دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائےمحققین و مصنفین کی جانب سے محمد ظفر سیالوی صاحب کو مکتبۃ المدینہ سے شائع ہونے والی کتاب ”اسلامی مہینوں کے فضائل“ بذریعہ ڈاک تحفۃًبھیجی گئی جس کو وصول کرتے ہوئے محمد ظفر سیالوی صاحب نے دعوت اسلامی کا شکریہ ادا کیا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے عمدہ تاثرات دیئے۔

تاثرات کا خلاصہ:

بہت شکریہ دعوت اسلامی و المدینۃ العلمیہ کا جن کی مرتب کردہ ” اسلامی مہینوں کے فضائل “ پہلی کتاب مجھے موصول ہوئی، ظاہری و باطنی اوصاف کی جامع کتاب ہے جس کو بہت ہی احسن اور خوبصورت انداز سے حسب سابق تصنیف کیا گیا ہے ، ہر بات باحوالہ مع فہرست ماخوذہے۔ دعوت اسلامی دین اسلام و مسلک حق اہلسنت وجماعت کی خدمت کا جو کام سر انجام دے رہی ہے اس کی مثال نہیں ملتی ۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ دعوت اسلامی کو اپنے محبوب کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا صدقہ دین گیارہویں رات بارہویں ترقی و کامیابی عطا فرمائے۔