28 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت
اسلامی کے شعبہ اسلامک ریسرچ سینٹر بنام المدینۃ العلمیہ کے
ذیلی شعبے ” ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ“ کے تحت مدنی اسلامی بھائیوں کی صلاحیتوں
میں مزید اضافے کرنے کے لئے ”فن تخریج حدیث“ کورس کروایا جارہا ہے جس کے
لئے وقتاًفوقتاً مختلف سیشن کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
اس
کورس کا تیسرا سیشن 15 جنوری 2022ء بروز ہفتہ جبکہ چوتھا سیشن 18 جنوری 2022ء منگل
عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کے
کانفرنس ہال میں منعقد ہوا۔اس سیشن کے پہلے حصے میں علمائے کرام نے چند کتب حدیث
کا تعارف اور اسالیب و مناہج پر اپنے مقالات پڑھ کر سنائے نیز سیشن کے دوسرے حصے
میں ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ مولانا راشد علی عطاری مدنی نے ”فن تخریج حدیث“
پر لیکچر دیا۔