دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائےمحققین و مصنفین کے زیر اہتمام کھاریاں ضلع گجرات میں صاحبزادہ مفتی محمد محمود احمدصاحب کو مکتبۃ المدینہ سے شائع ہونے والی کتاب ”اسلامی مہینوں کے فضائل“ بذریعہ ڈاک تحفۃًبھیجی گئی جس کو وصول کرتے ہوئے مفتی صاحب نے دعوت اسلامی کا شکریہ ادا کیا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے عمدہ تاثرات دیئے۔

تاثرات کا خلاصہ:

دعوت اسلامی کے مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری کی جانب سے بہت محبت بھرا تحفہ اور بڑی شفقتوں بھرا عطیہ ”اسلامی مہینوں کے فضائل“ کے عنوان سے مبارک کتاب مجھے وصول ہوئی۔ اس سے پیشتر بھی آپ کی جانب سے مرسلہ کتب رسائل تحائف کی صورت میں مجھے وصول ہوتے رہتے ہیں، آپ کی ان محبتوں پر میں آپ کا متشکر ہوں اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ٰ اس کتاب کا مطالعہ کرنے کے بعد اپنے کچھ تاثرات بھی ضرور عرض گزار کروں گا یہ ایک ویسے تو بظاہر دیکھنے میں ایک خوبصورت اور حسین کتاب ہے۔ اس میں ظاہر ہے اسلامی مہینوں کے فضائل بھی بیان کئے گئے ہیں اور ہر مہینے میں کیا عبادات کرنی چاہیے مطالعہ کا عبادات بھی ان کا بیان کردیا گیا ہےاور یہ ہمارے محترم جنہوں نے ایک کتاب تحریر فرمائی جس کے مؤلف جناب محمد عدنان چشتی عطاری مدنی صاحب وہ ہماری طرف سے مبارک باد کے مستحق ہیں، جنہوں نے بہت زیادہ کتابوں سے یہ باتیں اخذ کرکے استنباط فرما کر یہ ایک حسین گلدستہ امتِ مسلمہ کو پیش کیا ہے۔