کی اہمیت پرروشنی ڈالتے
ہوئے شرکا کو ہر جائز کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کا ذہن دیا۔
سیشن کے اختتام پر المدینۃ العلمیۃ کے اسکالرز نے رکنِ شوریٰ سے
ملاقات بھی کی۔