دعوتِ اسلامی کی جانب سے کتاب کا تحفہ موصول ہونے پر حافظ محمد نذیر قادری صاحب کے تاثرات
دعوت اسلامی کے شعبہ
رابطہ برائےمحققین و مصنفین کے زیر اہتمام صاحبزادہ حافظ محمد نذیر قادری صاحب
(جانشین درگاہ حضرت فرید ملت محلہ گلزار مدینہ ڈھوک عالم دین سروالہ اٹک) کو مکتبۃ المدینہ سے شائع ہونے والی کتاب
”اسلامی مہینوں کے فضائل“ بذریعہ ڈاک تحفۃًبھیجی گئی جس کو وصول کرتے ہوئےحافظ
صاحب نے دعوت اسلامی کا شکریہ ادا کیا اور اپنی نیک
خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے عمدہ تاثرات دیئے۔
تاثرات کا خلاصہ:
دعوت
اسلامی دین متین کی خدمت میں کوشاں ہے اور دعوت اسلامی کا ایک شعبہ جو اسلامی تعلیمات
کو عام کرنے والا المدینة العلمیہ بھی ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ مولانا
ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی(رکن مرکزی مجلس شورٰی و نگران المدینة العلمیہ) کی
طرف سے ”اسلامی مہینوں کے فضائل“ کتاب
موصول ہوئی اسکے مختلف مقامات کامطالعہ کیا اس کا ہر عنوان اپنی جگہ بڑی اہمیت کا
حامل ہے اور اپنے اندر علم و حکمت کے بے شمار موتی سمیٹے ہوئے ہے بالخصوص آخر میں
باب فیضان ایام نے اسکے حسن کو دوبالا کردیا اللہ پاک اس کاوش
کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے ، دعوت اسلامی کو مزید ترقی اور ہر میدان میں کامیابی
عطا فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم