دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائےمحققین و مصنفین کے تحت پروفیسر محمد اعجاز جنجوعہ صاحب کو مکتبۃ المدینہ سے شائع ہونے والی کتاب ”اسلامی مہینوں کے فضائل“ بذریعہ ڈاک تحفۃًبھیجی گئی جس کو وصول کرتے ہوئے پروفیسر صاحب نے دعوت اسلامی کا شکریہ ادا کیا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے عمدہ تاثرات دیئے۔

تاثرات کا خلاصہ:

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ کتاب بذریعہ ڈاک باصرہ نواز ہوئی ۔جزاکم اللہ، ایک مائدہ کرم ، ایک عطرفشاں گلدستہ -ڈیڑھ سو کتب میں سے محنت شاقہ کے ذریعے مرتب ایک نصاب زندگی جو عام فہم بھی ہے اور اثر آفریں بھی ۔ یکے بعد دیگرے دو نسخے موصول ہوئے آپ کی اجازت سے ایک نسخہ کو افادہ عام کیلئے مسجد کی لائیبریری میں رکھنے کا ارادہ ہے۔تحریکِ دعوت اسلامی اپنی دینی تبلیغی کاوش سے واقعی کئی جہتی ایک خاموش نہیں محسوس انقلاب لا رہی ہے اور اس کا فیض عام ہو رہا ہے جس کیلئے اس کے جملہ اراکین و معاونین ہدیہ تبریک و تحسین کے لائق ہیں ۔اللہ کریم بطفیل سیدالمرسلین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ان خدمات جمیلہ کو اپنی بارگاہ قدس میں قبول فرمائے اور زمین پر اسے قبولیت عامہ کا شرف عطا فرمائے۔ اٰمین